یہ رشتہ (پیاری امی کے نام)

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
کتنا خوبصورت،کتنا پائیدار ہے یہ رشتہ​
کسقدر محبتوں کا نکھار ہے یہ رشتہ​
بارش کی بوندوں سے زیادہ حسیں یہ لگتا ہے​
دھنک کے رنگوں کا حسیں امتزاج ہے یہ رشتہ​
رشتوں میں خلوص کی قحط سالی ہے جس دور میں​
ان لمحوں میں گہرے یقین کا معیار ہے یہ رشتہ​
تمام عمر قربانی دیتے ہی گذر جاتی ہے​
مضبوط پہاڑوں جیسا حوصلہ دار ہے یہ رشتہ​
آنکھوں میں آنسو دیکھ کر تڑپ تڑپ جاتا ہے​
بہت ہمدرد،غمگسار،جاں نثار ہے یہ رشتہ​
دنیا کی ہر خوبصورتی ماند سی پڑجاتی ہے​
گویا جھرنوں سی پھوار ہے یہ رشتہ​
خدا کرے کہ میری عمر بھی اسے لگ جائے​
شجرِ سایہ دار،بہت پر مٹھا س ہے یہ رشتہ​
جلتے زخموں پر اس کی تسلی مرہم ہے کنول​
زندگی ہی زندگی،موسمِ بہار،انوکھا پیار ہے یہ رشتہ​
ہنسنا منع ہے:heehee:
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا لکھا ہے۔ بہت شکریہ شریک محفل کرنے کا۔
ماں کر رشتہ ہی ایسا ہے کہ اسے کسی بھی الفاظ میں بیان کیا جائے خوبصورت لگتا ہے۔

(آخر میں ہنسنا منع ہے کیوں لکھا؟)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت اچھا لکھا ہے۔ بہت شکریہ شریک محفل کرنے کا۔
ماں کر رشتہ ہی ایسا ہے کہ اسے کسی بھی الفاظ میں بیان کیا جائے خوبصورت لگتا ہے۔

(آخر میں ہنسنا منع ہے کیوں لکھا؟)
اصل میں بھیا میں اپنی شاعری کے آکر میں لکھ رہی تھی کہ پڑھ کر خوب ہنسئے گاتو سب نے منع کیا ؎
اس لیئے میں نے اب یہ لکھ دیا کہ ہنسنا منع ہے
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہ
بہت ہی خوب خراج تحسین ممتا کے سچے جذبے کو
بہت خوب شراکت

تمام عمر قربانی دیتے ہی گذر جاتی ہے
مضبوط پہاڑوں جیسا حوصلہ دار ہے یہ رشتہ​
آنکھوں میں آنسو دیکھ کر تڑپ تڑپ جاتا ہے​
بہت ہمدرد،غمگسار،جاں نثار ہے یہ رشتہ​
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہ
بہت ہی خوب خراج تحسین ممتا کے سچے جذبے کو
بہت خوب شراکت

تمام عمر قربانی دیتے ہی گذر جاتی ہے
مضبوط پہاڑوں جیسا حوصلہ دار ہے یہ رشتہ​
آنکھوں میں آنسو دیکھ کر تڑپ تڑپ جاتا ہے​
بہت ہمدرد،غمگسار،جاں نثار ہے یہ رشتہ​
بے حد شکریہ بھیا!
 

عاطف بٹ

محفلین
بھئی واہ، بہت ہی شاندار انداز میں آپ نے اس رشتے کی عظمت، خوبصورتی اور پاکیزگی کو بیان کیا ہے۔
ویسے یہ کنول کون ہے؟
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بھئی واہ، بہت ہی شاندار انداز میں آپ نے اس رشتے کی عظمت، خوبصورتی اور پاکیزگی کو بیان کیا ہے۔
ویسے یہ کنول کون ہے؟
کنول جب میں شاعری کرتی تھی تو تخلص رکھا تھا۔
شکریہ بھیا بے حد
یہ میں نے آج سے آٹھ سال پہلے لکھی تھی۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
شاید؟؟؟ آپ کا شوق کیا افیون کھا کر سویا ہے جو میرے اتنا پکارنے پر بھی نہیں جاگ رہا؟ :p
ٹھنڈا پانی پھینکیں اس پر، پھر دیکھیں کیسے ہڑبڑا کر جاگتا ہے! :LOL:
بہت گہری نیند!
آٹھ سال سے بیدار نہیں ہوا اب کیا پتا؟
 
Top