یہ ناروا پابندى كيوں؟؟؟

ابو ثمامہ

محفلین
37350_81210705370.gif
اردو محفل كى مخصوص حصوں تك "مبتدى" كو رسائى كيون حاصل نہيں؟
اور يہ 100 پوسٹون كى پابندى تو زمانہ ما قبل از تاريخ كى كہانى ہے۔
بندہ ناچيز عربى انكلش كے بے شمار فورموں كى نوردى كر چكا ليكن يہ رويہ كہيں ديكہا نہ سنا...........
اگر كوئى صاحب ان پابنديوں كے اسباب وعلل يا حكمتوں پر روشنى ڈال ديں تو بندہ ممنون احسان اور اس سمع خراشى پر تہہ دل سے معذرت خواہ ہوگا.
 
برادرم ابو ثمامہ السلام علیکم۔

اردو محفل میں خوش آمدید۔ اول تو سبب جانے بغیر کسی رویے کو ناروا کہنا بجائے خود ناروا ہو سکتا ہے۔ :)

انتظامی مسائل کے تحت سو سالوں میں تو نہیں ہاں پانچ سالوں کے تجربے کے تحت بعض خطوں میں چند پیغامات کی ملائم سی حد رکھی گئی ہے۔ عموماً ایسے خطے حساس یا زیادہ مسائل پیدا کرنے والے ہیں۔ اور جب تک مبتدی محفل، محفلین اور اس کے اغراض و مقاصد سے کسی قدر آگاہی حاصل نہ کر لیں تب تک بعض حالات میں نا گوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔ بعض دفعہ ان پابندیوں کے باعث نسبتاً حساس خطوں میں اسپیمنگ سے بھی بچت ہوتی ہے۔

اس لئے ان پابندیوں کو ہماری انتظامی مجبوری گردانیں۔ اور ہمیں ان گستاخیوں پر اپنے دامان عفو میں جگہ عنایت فرمائیں۔ تب تک آپ سے درخواست ہے کہ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف کرائیں تا کہ محفلیں آپ کی شخصیت سے رو شناس ہوں اور گفتگو آگے بڑھ سکے۔ ان شاء اللہ اس طرح چند ہی دنوں میں آپ ان پابندیوں سے بھی آزاد ہو جائیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ کی آمد محفل کے لئے ایک خوشگوار اضافہ ہوگی۔ اور ہمیں آپ کی ذات سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
ابو ثمامہ

محفلین
وعليكم السلام،
ايك "مبتدى" کی ناروائيوں کو اس خندہ پيشانى سے برداشت كرنے پر.............جزاك اللہ خيرا...........
اردو محفل ميں آنے كا سبب سيكہنا اور اردو كى خدمت كرنا ہے، ميرى ذات ذرہ بے نشان سے اگر كسى كو كوئى فائدہ پہنچ جائے تو......زہے عز وشرف!
 
اردو محفل کا ادنیٰ سا خادم ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ مبتدیوں سمیت ہر محفلین کے خدشات، مطالبات، سوالات، آراء اور مشوروں پر پوری طرح کان دھروں۔ ہمیں تعارف کے زمرے میں آپ کی شخصیت کے بارے میں مزید جان کر انتہائی خوشی ہوگی۔
 
ابو ثمامہ

محفلین
گذارش!

ابن سعيد صاحب، كذارش ہے كہ مجھے "سيرت سرور كائنات" ميں نيا موضوع بعنوان "سيرت طيبہ پر ادبى شہ پارے" شروع كرنے كى اجازت مرحمت فرمائى جائے.
فقط والسلام
ابو ثمامہ
 
برادرم ابو ثمامہ السلام علیکم۔

اردو محفل میں خوش آمدید۔ اول تو سبب جانے بغیر کسی رویے کو ناروا کہنا بجائے خود ناروا ہو سکتا ہے۔ :)

انتظامی مسائل کے تحت سو سالوں میں تو نہیں ہاں پانچ سالوں کے تجربے کے تحت بعض خطوں میں چند پیغامات کی ملائم سی حد رکھی گئی ہے۔ عموماً ایسے خطے حساس یا زیادہ مسائل پیدا کرنے والے ہیں۔ اور جب تک مبتدی محفل، محفلین اور اس کے اغراض و مقاصد سے کسی قدر آگاہی حاصل نہ کر لیں تب تک بعض حالات میں نا گوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔ بعض دفعہ ان پابندیوں کے باعث نسبتاً حساس خطوں میں اسپیمنگ سے بھی بچت ہوتی ہے۔

اس لئے ان پابندیوں کو ہماری انتظامی مجبوری گردانیں۔ اور ہمیں ان گستاخیوں پر اپنے دامان عفو میں جگہ عنایت فرمائیں۔ تب تک آپ سے درخواست ہے کہ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف کرائیں تا کہ محفلیں آپ کی شخصیت سے رو شناس ہوں اور گفتگو آگے بڑھ سکے۔ ان شاء اللہ اس طرح چند ہی دنوں میں آپ ان پابندیوں سے بھی آزاد ہو جائیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ کی آمد محفل کے لئے ایک خوشگوار اضافہ ہوگی۔ اور ہمیں آپ کی ذات سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
یہ پابندی بالکل درست ہے ہمارے خطہ یا تیسری دنیا کے مزاج کو سامنے رکھ کر بالکل صحیح لگائی گئی ہے۔
 
Top