یونیکوڈ اردو سے رومن اردو میں کنورژن؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

کچھ عرصہ قبل انڈیا کے ایم مبین صاحب نے تحریری اردو متن کو رومن اردو میں کنورٹ کرنے کے لیے تحقیق کرنے کے بارے میں کہا تھا۔ آج اتفاق سے اے آر پی ایچ پی سائٹ دریافت ہوئی ہے جس پر خالد الشمع نے عربی کو پی ایچ پی میں استعمال کرنے کے بارے میں اپنی تحقیق کے نتائج پیش کیے ہوئے ہیں۔ اسی سائٹ پر عربی سے انگریزی میں ٹرانسلٹریشن کرنے کے لیے ایک پی ایچ پی کی کلاس بھی دستیاب ہے اور اس کے علاوہ بھی مفید کوڈ‌فراہم کیا گیا ہے۔ میرے خیال میں اگر مذکورہ کلاس پر تحقیق کی جائے تو اسے تحریری اردو سے رومن اردو میں کنورژن کے لیے قابل استعمال بنایا جا سکے گا۔
 

arifkarim

معطل
بہت خوب نبیل بھائی۔ ہمارے ہاں مسئلہ یہ ہے کہ دوست مختلف انداز میں رومن اردو لکھتے ہیں۔ اگر کسی خاص انداز کو اسٹینڈرڈ بنا لیا جائے تو رومن اردو کی ٹرانسلٹریشن ممکن ہو سکتی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
تجربہ تو کیا جائے۔ اگر ایک طریقے سے بھی کنورٹ کرے تو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن محض اسی صورت میں جہاں دیو ناگری یا رومن میں غیر اردو داں کو ادب مہیا کرنے کا سوال ہے۔ اردو داں کے لئے تو پہلے ہی رومن نے بہت نقصان پہنچایا ہے۔
 
Top