یہ ستم بھی

Imran Niazi

محفلین
سلام اساتزہِ محترم

آپ کی اصلاح کا منتظر

یہ ستم بھی قبول کردیکھو
ایک دن اُس کو بھول کر دیکھو

وہ بھی کم قیمتی نہیں‌اتنا
تم بھی قرباں‌ اصول کر دیکھو

آمدِ یار کی نوید آئی
دل کو رستوں‌کی دھول کر دیکھو

تم کو روکا تھا حق پرستی سے
اب سرِدار جھول کر دیکھو

آج عمران محفلِ گل میں
تم بھی ذکرِ ببول کر دیکھو

الف عین

لائبریرین
واہ مکمل درست ہے غزل، اور اوزان خطا نہیں ہوئے ہیں کہیں بھی۔ مبارک ہو۔

لیکن ایک املا کی غلطی ضرور بتا دوں، کئی بار تو ضبط کر لیا تھا، اب رہا نہیں جاتا۔۔۔
اساتذہ درست املا ہے اساتزہ نہیں۔ اور اگر اضافت لگانی ہو تو اساتذۂ ہو جائے گا، اساتذہِ بھی غلط ہے۔
 
بہت بہت شکریہ جی،
بہت نوازش
میں‌نے ڈر ڈر کے شئیر کی تھی،
 
Imran Niazi

محفلین
تم کو روکا تھا حق پرستی سے
اب سرِدار جھول کر دیکھو

واہ بہت اچھی غزل ہے، مبارک ہو جناب
یہ شعر تو لاجواب ہے، سبحان اللہ
بہت بہت شکریہ جناب
آپ کی دعا کی ضرورت ہے بس

مانی مبارک ہو بہت بہت مبارک ہو کیا خوب غزل کہہ دی ہے
محنت کرتے رہو بہت آگے جاوہ گے

بہت مہربانی خرّم بھائی
آپ ہی کی محبت کا نتیجہ ہے،
 
سبحان اللہ ، کیا کہنے، لیکن یہ اصلاحِ سُخن میں‌کیا کر رہی ہے، اسے تو "آپ کی شاعری" والے سیکشن میں ہونا چاہیے تھا۔ مبارک ہو۔
 
Imran Niazi

محفلین
سبحان اللہ ، کیا کہنے، لیکن یہ اصلاحِ سُخن میں‌کیا کر رہی ہے، اسے تو "آپ کی شاعری" والے سیکشن میں ہونا چاہیے تھا۔ مبارک ہو۔

ابھی تو ہر چیز ہی اصلاح طلب ہوتی ہے جناب ہماری استذہ کی مہربانی کے اِس غزل کو اتنا ساہا،
بہت بہت شکیہ جی
 
Top