یوٹیوب کھولنے کے لیے گوگل کے ساتھ بات چیت جاری

کاشفی

محفلین
یوٹیوب کھولنے کے لیے گوگل کے ساتھ بات چیت جاری
207696_26728458.jpg

وفاقی حکومت یوٹیوب کھولنے کے حوالے سے گوگل کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومتی ذرائع کے مطابق گوگل کے ساتھ یوٹیوب کھولنے کے لیے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے، یوٹیوب پر گستاخانہ اور متنازعہ مواد کنٹرول کرنے سے متعلق تکنیکی معاملات زیربحث ہیں۔ ذرائع کے مطابق تھری جی لائسنس کی نیلامی میں بین الاقوامی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، ایک آپریٹر نے چار گھنٹے کے نوٹس پر سروسز شروع کرنے کی یقین دھانی کرا دی ہے۔
 
Top