فراز یہ جو سرگشتہ سے پھرتے ہیں کتابوں والے۔ احمد فراز

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ جو سرگشتہ سے پھرتے ہیں کتابوں والے
ان سے مت مل کہ انہیں روگ ہیں خوابوں والے

اب مہ و سال کی مہلت نہیں ملنے والی
آ چکے اب تو شب و روز عذابوں والے

اب تو سب دشنہ و خنجر کی زباں بولتے ہیں
اب کہاں لوگ محبت کے نصابوں والے

جو دلوں پر ہی کبھی نقب زنی کرتے تھے
اب گھروں تک چلے آئے وہ نقابوں والے

زندہ رہنے کی تمنا ہو تو ہو جاتے ہیں
فاختاؤں کے بھی کردار عقابوں والے

نہ مرے زخم کِھلے ہیں نہ ترا رنگِ حنا
اب کے موسم ہی نہیں آئے گلابوں والے

یوں تو لگتا ہے کہ قسمت کا سکندر ہے فراز
مگر انداز ہیں سب خانہ خرابوں والے

احمد فراز
 

زونی

محفلین
زندہ رہنے کی تمنا ہو تو ہو جاتے ہیں
فاختاؤں کے بھی کردار عقابوں والے




بہت خوب فرحت ، بہت خوب کلام ھے ، آپکا بہت شکریہ پوسٹ کرنے کیلئے:)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
تیلے شاہ, زونی, سارہ خان, شمشاد بھائی , فاتح, ماوراء, وارث, سخنور، محمداحمد اور ایم اے راجا! انتخاب کی پسندیدگی کے لیے آپ سب کا بہت بہت شکریہ :)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ جو سرگشتہ سے پھرتے ہیں کتابوں والے
ان سے مت مل کہ انہیں روگ ہیں خوابوں والے

اب مہ و سال کی مہلت نہیں ملنے والی
آ چکے اب تو شب و روز عذابوں والے

اب تو سب دشنہ و خنجر کی زباں بولتے ہیں
اب کہاں لوگ محبت کے نصابوں والے

جو دلوں پر ہی کبھی نقب زنی کرتے تھے
اب گھروں تک چلے آئے وہ نقابوں والے

زندہ رہنے کی تمنا ہو تو ہو جاتے ہیں
فاختاؤں کے بھی کردار عقابوں والے

نہ مرے زخم کِھلے ہیں نہ ترا رنگِ حنا
اب کے موسم ہی نہیں آئے گلابوں والے

یوں تو لگتا ہے کہ قسمت کا سکندر ہے فراز
مگر انداز ہیں سب خانہ خرابوں والے

احمد فراز
 

سید زبیر

محفلین
اب تو سب دشنہ و خنجر کی زباں بولتے ہیں
اب کہاں لوگ محبت کے نصابوں والے

خوبصورت انتخاب ، شکریہ شراکت کرنے کا
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ کیا بات ہوئی،
میں جو بھی شئیر کرتا ہوں، وہ پہلے سے ہی شئیر ہو چکی ہوتی ہے۔

آپ پہلے چیک کر لیا کریں۔ پسندیدہ کلام میں پری فکس یعنی شاعر کے نام پر کلک کریں تو اس شاعر کی یہاں موجود تمام شاعری سامنے آ جائیے گی، پھر دیکھ لیں کہ پہلے سے موجود ہے یا نہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اب تو سب دشنہ و خنجر کی زباں بولتے ہیں
اب کہاں لوگ محبت کے نصابوں والے

کیا بات ہے فراز صاحب کی ۔ واہ
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
آپ پہلے چیک کر لیا کریں۔ پسندیدہ کلام میں پری فکس یعنی شاعر کے نام پر کلک کریں تو اس شاعر کی یہاں موجود تمام شاعری سامنے آ جائیے گی، پھر دیکھ لیں کہ پہلے سے موجود ہے یا نہیں۔

یہ مجھے بالکل نہیں پتہ تھا۔ اس سے تو کافی سہولت ہو جائے گی۔شکریہ آپ کا۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اب تو سب دشنہ و خنجر کی زباں بولتے ہیں
اب کہاں لوگ محبت کے نصابوں والے

کیا بات ہے فراز صاحب کی ۔ واہ


شکریہ جناب۔
بے شک فراز نے فیض کے بعد خلا کو پُر کیا ہے، مگر اب دیکھتے ہیں کہ فراز صاحب کے خلا کو کون پُر کرے گا۔
 
Top