یہ عنوانِ جفا چھوڑو کوئی اور بات کرتے ہیں (اسد اقبال)

اسد اقبال

محفلین
یہ عنوانِ جفا چھوڑو کوئی اور بات کرتے ہیں
وفا نے کیا دِیا چھوڑو کوئی اور بات کرتے ہیں

مُجھے معلوم تھا انجام اُلفت کا شروع دن سے
محبت کا صِلہ چھوڑو کوئی اور بات کرتے ہیں

کوئی واعظ ہو یا عالِم بھلے ہو آج کا درویش
خُدا کس کو مِلا چھوڑو کوئی اور بات کرتے ہیں

خبر آ تو گئی اخبار میں‌ ویران بستی کی
یہ سب کیسے ہوا چھوڑو کوئی اور بات کرتے ہیں

تماری شاعری تم پر اگر صادق نہیں آتی
تو کیا تم نے لِکھا چھوڑو کوئی اور بات کرتے ہیں

اسد سب نے سُنا سائل کو دورانِ صدا لیکن
کوئی سمجھا نہ تھا چھوڑو کوئی اور بات کرتے ہیں

اسد اقبال
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ ! خوب کاوش ہے !
ردیف میں اور کا واؤ گر رہا ہے جو جائز نہیں ۔ اس لئے کہ ’’ اور‘‘ یہاں عطف کے طور پر استعمال نہین ہوا بلکہ بمعنی دیگر اور دوسرے کے ہے ۔ اس سقم کی وجہ سے پوری غزل ہی پڑھنے میں بھلی نہین لگ رہی ۔ اسے دیکھ لیجئے ۔ :)
 
اسد اقبال

محفلین
بہت نوازش ظہیر احمد صاحب جو آپ نے اپنی قیمتی رائے سے نوازا

میں اس پر غور کروں گا اور تبدیلی کے ساتھ بہتری لانے کی کوشش کروں گا
 
اسد اقبال

محفلین
محمد خلیل الرحمٰن صاحب بہت نوازش اپنی قیمتی رائے دینے کا بہت شکریہ
جی میں‌ آپ کی رائے پر ضرور غور کروں گا اور جلد انشاءاللہ
یہ غزل تبدیلی کے ساتھ پوسٹ کروں گا اور آپ سب کی رائے بھی ضرور
چاہوں‌ گا شکریہ۔۔۔۔۔۔
 
اسد اقبال

محفلین
ظہیراحمدظہیر صاحب اور محمد خلیل الرحمٰن صاحب آپ مُحترم دوستوں کی رائے اور اصلاح کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اوپر پوسٹ کی گئی غزل کی ردیف کو میں نے تبدیل کیا ہے اور اب میں اسی پوسٹ شدہ غزل میں‌ تدیلی کرنا چاہتا ہوں لیکن ایڈٹنگ کا اوپشن نہیں مل رہا اس
معاملے میں آپ دوستوں کی رہنمائی چاہتا ہوں۔

علاوہ ازیں آپ دونوں کا بہت شُکر گزار ہوں‌ کہ آپ نے میری غزل کو ایک نظر دیکھا اور مُجھے اس خامی سے آگاہ کیا جو کہ میرے فن میں علمی اضافہ ہے ۔
میں اُمید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی آپ کی یہ نوازش مُجھ خاکسار پر اسی طرح رہے گی بہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔ اسد اقبال
 
اسد اقبال

محفلین
کوئی سمجھا نہ تھا چھوڑو کوئی اور بات کرتے ہیں​
سو کیا احوال ہیں آپ کے ؟؟ آج کل کہاں مقیم ہیں ؟؟
لاکھ لاکھ شُکر ہے ربِ کائنات کا مُجھ گنہگار پر اور آپ تمام دوستوں کی دعائیں

بحرین میں مقیم ہیں حضور ۔۔۔۔۔۔۔ آپ سنائیں کیسی گزر رہی ہے اور کیا مصروفیات
چل رہی ہیں ۔۔۔۔
 
ظہیراحمدظہیر صاحب اور محمد خلیل الرحمٰن صاحب آپ مُحترم دوستوں کی رائے اور اصلاح کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اوپر پوسٹ کی گئی غزل کی ردیف کو میں نے تبدیل کیا ہے اور اب میں اسی پوسٹ شدہ غزل میں‌ تدیلی کرنا چاہتا ہوں لیکن ایڈٹنگ کا اوپشن نہیں مل رہا اس
معاملے میں آپ دوستوں کی رہنمائی چاہتا ہوں۔

علاوہ ازیں آپ دونوں کا بہت شُکر گزار ہوں‌ کہ آپ نے میری غزل کو ایک نظر دیکھا اور مُجھے اس خامی سے آگاہ کیا جو کہ میرے فن میں علمی اضافہ ہے ۔
میں اُمید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی آپ کی یہ نوازش مُجھ خاکسار پر اسی طرح رہے گی بہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔ اسد اقبال
محترمی ! فورم پر کچھ مدت کے بعد (شاید ایک یا دو روز کے بعد) تدوین کا آپشن آپ کے لیے ختم ہو جاتا ہے۔ یعنی آپ پوسٹ شدہ مراسلے کی تدوین نہیں کر سکتے۔ یہ لڑی آپ کی ہے، آپ اس میں نیا مراسلہ کر دیجئے ، غزل کی بہتری کے ساتھ۔ اساتذہ کرام اسے دیکھ لیں گے۔
 
آخری تدوین:

اسی دھاگے میں اپنی ردیف تبدیل شدہ غزل پیش کردیں۔
 
محترمی ! فورم پر کچھ مدت کے بعد (شاید ایک یا دو روز کے بعد) تدوین کا آپشن آپ کے لیے کے ختم ہو جاتا ہے۔ یعنی آپ پوسٹ شدہ مراسلے کی تدوین نہیں کر سکتے۔ یہ لڑی آپ کی ہے، آپ اس میں نیا مراسلہ کر دیجئے ، غزل کا بہتری کے ساتھ۔ اساتذہ کرام اسے دیکھ لیں گے۔
ہم نے جواب پوسٹ کیا ہی تھا کہ آپ کا بھی یہی جواب موصول ہوا۔ متفق
 
اسد اقبال

محفلین
محترمی ! فورم پر کچھ مدت کے بعد (شاید ایک یا دو روز کے بعد) تدوین کا آپشن آپ کے لیے ختم ہو جاتا ہے۔ یعنی آپ پوسٹ شدہ مراسلے کی تدوین نہیں کر سکتے۔ یہ لڑی آپ کی ہے، آپ اس میں نیا مراسلہ کر دیجئے ، غزل کی بہتری کے ساتھ۔ اساتذہ کرام اسے دیکھ لیں گے۔
جی ضرور بہت شکریہ
 
اسد اقبال

محفلین
یہ عُنوانِ جفا چھوڑو کسی دن پھر بتاؤں گا
وفا نے کیا دِیا چھوڑو کسی دن پھر بتاؤں گا

مُجھے معلوم تھا انجام اُلفت کا شروع دِن سے
محبت کا صِلہ چھوڑو کسی دن پھر بتاؤں گا

کوئی واعظ ہو یا عالِم بھلے ہو آج کا درویش
خُدا کس کو مِلا چھوڑو کسی دن پھر بتاؤں گا

خبر آ تو گئی اخبار میں ویران بستی کی
یہ سب کیسے ہوا چھوڑو کسی دن پھر بتاؤں گا

تُماری شاعری تُم پر اگر صادق نہیں آتی
تو کیا تُم نے لِکھا چھوڑو کسی دن پھر بتاؤں گا

اسد سب نے سُنا سائل کو دورانِ صدا لیکن
کوئی سمجھا نہ تھا چھوڑو کسی دن پھر بتاؤں گا

اسد اقبال
 
الف عین

لائبریرین
نہیں عزیزم، مجھے یہ نئی ردیف مکمل درست محسوس نہیں ہو رہی کئی اشعار میں۔ محض ’کوئی بات اور کرتے ہیں‘ شاید بہتر ہو
 
اسد اقبال

محفلین
نہیں عزیزم، مجھے یہ نئی ردیف مکمل درست محسوس نہیں ہو رہی کئی اشعار میں۔ محض ’کوئی بات اور کرتے ہیں‘ شاید بہتر ہو
بہت نوازش محترم الف عین صاحب آپ نے اپنی قیمتی رائے سے نوازا ظہیر احمد صاحب نے جس سقم کی بات کی ہے اُس کے بارے میں بھی وضاحت چاہوں گا یعنی کیا وہ خامی جو انہوں‌ نے بتائی وہ قابل قبول ہے یا کی نہیں۔۔۔۔۔۔

اس سے پہلے میں نے اپنی ایک غزل پوسٹ کی تھی " حقیقت یہ ہے کہ اپنا خسارہ کون کرتا ہے " اس غزل کے حوالے سے بھی آپ تمام احباب کے رائے چاہوں گا بہت شکریہ
 
Top