یوم خواتین

F@rzana

محفلین
ہم تو گویا ہیں نسل بردوں کی
کائناتیں تمام مردوں کی

اس میں زہرہ مثال رہتی ہوں
یہ گلی ہے جہاں نوردوں کی

مرد کی بد قماش آنکھوں کو
ہے ضرورت دبیز پردوں کی

حور و غلمان بادہ و ساغر
پھر عمارات لاجوردوں کی

معتکف بھی رکھیں یہی خواہش
یہ تمنا حرم نوردوں کی

ایک عورت کی داستاں نیناں
آپ بیتی غموں کی دردوں کی
 
ظفری

لائبریرین
بہت خوب نیناں جی ۔۔۔ آپ کی اس غزل کے ایک شعر پر مجھے بھی ایک شعر یاد آگیا ۔۔۔

کون ہے جو تکتا نہیں ، تیرے چہرے کی جانب
سب میں‌ ہوتی ہے ہوس ، ایک مجھی میں کیا ہے

ویسے یہ مردوں کا عالمی دن کب آرہا ہے ۔۔۔ آتا بھی ہے کہ نہیں ۔۔ :wink:
 
ماوراء

محفلین
ظفری نے کہا:
بہت ویسے یہ مردوں کا عالمی دن کب آرہا ہے ۔۔۔ آتا بھی ہے کہ نہیں ۔۔ :wink:
سال کے 364 دن مردوں کے ہی تو ہوتے ہیں۔
273_6da22096_1.gif
 
ظفری

لائبریرین
میں کیا کسی بھی مرد کو معلوم نہیں‌ ہے کہ 364 دن مرد کے ہوتے ہیں ۔ بے شک شمشاد بھائی سے بھی پوچھ لیں ۔ :wink:
 
امن ایمان

محفلین
نیناں آپو زبردست۔۔۔!

اچھا آپ آج جس فنکشن کی مہمانِ خصوصی ہیں۔۔وہ کیسا رہا۔۔اس بارے میں ضرور بتایے گا۔ : )
 
عمر سیف

محفلین
F@rzana نے کہا:
ہم تو گویا ہیں نسل بردوں کی
کائناتیں تمام مردوں کی

اس میں زہرہ مثال رہتی ہوں
یہ گلی ہے جہاں نوردوں کی

مرد کی بد قماش آنکھوں کو
ہے ضرورت دبیز پردوں کی

حور و غلمان بادہ و ساغر
پھر عمارات لاجوردوں کی

معتکف بھی رکھیں یہی خواہش
یہ تمنا حرم نوردوں کی

ایک عورت کی داستاں نیناں
آپ بیتی غموں کی دردوں کی

خوب۔ ۔ ۔
 
F@rzana

محفلین
امن ایمان نے کہا:
نیناں آپو زبردست۔۔۔!

اچھا آپ آج جس فنکشن کی مہمانِ خصوصی ہیں۔۔وہ کیسا رہا۔۔اس بارے میں ضرور بتایے گا۔ : )

شکریہ ‘‘امن‘‘

اب آپ کی فرمائش کو کیسے ٹالوں؟؟؟

مطلب محفل کی رپورٹ لکھنی پڑے گی، چلیں ٹھیک ہے،بس!
 
جی پلیززز نیناں آپ لکھیں نا ۔۔۔میں نے تو یہ سب ٹی وی پر دیکھا ہے یاکالج میں جب بین الکلیاتی مقابلے ہوا کرتے تھے تو جس دن مشاعرہ ہوا کرتا تھا تو میں وہ ضرور اٹینڈ کیا کرتی تھی۔ آپ تو خود ماشاءاللہ سے مہمان خصوصی ہوتی ہیں۔۔تو کیسا لگتا ہے۔۔؟ اگر اس (سوال) (احوال) رپورٹ کو اپنے انٹرویو تھریڈ میں لکھ دیں تو۔۔۔۔۔۔مجھے بعد میں بھی ڈھونڈنے میں آسانی رہے گی۔ : )
 
یوم خواتین کے موقع پر اچھا لکھا!
مرد کی بد قماش آنکھوں کو
ہے ضرورت دبیز پردوں کی
اس شعر سے کل ہی کا ایک دوست کا وٹس ایپ سٹیٹس یاد آیا: ''اگر عورتیں بھی غیرت کے نام پر مردوں کا قتل شروع کر دیں تو مرد صرف بیالوجی کی کتابوں میں ملیں گے۔''
 
میں سمجھتا ہوں جو عورتیں یہاں (یا کہیں بھی) شور مچا رہی ہیں کسی بھی لحاظ سے مظلوم نہیں ، ورنہ یہ سرے سے یہاں ہوتی ہی نہیں۔ اگر ان کے مرد ، مرد ہوتے تو یہ "مظلومیت" کو رونا نہ رو رہی ہوتیں اور قدرت نے جو تھوڑا بہت عطا کیا ہوتا اس کا شکر ادا کر سکتیں۔

یقین نہیں آتا ان کو ایک ہاتھ دو اور یہ بازو کی توقع کریں گی۔ اس لحاظ سے افغانستان یا سعودی عرب والے ہم سے کہیں بہتر ہیں۔
 
غیر متفق!!!
 
Top