بشیر بدر یہ کسک دل کی دل میں چبھی رہ گئی

فہد اشرف نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 25, 2016

  1. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed

    اِک کسک دل کی دل میں چبھی رہ گئی
    زندگی میں تمہاری کمی رہ گئی

    ایک میں ایک تم ایک دیوار تھی
    زندگی آدھی آدھی بٹی رہ گئی

    رات کی بھیگی بھیگی چھتوں کی طرح
    میری پلکوں پہ تھوڑی نمی رہ گئی

    ریت پر آنسوؤں نے تیرے نام کی
    جو کہانی لکھی بے پڑھی رہ گئی

    میں نے روکا نہیں وہ چلا بھی گیا
    بےبسی دور تک دیکھتی رہ گئی

    میرے گھر کی طرف دھوپ کی پیٹھ تھی
    آتے آتے ادھر چاندنی رہ گئی
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏جنوری 5, 2021
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. RAZIQ SHAD

    RAZIQ SHAD محفلین

    مراسلے:
    149
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    اک کسک دل کی دل میں چبھی رہ گئی
    زندگی میں تمہاری کمی رہ گئی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. جا ن

    جا ن محفلین

    مراسلے:
    307
    کیا کہنے!
     
    آخری تدوین: ‏اپریل 24, 2020
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر