یہودیت

سلام
اس تھریڈ پر ہم یہودی قوم کی تاریخ کا جائزہ لیں گے ۔ ابتدائی طور پر مولانا مودودی کی یہودیت پرمرتب کردہ کتا ب کے اقتباسات پیش کیے جائے گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہمت علی، اگر میں غلطی پر نہیں تو یہ تاریخ کا موضوع ہے۔ کیا میں ٹھیک کہہ رہا ہوں؟
 
درست فرمایا۔
مگر میں‌نے یہاں اس لیے رکھا ہے کہ میرا ارادہ مولانا مودودی کی کتاب “یہودیت: قران کی روشنی میں“ کے اقتباسات ٹائپ کرنے کا ہے۔ اگر اپ مناسب سمجھیں تو جہاں مرضی ہو وہاں منتقل کردیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہمت علی نے کہا:
درست فرمایا۔
مگر میں‌نے یہاں اس لیے رکھا ہے کہ میرا ارادہ مولانا مودودی کی کتاب “یہودیت: قران کی روشنی میں“ کے اقتباسات ٹائپ کرنے کا ہے۔ اگر اپ مناسب سمجھیں تو جہاں مرضی ہو وہاں منتقل کردیں۔

بہت شکریہ ہمت علی۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اس موضوع پر کوئی تحقیقی مواد ہی پیش کریں گے۔ آپ نے موضوع کا آغاز تو اس طرح کیا ہے جیسے ایک مرتبہ راجہ فار حریت نے سیکولرازم کے بارے میں گفتگو کا آغاز کیا تھا۔ وقت ملے تو اس تھریڈ پر بھی نظر ڈال لیجیے گا تاکہ یہ گفتگو اس سمت میں نہ جائے۔

شکریہ
 
میرے پاس ادارہ ترجمان القران کی شائع کردہ کتاب موجود ہے اور میں اس کا ہی استعمال کروں‌گا انشااللہ۔
 
یہودیت قران و سنت کی روشنی

باب 10
موجودہ دور میں یہودی ریاست کا قیام اور اس کی مسلم دشمن کاروائیاں

فصل1: یہودی ریاست کے قیام کا پس منظر:

یہودی عزائم کی تحریک۔۔ یہودیوں کی احسان فراموشی۔۔ یہودیوں کی منصوبہ بندی
فصل 2: بین القوامی صورت حال
ترکی اور عربی قوم پرستی کا تصادم۔۔ جنگ عظیم اول اور اعلان بالفور۔۔۔مجلس اقوام کی کارگزاری۔۔ انگریزی انتداب کا کارنامہ

فصل3: یہودیوں کا ائندہ لائحہ عمل:
"قومی وطن " سے قومی ریاست تک۔۔ یہودی منصوبہ کا تیسرا مرحلہ۔۔ یہودیوں کا چوتھا منصوبہ۔۔ پس چہ باید کر؟
فصل 4: خاتمہ بحث
 
فصل1: یہودی ریاست کے قیام کا پس منظر:
یہودی عزائم کی تاریخ
بیت المقدس اور فلسطین کے متعلق آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ تقریباٌ تیرہ سو قبل مسیح میں بنی اسرائیل اس علاقے میں داخل ہوئے تھے اور دو صدیوں کی مسلسل کشمکش کے بعد بآلاخر اس پر قابض ہوگئے تھے۔ وہ اس سرزمین کے اصل باشندے نہیں تھے۔ قدیم باشندے دوسرے لوگ تھے جن کے قبائل اور آقوام کے نام خود بائیبل میں تفصیل کے ساتھ بیان کیے گیے ہیں اور بائیبل کی تصریحات سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ بنی اسرائیل نے ان قوموں کا قتل عام کرکے اس سرزمین پر اسی طرح قبضہ کیا تھا جس طرح فرنگیوں نے سُرخ ہندیوں (ریڈ انڈینز) کو فنا کرکے امریکہ پر قبضہ کیا۔ ان کا دعویٰ یہ تھا کہ خدا نے یہ ملک ان کی میراث میں دے دیا ہے، اس لیے انھیں حق پہنچتا ہے کہ اس کے اصل باشندوں کو بے دخل کرکے بلکہ ان کی نسل کو مٹا کر اس پر قابض ہوجائیں۔
جاری۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہمت علی۔ آپ یہودیت پر لکھنا چاہ رہے ہیں یا صیہونی تحریک پر؟ میں نے مودودی صاحب کی مذکورہ کتاب نہیں پڑھی ہوئی لیکن اگر یہ انہی نام نہاد یہودی پروٹوکولز کا چربہ ہے تو برائے مہربانی اسے یہاں ری پروڈیوس کرنےکے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
 
یہ کتاب دس ابواب پر مشتمل ہے اور میں‌نے پہلے صرف دسواں‌باب شروع کیا تھا۔ اپ کی فرمائش پر پہلے باب سے شروع کردیتا ہوں۔
 
کچھ عرصے پہلے میں‌مولانامودودی کی یہودیت پر کتاب کو اس فورم پر ٹائپ کرنا چاہ رہا تھا۔ بدقسمتی سے وہ کتاب اب میرے پاس نہیں رہی۔ اگر کسی صاحب کے پاس ہے یا کسی تصویری شکل میں موجود ہے تو مہربانی کرکے مجھ کو لنک ارسال کردیں ۔
 
Top