یہ کلام کس کا ہے؟

فرخ منظور

لائبریرین
براہ مہربانی اگر کسی کو اس شعر کے شاعر کا پتا ہو تو بتا دیں -

ہے مریضِ عشق کا آنکھوں میں دم
آن چھوڑو دیکھ جاؤ آن کر
:confused:
 

محمد وارث

لائبریرین
اچھا سلسلہ ہے فرخ صاحب، یہاں ہم وہ اشعار پوسٹ کر سکتے ہیں جن کے کہنے والوں کا علم نہ ہو۔

آپ نے اچھا شعر پوسٹ کیا ہے اگر شاعر کا نام معلوم ہو تو ضرور بتائیے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
ایک بہت مشہور شاعر ہیں جن کے اکثر اشعار ’کوٹ‘ کیے جاتے ہیں۔ یہ ان کا ہی ہو سکتا ہے۔ ’نامعلوم‘ وہانوی۔
 

مرک

محفلین
ارے نہیں یہ بات نہیں میں بھی اسی کی بات کر رہی ہوں جس کے بارے میں آپ کہر ہے ہیں:)
 

مغزل

محفلین
یہ شعر فرخ صاحب نے ساحر کے تھریڈ میں بھی پیش کیا ہے ۔۔ اور یہاں بھی
یعنی حجت تمام ۔۔ یہ شعر ’’ فرخ ُ‘‘ صاحب کا ہُوا۔۔۔۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
یہ شعر فرخ صاحب نے ساحر کے تھریڈ میں بھی پیش کیا ہے ۔۔ اور یہاں بھی
یعنی حجت تمام ۔۔ یہ شعر ’’ فرخ ُ‘‘ صاحب کا ہُوا۔۔۔۔
قبلہ یہ اچھی زبردستی ہے :) بہرحال بہت شکریہ یقیناً یہ شعر میرا نہیں‌ ہوسکتا - :)

اچھا ! اگر کسی کو نہیں پتا تو جس نے پوسٹ کیا، اسی کا ہو گیا

آصف صاحب -
یہ آرزو بھی بڑی چیز ہے مگر ہمدم
وصالِ یار فقط آرزو کی بات نہیں
قبلہ آپ کے کہنے سے ایسا ہو نہیں‌ سکتا اگر ہو جاتا تو کیا ہی بات تھی - :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
مزید دو شعر پیش کر رہا ہوں اگر کسی کو علم ہو کہ کس کے ہیں - بہت مدت سے تلاش میں ہوں -

یہ شعر میں نے ایک قلفیوں والی ریڑھی پر لکھا ہوا دیکھا تھا -

تو اسے اپنی تمناؤں کا مرکز نہ بنا
چاند ہرجائی ہے ہر گھر میں اترتا ہوگ


اور دوسرا
دو منفیوں کی ضرب سے بنتی ہیں مثبتیں
تو بھی خدا کے واسطے کہہ دے نہیں‌ نہیں
 
Top