انٹرویو یہاں درس گا ہ قائم ہے

مدرس

محفلین
میں اپنے تعارف کے لئے حا ضر ہو ں‌
لیکن چو نکہ میں‌مدرس ہو ں‌اس لئے دل چاہا کہ استاذبن کر بیٹھ جاوں طلبہ سوال کریں میں‌ جواب دوں
تعارف
میں ایک مدرس ہوں‌،عر بی ،صرف ،نحو ،منطق ،علم البلاغہ،اور کچھ فلسفہ بھی جانتا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

اور بھی بتائیں، کہاں سے تعلق ہے؟ شادی شدہ ہیں یا ابھی آزادی میسر ہے؟

تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
 

مدرس

محفلین
بھائی جان ابھی تک کئی بار شادی ہو تے ہو تے رہ گئی دعاء کریں‌کہ اب ہو تے ہوتے ہو ہی جا ئے
تعلیم میں‌نے دارالعلوم کورنگی کراچی سے حا صل کی ہے
کراچی میں ہی رہتا ہوں‌
آبائی تعلق یو پی مظفر نگر سے ہے
 

جیہ

لائبریرین
استاد جی محفل پر آمد مبارک ہو۔

مجھے یہ پوچھنا تھا کہ منطق درس نظامی میں کب سے در آئی؟ اور کیا منطق کا جاننا ایک عالم دین کے لئے لازمی ہے؟
 

مدرس

محفلین
بھائی جان منطق درس نظامی میں غالبا شروع ہی سے ہے
جہاں‌تک دوسرا سوال ہے تو اگر مطلقا ع’’عالم ‘‘ کہا جا ئے تو جواب اثبات میں ہے کہ یقینا عالم دین کا منطق جاننا ضروری ہے
اور اگر یہ سوال ہے کہ منطق کے بغیر آدمی عالم نہیں ہو تا تو یہ بات آج کےدور کے لحاظ سے غلط ہے آج کل منطق کا رواج نہیں رہا
 

شمشاد

لائبریرین
جناب یہ جیہ ہیں اور بڑی ہی ڈاڈی بہن ہیں۔ اگر ذرا بھی اونچ نیچ ہوئی تو ان کا خان بیٹا بندوق لیکر آ جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ کرئے کہ آپ کی جلد شادی ہو جائے، تا کہ آپ کو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو۔
ویسے کب تک ارادہ ہے؟

پاکستان کے کن کن علاقوں کی سیر کر چکے ہیں؟
 

میر انیس

لائبریرین
خوش آمدید استاد صاحب ۔ امید ہے ہم آپ کے علم سے استفادہ حاصل کرتے رہیں گے۔پہلے منطق کی ضرورت کیوں تھی اور اب کیوں نہیں ہے یہ واضع کردیں تو سمجھنے میں آسانی ہوجائے گی۔
 

مدرس

محفلین
لیکن عورت کانام بھی نہیں دیکھا نا سنا
ویسے میں نے اس سال بنات (لڑکیوں )کو پڑھانا چھوڑدیا ہے
اس لئے اندازہ نہیں تھا کہ طلباء کے ساتھ ساتھ طالبات بھی درس گا ہ میں موجود ہیں
لیکن استاذاگر غلطی بھی کر جائے تو شاگرد کو دانت دکھانے کا حق پھر بھی حا صل نہیں ہو تا
 

جیہ

لائبریرین
اوہ تو کیا ہم یہ تسلیم کعیں کہ مجھ سے شاگردوں جیسا سلوک ہوگا؟ تب تو حد ادب میں رہنا پڑے گا
 

مدرس

محفلین
میں تو ’’ہاں ‘‘کہنے کے لئے ہردم تیار ہوں لیکن’’قبول ہے‘‘ کہنے والا ابھی تک ٹکریا نہیں
پاکستان میں پشاور ،گو جرانوالہ ،لاہور بلوچستان اور سند ہ کے بعض علاقوں‌میں جا نے کا اتفاق ہو اہے لیکن تفریحا نہیں‌
بعض ضروری کام کے سلسلہ میں
 

مدرس

محفلین
خوش آمدید استاد صاحب ۔ امید ہے ہم آپ کے علم سے استفادہ حاصل کرتے رہیں گے۔پہلے منطق کی ضرورت کیوں تھی اور اب کیوں نہیں ہے یہ واضع کردیں تو سمجھنے میں آسانی ہوجائے گی۔
مسلم حکمرانوں‌نے یونانی فلسفہ اپنی تعلیم میں‌دا خل کردیا تھا جس کی وجہ لو گو ں کا دینی اور مسلکی مزاج خراب ہو ا
اس کے سد باب کے لئےعالم کے لئے ضروری ہو گیا تھا کہ منطق اور فلسفہ جانے لیکن اب وہ خرافات نہیں رہیں اس لئے اب عالم کے لئے منطق کا جاننا بھی ضروری نہیں رہا
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو ’’ہاں ‘‘کہنے کے لئے ہردم تیار ہوں لیکن’’قبول ہے‘‘ کہنے والا ابھی تک ٹکریا نہیں
پاکستان میں پشاور ،گو جرانوالہ ،لاہور بلوچستان اور سند ہ کے بعض علاقوں‌میں جا نے کا اتفاق ہو اہے لیکن تفریحا نہیں‌
بعض ضروری کام کے سلسلہ میں

کہیں بھول کر بھی " قبول ہے کہنے والا " سے ٹکرانا بھی نہیں۔ اس کا قانون ابھی ہمارے ملک میں پاس نہیں ہوا۔ البتہ پڑوسی ملک میں قانون رائج ہو چکا ہے۔
 
Top