یہ شرابی، شرابی

یوسف-2

محفلین
p10_08.jpg
 
عسکری

معطل
ایسا کچھ بھی نہیں ہے شراب بذات خود کوئی بری چیز نہیں اگر اسے پینے والے کو پتہ ہو اس کا کوٹہ کتنا ہے اور ساتھ میں تمام لوازمات ہوں تو کیا کہنے ۔سارا مسئلہ تب ہوتا ہے جب آدمی اپنی حد سے زیادہ پی لے اور پھر بھی گھومتا پھرے۔ شراب پینے کے چند اصول ہیں اگر ان پر عمل کیا جائے تو کتنی اچھی شام ہوتی ہے اس کا اندازہ صرف ہمیں ہے۔ سب سے پہلے کونسی شراب ہونی چاہیے ؟ گلی محلے کی 50 سو روپے والی بھی شراب ہوتی ہے اور ہزاروں روپوں کی سکاچ وڈکا رم جن اور بلنڈر وہسکی بھی شراب۔ہر ایک کی اپنی کوالٹی ہے اپنا مزہ ہے اور اپنا ذائقہ ہے ۔سکاچ کا نشہ جیسے صرف آنکھ میں ہوتا ہے جو صرف محسوس کیا جا سکتا ہے بلنڈ وہسکی میں ہر طرح کی اچھی بری ہوتی ہیں ۔پاکستان میں مری بیوری کمپنی واٹ-ون کے نام سے بناتی ہے لائٹ وہسکی جو کہ مجھے بھی پسند ہے 1000 روپے کی بوتل ملتی ہے ۔ دنیا کی سب سے مہنگی شراب ڈالمور کی ہے جس کی ایک بوتل 1 لاکھ 25 ہزار پونڈ کی ہے ۔ اور یہ 62 سال پرانی بلینڈڈ وہسکی ہے سنگل مالٹ میں ۔
اسی طرح آپکو کیا سوٹ کرتی ہے کتنی یہ بھی اہم ہے۔ کچھ لوگ کچھ بھی پی جاتے ہیں پھر مسئلہ ہوتا ہے۔ جیسے مجھے وڈکا وائٹ وائنز بالکل سوٹ نہیں کرتی میں ان کو ہاتھ بھی نہیں لگاتا ۔

کچھ لوگوں کو شور اور دوستوں میں اچھی لگتی ہے کچھ کو اکیلے یا ایک آدھ دوست کے ساتھ خاموشی سے ۔ ویسے خاموشی سے ساتھ میں ہلکا میوزک غزل لگا کر مجھے پسند ہے۔
کیا کھانا چاہیے شراب کے ساتھ اور بعد یہ بھی بہت ضروری ہے کیونکہ غلط چیز کھانے سے آپکو قے ہو سکتی ہے۔ جیسے فروٹ دودھ سے بنی چیزیں اور میٹھی چیزیں کیک وغیرہ ۔ مرغن غزائیں اچھی ہوتی ہیں جیسے تکہ بروسٹ کباب وغیرہ
اسطرح پینے کے کتنی دیر بعد کیا کرتے گزارنا ہے یہ بھی ضروری ہے ۔ غیر ضروری آوارگی اور میل جول سے ظاہر ہے مسئلہ ہو گا۔

ہر کام کے کچھ اصول ہوتے ہیں
 
عدیل منا

محفلین
ایسا کچھ بھی نہیں ہے شراب بذات خود کوئی بری چیز نہیں اگر اسے پینے والے کو پتہ ہو اس کا کوٹہ کتنا ہے اور ساتھ میں تمام لوازمات ہوں تو کیا کہنے ۔سارا مسئلہ تب ہوتا ہے جب آدمی اپنی حد سے زیادہ پی لے اور پھر بھی گھومتا پھرے۔ شراب پینے کے چند اصول ہیں اگر ان پر عمل کیا جائے تو کتنی اچھی شام ہوتی ہے اس کا اندازہ صرف ہمیں ہے۔ سب سے پہلے کونسی شراب ہونی چاہیے ؟ گلی محلے کی 50 سو روپے والی بھی شراب ہوتی ہے اور ہزاروں روپوں کی سکاچ وڈکا رم جن اور بلنڈر وہسکی بھی شراب۔
اسی طرح آپکو کیا سوٹ کرتی ہے کتنی یہ بھی اہم ہے۔
کچھ لوگوں کو شور اور دوستوں میں اچھی لگتی ہے کچھ کو اکیلے یا ایک آدھ دوست کے ساتھ خاموشی سے
کیا کھانا چاہیے شراب کے ساتھ اور بعد یہ بھی بہت ضروری ہے کیونکہ غلط چیز کھانے سے آپکو قے ہو سکتی ہے۔
اسطرح پینے کے کتنی دیر بعد کیا کرتے گزارنا ہے یہ بھی ضروری ہے ۔

ہر کام کے کچھ اصول ہوتے ہیں
جس چیز کو حرام قرار دے دیا گیا ہے، اس کے بارے میں دلائل دے کر اس کو جائز ثابت نہیں کیا جا سکتا۔ برائی جو بھی ہو وہ کم پیمانے سے ہی شروع ہوتی ہے۔
 
عسکری

معطل
جس چیز کو حرام قرار دے دیا گیا ہے، اس کے بارے میں دلائل دے کر اس کو جائز ثابت نہیں کیا جا سکتا۔ برائی جو بھی ہو وہ کم پیمانے سے ہی شروع ہوتی ہے۔
میں نے جائز نا جائز کی بات ہی کب کی ہے ؟ چھوٹے بڑے پیمانے کی بات نہیں ہے میں نے حد کراس بھی کی ہے اور اب تجربے کی بنیاد پر حد لگا دی ہے اپنے اوپر۔ آپکو پتا ہے سکھ لوگ مرد کی مردانگی اس کی شراب پینے کی حد سے جانچتے ہیں :laugh: جو جتنی زیادہ پی کر اٹھا اتنا بڑا مرد
 
یوسف-2

محفلین
شراب کا گناہ اس کے نفع سے بہت بڑا ہے
۞ يَسۡ۔َٔلُونَكَ عَنِ ٱلۡخَمۡرِ وَٱلۡمَيۡسِرِ‌ۖ قُلۡ فِيهِمَآ إِثۡمٌ۬ ڪَبِيرٌ۬ وَمَنَ۔ٰفِعُ لِلنَّاسِ وَإِثۡمُهُمَآ أَڪۡبَرُ مِن نَّفۡعِهِمَا‌ۗ وَيَسۡ۔َٔلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَ قُلِ ٱلۡعَفۡوَ‌ۗ كَذَٲلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمُ ٱلۡأَيَ۔ٰتِ لَعَلَّڪُمۡ تَتَفَكَّرُونَ ( سُوۡرَةُ البَقَرَة ٢١٩) آپ سے شراب اور جوئے کے متعلق پوچھتے ہیں کہہ دو ان میں بڑا گنا ہے اور لوگوں کے لیے کچھ فائدے بھی ہیں اور ان کا گناہ ان کے نفع سے بہت بڑا ہے اور آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا خرچ کریں کہہ دو جو زاید ہو ایسے ہی الله تمہارے لیے آیتیں کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم غور کرو (۲۱۹)

شراب شیطان کے گندے کام ہیں
يَأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِنَّمَا ٱلۡخَمۡرُ وَٱلۡمَيۡسِرُ وَٱلۡأَنصَابُ وَٱلۡأَزۡلَ۔ٰمُ رِجۡسٌ۬ مِّنۡ عَمَلِ ٱلشَّيۡطَ۔ٰنِ فَٱجۡتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُونَ (٩٠) إِنَّمَا يُرِيدُ ٱلشَّيۡطَ۔ٰنُ أَن يُوقِعَ بَيۡنَكُمُ ٱلۡعَدَٲوَةَ وَٱلۡبَغۡضَآءَ فِى ٱلۡخَمۡرِ وَٱلۡمَيۡسِرِ وَيَصُدَّكُمۡ عَن ذِكۡرِ ٱللَّهِ وَعَنِ ٱلصَّلَوٰةِ‌ۖ فَهَلۡ أَنتُم مُّنتَہُونَ (٩١)اے ایمان والو شراب اور جوا اور بت اور فال کے تیر سب شیطان کے گندے کام ہیں سو ان سے بچتے رہو تاکہ تم نجات پاؤ (۹۰) شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے سےتم میں دشمنی اور بغض ڈال دے اور تمہیں الله کی یاد سے اور نماز سے روکے سو اب بھی باز آجاؤ (سُوۡرَةُ المَائدة ۹۱)

کثرت شراب نوشی قیامت کی علامت
سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا بے شک یہ باتیں قیامت کی علامتوں میں سے ہیں کہ علم اُٹھ جائے اور جہالت باقی رہ جائے اور شراب نوشی کثرت سے ہونے لگے اور اعلانیہ زنا ہونے لگے۔ (کتاب العلم، بخاری)
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا شراب کی تجارت کو حرام کہنا
اُمُّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ جب سُود کے بارے میں سورۂ بقرہ کی آیتیں نازل کی گئیں تو نبیﷺ مسجد کی طرف تشریف لے گئے اور ان آیتوں کو لوگوں کے سامنے پڑھ دیا۔ پھر آپﷺ نے شراب کی تجارت حرام کر دی۔ (کتاب الصلاۃ، بخاری)
توبہ نہ کرنے والا شرابی شرابِ طہور سے محروم
سیدنا عبداﷲ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا کہ جس نے دنیا میں شراب پی لی پھر توبہ نہ کی تو اُس کو آخرت میں شرابِ طہور سے محروم کر دیا جائے گا۔
شرابی شراب پیتے وقت مومن نہیں رہتا
سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا کہ زانی زنا کرتے وقت مومن نہیں رہتا۔ شراب پینے والا پینے کے وقت مومن نہیں رہتا اور چور، چوری کرتے وقت مومن نہیں رہتا۔ سیدنا ابو ہریرہؓ ایک دوسری روایت میں کہتے ہیں کہ جب کوئی لوٹنے والا ایک بڑا ڈاکہ ڈالتا ہے کہ لوگ اس کی طرف نظریں اٹھا کر دیکھتے ہیں تو اُس وقت وہ بھی مومن نہیں رہتا۔
ریشم، شراب اور باجوں کو حلال سمجھنے والے
سیدنا ابو عامر اشعریؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبیﷺ کویہ فرماتے ہوئے سنا کہ میری اُمت میں چند قومیں ایسی پیدا ہوں گی جو زنا کو اور ریشم کے پہننے کو اور شراب پینے کو اور باجوں کو حلال سمجھیں گی اور چند قومیں ایسی ہوں گی جو پہاڑ کے پہلو میں رہتی ہوں گی اور شام کو جب ان کا چرواہا اُن کا ریوڑ اُن کے پاس لائے گا تو ایک فقیر ان کے پاس آ کر اپنی ضرورت کا سوال کرے گا وہ جواب دیں گے کہ کل آنا تو رات کو ہی اﷲ تعالیٰ ان کو ہلاک کر کے ان پر پہاڑ گرا دے گا۔ اور باقیوں کو قیامت تک کے لیے مسخ کر کے بندر اور سور بنا دے گا۔ (کتاب الاشربہ، بخاری)
شراب ہر برائی کی کنجی ہے
حضرت ابوالد رداءؓ سے روایت ہے کہ میرے خلیل و محبوبﷺ نے مجھے وصیت فرمائی ہے کہخبردار شراب کبھی نہ پینا کیونکہ وہ ہر برائی کی کنجی ہے۔ (سنن ابن ماجہ)
شراب دوا نہیں بلکہ بیماری ہے
حضرت وائل بن حجر حضرمیؓ سے روایت ہے کہ طارق بن سویدؓ نے شراب کے بارے میں رسول اﷲﷺ سے دریافت کیا تو آپﷺ نے ان کو شراب پینے سے منع فرمایا۔ انہوں نے عرض کیا کہ میں تو اس کو دوا کے لئے استعمال کرتا ہوں تو آپﷺ نے فرمایا کہ وہ دوا نہیں بلکہ بیماری ہے۔ (صحیح مسلم)
 
عدیل منا

محفلین
میں نے جائز نا جائز کی بات ہی کب کی ہے ؟ چھوٹے بڑے پیمانے کی بات نہیں ہے میں نے حد کراس بھی کی ہے اور اب تجربے کی بنیاد پر حد لگا دی ہے اپنے اوپر۔ آپکو پتا ہے سکھ لوگ مرد کی مردانگی اس کی شراب پینے کی حد سے جانچتے ہیں :laugh: جو جتنی زیادہ پی کر اٹھا اتنا بڑا مرد
یہاں غیر مسلم کی مثال دینا مناسب نہیں، آپ کو کیا لگتا ہے کہ مرد کی مردانگی صرف شراب میں پوشیدہ ہے؟ حد میں رہ کر پینا یا اس سے تجاوز کرنا، گناہ دونوں کا یکساں ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے سامنے کسی حرام جانور کا گوشت رکھ دیا جائے تو آپ اس کو کھانے سے انکار کردیں گے۔ مگر شراب کے معاملے میں آپ کی رائے مختلف ہے۔ شراب پینے والے کے بارے میں بہت سخت وعید دی گئی ہے۔ یہاں تک فرمایا گیا ہے کہ اس کو دوزخیوں کا خون پلایا جائے گا۔
 
احمد علی

محفلین
ایسا کچھ بھی نہیں ہے شراب بذات خود کوئی بری چیز نہیں

بھائی صاحب آپ کیا کرتے ہیں یا کیا نہیں کرتے یہ آپکا اپنا ذاتی معاملہ ہے۔۔۔۔۔
اور آپ کا علم کتنا ہے یہ بھی آپکا اپنا ذاتی معاملہ ہے۔۔۔۔۔

لیکن

معزرت کے ساتھ

اسطرح کی باتیں لکھنے سے پرہیز کریں جو غیر قانونی اور غیر شرعی ہوں

آپ کی نوازش ہوگی۔

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

ترجمہ
اے ایمان والو! بات یہی ہے کہ شراب اور جوا اور تھان اور فال نکالنے کے پانسے سب گندی باتیں، شیطانی کام ہیں ان سے بالکل الگ رہو تاکہ تم فلاح یاب ہو

يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ ۖ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِن نَّفْعِهِمَا ۗ

ترجمہ

لوگ آپ سے شراب اور جوئے کا مسئلہ پوچھتے ہیں، آپ کہہ دیجئے ان دونوں میں بہت بڑا گناہ ہے (١) اور لوگوں کو اس سے دنیاوی فائدہ بھی ہوتا ہے، لیکن ان کا گناہ ان کے نفع سے بہت زیادہ
 
عسکری

معطل
یہاں غیر مسلم کی مثال دینا مناسب نہیں، آپ کو کیا لگتا ہے کہ مرد کی مردانگی صرف شراب میں پوشیدہ ہے؟ حد میں رہ کر پینا یا اس سے تجاوز کرنا، گناہ دونوں کا یکساں ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے سامنے کسی حرام جانور کا گوشت رکھ دیا جائے تو آپ اس کو کھانے سے انکار کردیں گے۔ مگر شراب کے معاملے میں آپ کی رائے مختلف ہے۔ شراب پینے والے کے بارے میں بہت سخت وعید دی گئی ہے۔ یہاں تک فرمایا گیا ہے کہ اس کو دوزخیوں کا خون پلایا جائے گا۔
کیوں غیر مسلم کیا انسان نہیں ہیں؟ :bighug: میں ان باتوں پر یقین نہیں رکھتا میں تو ہندو عیسائی سکھ سب کے ساتھ کھاتا پیتا ہوں حلال حرام وہ ہے جو پسند نا پسند ہو بس :ROFLMAO:
 
عسکری

معطل
بھائی صاحب آپ کیا کرتے ہیں یا کیا نہیں کرتے یہ آپکا اپنا ذاتی معاملہ ہے۔۔۔ ۔۔
اور آپ کا علم کتنا ہے یہ بھی آپکا اپنا ذاتی معاملہ ہے۔۔۔ ۔۔

لیکن

معزرت کے ساتھ

اسطرح کی باتیں لکھنے سے پرہیز کریں جو غیر قانونی اور غیر شرعی ہوں

آپ کی نوازش ہوگی۔

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

ترجمہ
اے ایمان والو! بات یہی ہے کہ شراب اور جوا اور تھان اور فال نکالنے کے پانسے سب گندی باتیں، شیطانی کام ہیں ان سے بالکل الگ رہو تاکہ تم فلاح یاب ہو

يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ ۖ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِن نَّفْعِهِمَا ۗ

ترجمہ

لوگ آپ سے شراب اور جوئے کا مسئلہ پوچھتے ہیں، آپ کہہ دیجئے ان دونوں میں بہت بڑا گناہ ہے (١) اور لوگوں کو اس سے دنیاوی فائدہ بھی ہوتا ہے، لیکن ان کا گناہ ان کے نفع سے بہت زیادہ
اوپن فورم ہے جناب لوگ فتوے دیتے ہیں عجیب عجیب طرح سے ایک دوسرے کو نیچا دکھاتے ہیں ہم نے اگر کچھ لکھ دیا تو کونسا پہاڑ گر گیا ہر آدمی کی اپنی سوچ ہے ہم نے کسی کو انوائٹ نہیں کیا ہمارا ایک پوائنٹ آف ویو ہے جو لکھا آپکا بھی ایک ہے آپ نے لکھا مجھے کسی کے لکھنے پر کوئی اعتراز نہیں آپکو بھی نہیں ہونا چاہیے ۔ جیسے آپ کچھ چیزیں کھاتے ہیں جو دوسرے مذاہب میں حرام ہیں اب اسکا مطلب یہ تو نہیں کہ وہ بھی آپکو کہیں یہ کھانا بند کر دو وغیرہ وغیرہ :donttellanyone:
 
عدیل منا

محفلین
کیوں غیر مسلم کیا انسان نہیں ہیں؟ :bighug: میں ان باتوں پر یقین نہیں رکھتا میں تو ہندو عیسائی سکھ سب کے ساتھ کھاتا پیتا ہوں حلال حرام وہ ہے جو پسند نا پسند ہو بس :ROFLMAO:
پہلے تو یہ واضح کریں کہ آپ مسلم ہیں یا غیر مسلم؟ اگر غیرمسلم ہیں تو پہلے آپ کو اسلام کی دعوت۔۔۔مسلم ہیں تو پھر آپ کو اصلاح کی ضرورت ہے۔
 
عسکری

معطل
پہلے تو یہ واضح کریں کہ آپ مسلم ہیں یا غیر مسلم؟ اگر غیرمسلم ہیں تو پہلے آپ کو اسلام کی دعوت۔۔۔ مسلم ہیں تو پھر آپ کو اصلاح کی ضرورت ہے۔
میرے خیال میں اس معاملے کا مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں دنیا کی ہر چیز کو مذہب کے آئینے سے نہیں دیکھتا میں ۔ مذہب کے علاوہ بھی دنیا ہے ۔ ویسے آجکل تو مذہب انسان کے سانس لینے نا لینے تک پہنچ چکا ہے اب کیا کہیں ۔
 
مذہب کے علاوہ جو دنیا ہے اس نے فنا ہوجانا ہے۔ جو فنا نہیں ہوگی وہ انسان کی روح ہے۔ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالٰی نے انسان کو دنیا میں موج مستی کیلئے بھیجا ہے؟ وقت کے گزرنے کا پتہ بھی نہیں چلنا۔ سوچئے ذرا، اگر ہمارا اعمال نامہ ہمارے بائیں ہاتھ میں پکڑادیا گیا تو کیا بنے گا ہمارا؟
 
شرابی کسی کا کچھ نہیں بگاڑتے بھلا انہیں کیوں عزاب آنے لگا وہ تو بیچارے اپنی دنیا میں مگن جیتے ہیں نا کسی کو کچھ کہتے ہیں نا کسی کی سنتے ہیں ۔ کچھ شرابی تو اعلی درجے کے شاعر بھی ہیں :ROFLMAO:
 
مزیدار چیز ہے جناب صندل کیا چیز ہوتی ہے یہ اس سے آگے کی بات ہے :ROFLMAO:
لحد میں بھی یہی غیب و حضور رہتا ہے
اگر ہو زندہ تو دل ناصبور رہتا ہے۔۔۔
مہ و ستارہ مثالِ شرارہ یک دو نفس۔۔
مئے خودی کا ابد تک سرور رہتا ہے
 
Top