یہ عشق والہانہ کیا ہوا ہے برائے اصلاح تنقید تبصرہ

یہ عشق والہانہ کیا ہوا ہے
جنوں کا بهی ٹهکانہ کیا ہوا ہے

کسی سے یہ سوال آج کیجے
کوئی اپنا بگانہ کیا ہوا ہے

اسیر وقت ہے ذہن بهی یوں اب
کہ غم کا اک زمانہ کیا ہوا ہے

نظر کی بات، بات ہوتی ہے جب
تو گفتگو بہانہ کیا ہوا ہے

کبهی یہ تتلیوں سے بهی تو سن لو
گلوں کا بهی فسانہ کیا ہوا ہے

چلو سوئے فصیل شہر پهر سے
حدوں کا آزمانا کیا ہوا ہے
 
شوکت پرویز

محفلین
سارہ بشارت گیلانی صاحبہ !
استاد جی کے دوبارہ آنے تک آپ اس غزل کی بحر کو دیکھ لیں :) اور خود اسے بحر میں لانے کی کوشش کریں
اس غزل کی قریب تر بحر "مفاعیلن مفاعیلن فعولن" ہے، اور صرف ان چار مصرعوں کے علاوہ بقیہ تمام اس بحر میں ہیں۔ (y)
کسی سے یہ سوال آج کیجے

اسیر وقت ہے ذہن بهی یوں اب

نظر کی بات، بات ہوتی ہے جب
تو گفتگو بہانہ کیا ہوا ہے

میں ایک مصرعہ کو وزن میں لانے کی کوشش کرتا ہوں، بقیہ آپ کوشش کریں :)
کسی سے یہ سوال آج کیجے

بحر: مفاعیلن مفاعیلن فعولن:
م + فا + عی + لن | م + فا + عی + لن | ف + عو + لن
ک + سی + سے + یہ | س + وا + ل + آ | ج + کی + جے (آپ کا مصرعہ، سوال کا "ل" وزن میں نہیں آ رہا)

ک+ سی + سے + پو | چھ + کر + دے + کھو | تُ + صا + حب (اصلاح شدہ مصرعہ :))
کسی سے پوچھ کر دیکھو تو صاحب
 
ارے کاہے اتنی محنت کردی صاحب۔
غزل کی بحر مفاعلن مفاعلن فعولن ہے۔ اس میں صرف ایک مصرع بے وزن ہے، اور دوسرے میں ذہن کا تلفظ غلط باندھا ہے۔ :)
 
شوکت پرویز

محفلین
ارے کاہے اتنی محنت کردی صاحب۔
غزل کی بحر مفاعلن مفاعلن فعولن ہے۔ اس میں صرف ایک مصرع بے وزن ہے، اور دوسرے میں ذہن کا تلفظ غلط باندھا ہے۔ :)
کونو بات نا ہی مُزَّمِّل بھیا :)
علم کے طالب ہیں ہم اصلاح سے بھاگیں گے کیوں
ہیں گرفتارِ سُخن، محنت سے گھبرائیں گے کیا
 
کونو بات نا ہی مُزَّمِّل بھیا :)
علم کے طالب ہیں ہم اصلاح سے بھاگیں گے کیوں
ہیں گرفتارِ سُخن، محنت سے گھبرائیں گے کیا

یہ تو بہت اچھی بات ہے جناب۔ ہم بھی آپ ہی کی طرح علم کی طلب میں رہتے ہیں۔ اور اسی طلب سے تو سخن کی محافل آباد ہیں۔ :)
 
سارہ بشارت گیلانی صاحبہ !
استاد جی کے دوبارہ آنے تک آپ اس غزل کی بحر کو دیکھ لیں :) اور خود اسے بحر میں لانے کی کوشش کریں
اس غزل کی قریب تر بحر "مفاعیلن مفاعیلن فعولن" ہے، اور صرف ان چار مصرعوں کے علاوہ بقیہ تمام اس بحر میں ہیں۔ (y)

میں ایک مصرعہ کو وزن میں لانے کی کوشش کرتا ہوں، بقیہ آپ کوشش کریں :)
کسی سے یہ سوال آج کیجے

بحر: مفاعیلن مفاعیلن فعولن:
م + فا + عی + لن | م + فا + عی + لن | ف + عو + لن
ک + سی + سے + یہ | س + وا + ل + آ | ج + کی + جے (آپ کا مصرعہ، سوال کا "ل" وزن میں نہیں آ رہا)

ک+ سی + سے + پو | چھ + کر + دے + کھو | تُ + صا + حب (اصلاح شدہ مصرعہ :))
کسی سے پوچھ کر دیکھو تو صاحب
بہت شکریہ آپ کا! زبردست رہنمائی کی آپ نے. میں اس بحر میں لکھنے کی کوشش کی ہے جس کا مزمل صاحب نے کہا ہے. لیکن خود کو چیک کرنے کے لئے آپ نے اچھا طریقہ سکها دیا :)
 
شوکت پرویز

محفلین
ذہن کا تلفظ درست کر دیجئے گا پلیز :)
یہ ذمہ داری شوکت بھیا کی لگاتے ہیں ہم۔ :p
شوکت پرویز ذہن کا تلفظ درست فرما دیں۔
:notworthy:
ذہن لفظ کا صحیح تلفظ فاع (12) ہے، یعنی "ذہ + ن"۔
ہوا ہے ذِہن اسیرِ وقت ایسا (اتنا)
کہ غم کا اک زمانہ کیا ہوا ہے
 
الف عین

لائبریرین
میں شوکت سے متفق ہوں کہ مانوس بحر تو مفاعیلن مفاعیلن فعولن ہی ہے۔ اور یہی بحر میں سمجھا۔ اگر آسانی سے سارے مصرعے اسی میں ڈھال لیں تو بہتر ہو، جو مشکل تو نہیں۔ مثلإ کسی سے یہ سوال اب کیجئے گا لیکن دیوانا کو دِوانا تو کیا جا سکتا ہے، ‘بیگانہ‘ کو ’بگانا‘ نہیں۔ اس طرح شعر ہی گلط ہو جاتا ہے۔ ذہن والے مصرع کو یوں کیا جا سکتا ہے۔ اسیر وقت ہے اب ذہن وں بھی اور نظر کی بات، بات ہوتی ہے جب تو گفتگو بہانہ کیا ہوا ہے مکمل درست کرنے کی ضرورت ہے۔ باقی اشعار درست بلکہ خوب ہیں۔
 
کونو بات نا ہی مُزَّمِّل بھیا :)
علم کے طالب ہیں ہم اصلاح سے بھاگیں گے کیوں
ہیں گرفتارِ سُخن، محنت سے گھبرائیں گے کیا
یہ تو اعظم گڈھ کا لہجہ ہے غالبا۔آپ کے یہاں ممبئی میں بھی اسطرح بولتے ہیں !!۔۔۔؟؟
 
شوکت پرویز

محفلین
یہ تو اعظم گڈھ کا لہجہ ہے غالبا۔آپ کے یہاں ممبئی میں بھی اسطرح بولتے ہیں !!۔۔۔ ؟؟
ممبئی میں تو تقریبا ہندوستان کے تمام حصوں کے باشندے رہائش پذیر ہیں، اور ہندوستان ہی کیا، دیگر کئی ممالک کے باشندے بھی اکثر اوقات مل جاتے ہیں۔
۔۔۔۔
ویسے میں نے یہ "لہجہ" مزمل صاحب کے مراسلہ کے جواب میں استعمال کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ:
ارے کاہے اتنی محنت کردی صاحب۔ :)
when in rome do as the romans do
 
ممبئی میں تو تقریبا ہندوستان کے تمام حصوں کے باشندے رہائش پذیر ہیں، اور ہندوستان ہی کیا، دیگر کئی ممالک کے باشندے بھی اکثر اوقات مل جاتے ہیں۔
۔۔۔ ۔
ویسے میں نے یہ "لہجہ" مزمل صاحب کے مراسلہ کے جواب میں استعمال کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ:

when in rome do as the romans do
اوہو کیا زبردست محاورہ ہے ۔۔۔۔جیسا دیش ویسا بھیس
تکلف بر طرف:کہیں اس کو کوئی یہ نا سمجھ لے کہ آپ کسی کو روم رومانس کرنے بھیج رہے ہیں :)
 
آخری تدوین:
Top