یونی کوڈ میں ویب سایٹ بنانے کی میری پہلی کاوش

آپ کو سا ئیٹ کیسی لگی

  • Total voters
    8

فر حان

محفلین
اسلام و علیکم آپ سب کی ہمت افزائی کی بدولت آج میں نے پاک اسلام کو کچھ پروفیشنل انداز میں اپلوڈ کیا ہے ہر بار کی طرح اس بار بھی آپ کی رائے درکار ہے ۔ بلا شبہ میں اردو محفل کی مدد کے بغیر یونی کوڈ میں سائیٹ تو دور کی بات اپنا نام بھی نہیں لکھ سکتا تھا اس لیے میں اپنے ان تمام صاحبان جو میری مختلف مرحل میں مدد فرماتے رہے ان میں نبیل بھائی ہوں یا دوست (شاکر بھائی) یا شمشاد بھائی ان سب نے میرے ہر مسلے پر میرے سوالات کے جوابات دیے ہیں اور رہنمائی فرمائی ہے میں ان سب کا اور جن کا نام نہ لے سکا ان سب کا مشکور ہوں۔

mynewsiteci0.jpg

-----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
اسلام و علیکم امید ہے آپ سب باخیر و عافیت ہو نگے میں نے یونی کوڈ میں پہلی بار کام کیا ہے اب آپ بتایں میں کس حد تک کامیاب ہوا ہوں ۔

http://www.pakislam.tk
http://www.pakislam.cjb.net

pakbenu04.gif
 
رند

محفلین
فرحان صاحب آپ کے فراہم کردہ دنوں روابط نہیں کھل رہے سی جے بی ڈاٹ نیٹ والی ویب سائیٹ تو میرے پاس اوپن ہوتی ہی نہیں اور ڈاٹ ٹی والا ڈومین میرے خیال میں آپ نے یاہو کے جیو سٹیز پہ ویب سائٹ بنا کر اس پہ لگایا ہے اسی لیے جب آپ کے فراہم کردہ ڈاٹ ٹی کے والے لنک پہ کلک کیا تو یاہو کے جیو سٹیزی والی ایرر آئی کہ آپ کی ویب سائیٹ اب اس جگہ موجود نہیں مہربانی فرما کر روابط درست کیجیے
 
الف عین

لائبریرین
ڈاٹ ٹی کے تو میرے پاس بھی رات کو بھی کام نہیں کر رہا تھا۔ سی جے بی ابھی کھولا تو اہنت نو سکرپٹ ایکسٹینشن کو بہت سی اجازتیں دینی “پڑیں تو سائٹ کھل سکی ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
لیکن محض ہوم پیج اردو میں ہے، باقی سارے روابط تو باہری ہیں۔۔۔ اور افسوس کہ سارے تصویروں میں ہیں اردو میں نہیں۔
 
دوست

محفلین
سائٹ‌ پر رش لگا ہوا ہے۔ پیج کھلتے ہی بیک گراؤنڈ میں‌شاید کوئی نعت چل پڑتی ہے۔ میرے تو براؤزر کو وخت پے گیا تھا سو فورًا بند کردی۔
 
فر حان

محفلین
آپ سب کا بہت شکریہ پہلے تو جن حضرات کو ان لنکس سے سائیٹ نظر نہیں آرہی ان کے لیے یہ لنک حاظر ہے http://www.geocities.com/pakislam_new3/main.htm دوسرا یہ کے میں آپ سب سے یہ درخواست کر چکا ہوں کے میری کوشش ہے آپ سب کی رائے سے ہی تو مجھ خاکسار کو پتا چلے گا کے میں کتنے پانی میں ہوں :confused: اور میں خاص طور پر شوبی بھائی کا بہت مشکور ہوں انہوں نے تعریف کی کیونکہ میں شوبی بھائی کا بہت بڑا فین ھوں میں نے شوبی بھائی کا کام دیکھا ہے بہت زبردست ہے ۔ تو سب بھائیوں سے نظر ثانی کی درخواست ہے شکریہ
 
چاند بابو

محفلین
بہت خوب کوشش ہے آپ کی بس آپ اپنا کام جاری رکھیئے اور باقی کے صفحات بھی خود ہی بنائیں انشااللہ آپ کی یہ کوشش اردو زبان و ادب میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔
 
MyOwn

محفلین
سلام!
ہم نے neturdu.com پر اردو کے قدر دانوں کے لیے فری میں سب ڈومین‌ ہوسٹنگ شروع کی ہے۔ جس میں ہماری طرف سے کوئی بھی اشتہار، یا لنک کی فرمائش نہیں ہے۔ 100 مب کی سپیس۔ 2 sql ڈاٹا بیس کے ساتھ۔ ہماری بنیادی شرط صرف ارو صرف غیر قانونی سوفٹ ویر کا نہ استعمال کرنا ہے۔ اور کسی بھی قسم کے کریک اور ہاٹ لنکنگ کا استعمال نہ کرنا ہے۔
ابھی یہ سروس صرف ان ان ممبران کو فراہم کی جارہی ہے جن کے بارے میں ہم جانتے ہیں کہ ان کو واقع ہی ضرورت ہے اور وہ سروسز کا غلط استعمال نہیں کریں گے۔

ویسے میرا ارادہ pak.net پر یہ سروسز فراہم کرنا تھا لیکن جن صاحب یہ ڈومین خرید کی تھی ان کے ساتھ وعدہ ہے کہ اس کا بامقصد استعمال ہو گا۔ جس کی بنا پر pak.net کو فورمز پا استعمال کیا جائے گا۔ ہمارا اس سروس کو فراہم کرنے کا کوئی مالی مفاد نہیں ہے۔ یہ ان صاحبان کی کاوشوں کو دیکتھے ہوئے کیا گیا ہے جو نیٹ پر سخت محنت کرتے ہیں اور بس کچھ وسائل کے نہ ہونے پر ناکام ہو جاتے ہیں یا پھر ان کی سائٹس اشتہارات کی بھرمار سے بری دیکھائی دیتی ہیں۔ اپ اپنی سائٹس پر گوگل ایڈ دے سکتے ہیں۔
پہلی سائٹ جو بنائ گئی ہے۔
urdu.neturdu.com

والسلام
 
اور یہان سب پہلی ویب سائیٹ یعنی یہی ویب سائیٹ جس کا اوپر لنک دیا گیا ہے اس کو بنانے کا شرف بھی ہم کو ہی حاصل ہوا ہے فلحال ہم نے وہاں اپنا بلاگ شروع کیا ہے اور جلدہی وہاں پہ ہم ایک عدد ڈاؤن لوڈ میجر جس کا ترجمہ اردو کوڈروالوں نے کیا ہے وہ نصب کردیں گے اور ساتھ ساتھ ایک خوبصورت کی پکچر گیلری بھی لگا دی جائے گی لیکن اگر کوئی یونیکوڈ سپورٹڈ ملی تب نہیں تو پھر ایڈوب فوٹو شاپ کے زریعے یا فرنٹ پیچ کی مدد سے ایک عدد پکچر گیلری بنا کر ادھر لگا دوں آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ مجھے اچھی اچھی تصاویر خصوصا مزاحیہ تصاویر ارسال کریں میرا ویب سائیٹ بنانے کا مقصد صرف اور صرف لوگوں کا ہنسانا ہے اور جلدہی میں اس میں کامیاب بھی ہوجاؤں گا بس آپ محترم حضرات سے گراں قدر مشورے اور مزاحیہ تصاویر کی طلب ہے وسلام
 
MyOwn

محفلین
ہم اس معاملے میں بہت کھلے دل کے ساتھ کسی کو بھی ہوسٹنگ دے رہے ہیں۔ جو بھی صاحب چاہیے رابط کر سکتے ہیں۔

والسلام
 
Top