یہ آرزو تھی: ہم اور بلبلِ بے تاب گفتگو کرتے

آپ کی محبت ہے کہ آپ کو تحریر اچھی لگی۔
مصروفیات

آپ کی محبت ہے کہ آپ کو یہ تحریر اچھی لگی۔
مصروفیات کی بات نہیں کروں گی کہ جن قریبی دنوں میں یہ تحریر لکھی گئی، بے حد مصروفیت تھی۔ ہسپتال میں رشتہ دار مریض داخل۔ ان کی دیکھ بھال کے لیے چار چار کے دو گروہ۔ پھر۔ حال پوچھنے کے لیے آنے والے۔ بستروں کے بندوبست سے لے کر کھانا بنانے، ہسپتال بھیجنے جیسے کام اور بہت سے کام۔ بلبل کا واقعہ بھی ان ہی دنوں ہوا۔ اس سب افراتفری میں یہ تحریر لکھی گئی۔
بس ہم یہی سوچتے رہتے ہیں کہ فرصت ملے گی تو لکھیں گے۔ چونکہ اپنے تئیں اچھا لکھنا چاہتے ہیں تو بس فرصتوں کا انتظار کرتے رہتے ہیں، جو نہیں ملتیں۔
سو ہنگاموں میں ، افراتفری میں ہی لکھ لینا چاہیے، جو دل میں آئے ۔ :)
تو بس یہ طے ہوا کہ آپ کو ایک ڈائری کی ضرورت ہے ۔ مصروفیات کے دوران ہی سہی لیکن کچھ نہ کچھ لکھتی رہیے ۔ جب وقت ملے تو نوک پلک سنوار کر اردو محفل میں سپردِ قارئین کردیجیے ۔ اللّٰہ بھلا کرے گا۔ :)
 

جاسمن

مدیر
آجکل رحاب مجھے ڈراتی رہتی ہے۔۔۔ میں جب کہتا ہوں میں ڈر گیا ہوں۔۔۔ تو وہ کہتی ہے۔۔۔ پاپا صحیح والا ڈریں نا۔
ماشاءاللہ۔
اللہ پاک آپ کے بچوں کی قسمت اچھی کرے۔ نیک بنائے۔ آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں۔ پھلیں پھولیں۔ پیارا اللہ انھیں دونوں جہانوں میں کامیاب کرے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
 
Top