یہ ماجرا کیا ھے ؟

اجمل خان

محفلین
اللہ ! اللہ ! کر کے بھی مکہ والے مشرک کیوں کہلائے !

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَيَقُولُنَّ اللَّ۔هُ ۖ فَأَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ (61) سورة العنكبوت
اور اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ زمین وآسمان کا خالق اور سورج چاند کو کام میں لگانے واﻻ کون ہے؟ تو ان کا جواب یہی ہوگا کہ اللہ تعالیٰ ، پھر کدھر الٹے جا رہے ہیں۔

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّن نَّزَّلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ مِن بَعْدِ مَوْتِهَا لَيَقُولُنَّ اللَّ۔هُ ۚ قُلِ الْحَمْدُ لِلَّ۔هِ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ (63) سورة العنكبوت

اور اگر آپ ان سے سوال کریں کہ کس نے نازل کیا آسمان سے پانی پھر زندہ کیا اس سے زمین کو مردہ ھونے کے بعد ؟ تو وہ یقیناً کہیں گے اللہ نے ! آپ کہیے الحمد للہ ( یہ میرے رب کی عظمت ھے کہ تمہیں ان کا فاعل اس کے سوا کوئی نہ ملا ) مگر ان کی اکثریت عقل نہیں رکھتی ،
اب غور فرمایئے کہ انہوں نے سوال کے جواب میں بالکل توحید کا جواب دیا ھے ،، اور اللہ پاک پلٹ کر انعام میں ان کو بے عقل کہہ رھا ھے !!
یہ ماجرا کیا ھے ؟
 
Top