یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان

طالوت

محفلین
یوں تو ملی نغمے اس قدر اور اتنے شاندار ہیں کہ ایک لفظ سنتے ہی زبان پر جاری ہو جاتے ہیں اور ہر ایک ملی نغمہ ایسا ہے کہ جو اپنی مثال آپ ہے ۔ مجھے بے شمار ملی نغمے پسند ہیں ان میں سے ایک ملی نغمہ پیش کر رہا ہوں اور آپ کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ اپنا کوئی سا پسندیدہ ملی نغمہ اس جشن آزادی کے موقع پر یہاں پیش کریں ۔ آپ کو موقع دینے کے لئے میں ایک ہی نغمے پر اکتفا کر رہا ہوں ۔ :)

-----------
آپ کی پسند کا منتظر ۔ ۔ ۔ !
وسلام
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

مجھے تو ہر ملی نغمہ ، ترانہ پسند ہے اور ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جنہیں جب بھی دیکھوں اور سنوں تو آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں ۔


CENTER]
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


اے راہِ حق کے شہیدو
وفا کی تصویرو

اے راہِ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
اے راہِ حق کے شہیدو

لگانے آگ جو آئے تھے آشیانے کو
وہ شعلے اپنے لہو سے بجھا لیے تم نے
بچا لیا ہے یتیمی سے کتنے پھولوں کو
سہاگ کتنی بہاروں کے رکھ لیے تم نے
تمہیں چمن کی فضائیں سلام کہتی ہیں

اے راہِ حق کے شہیدو

چلے جو ہو گے شہادت کا جام پی کر تم
رسولِ پاک نے بانہوں میں لے لیا ہو گا
علی تمہاری شجاعت پہ جھومتے ہوں گے
حسین پاک نے ارشاد یہ کیا ہو گا
تمہیں خدا کی رضائیں سلام کہتی ہیں

اے راہِ حق کے شہیدو

جنابِ فاطمہ جگرِ رسول کے آگے
شہید ہو کے کیا ماں کو سرخرو تم نے
جنابِ حضرتِ زینب گواہی دیتی ہیں
شہیدو رکھی ہے بہنوں کی آبرو تم نے
وطن کی بیٹیاں مائیں سلام کہتی ہیں

اے راہِ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
اے راہِ حق کے شہیدو
اے راہِ حق کے شہیدو



 
Top