مبارکباد یہ تازہ نہال اچھا ہے (میر انیس کے بیٹے کی پیدائش)

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
آج میرے موبائل پر ایک ایس ایم ایس موصول ہوا
جس میں لکھا تھا


اللہ کے فضل و کرم سے اور آپ بھائیوں کی دعا سے
اللہ نے ایک اور چاند سا بیٹا عطا کیا ہے
میر انیس اردو ویب

اسے پڑھ کر مجھے بھی اتنی ہی خوشی ہوئی جتنی کہ اس وقت یہ پڑھ کر آپ کو ہو رہی ہے

انیس بھائی میری طرف سے بہت بہت بہت بہت مبارکاںںںںںںںںں!!
اللہ تعالیٰ نومولود کی عمر دراز فرمائے ، اسے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے
اور نیک اور صالحین کے راستے پر چلنے والابنائے

قبلہ بڑے غالبؔ کی جانب سے بھی مبارکباد اور دعائیہ شعر

خضر سلطاں کو رکھے خالقِ اکبر سر سبز
شاہ کے باغ میں یہ تازہ نہال اچھا ہے
(خضر سلطان کی جگہ نومولود پڑھا جائے)​
 

زبیر مرزا

محفلین
بہت بہت مبارک ہو میرانیس بھائی- اللہ کریم نومولود کی عمر میں رحمتیں اور برکتیں شامل فرمائے
congratsboy.gif
its_a_boy_reflecting_teddy_bear.gif
 

یوسف-2

محفلین
تعریف میں چشمے کو سمندر سے ملا دوں
قطرے کو جو دوں آب تو گوہر سے ملا دوں
ذرے کی چمک مہر منور سے ملا دوں
کانٹوں کو نزاکت میں گل ِ تر سے ملا دوں
گلدستہ معنی کو نئے ڈھنگ سے باندھوں
اک پھول کا مضموں ہو تو سو رنگ سے باندھوں
میر انیس کو پھول سا بیٹا مبارک ہو۔ :congrats:
 
بہت بہت مبارک ہو میر انیس بھائی۔ اللہ اس ننھے شہزادے کے نصیب اچھے کرے اور اسے دین و دنیا کی نعمتوں سے سرفراز کرے۔ آمین

کل آپ کا میسج ہمیں محمود بھائی نے فارورڈ کردیا تھا لیکن +پ کے نمبر پر کال کیا تو نمبر بند پایا۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی کہوں کہ میر انیس بھائی اتنے دنوں سے غیر حاضر کیوں ہیں (ظاہر ہے خاتون اول کی خاطر مدارت میں مصروف ہوں گے)۔

بہت ہی زیادہ مبارک باد قبول فرمائیں۔
 

کاشفی

محفلین
السلام علیکم
مبارک ہو بہت بہت میر انیس صاحب!
اللہ رب العزت بیٹے کو صحت و تندرستی کے ساتھ ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے۔۔اور اس پر ماں باپ کا سایہ تادیر قائم و دائم رکھے۔ دین و دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران کرے۔۔آمین
 
Top