یورو کپ 2016

یورو کپ 2016 میں خوش آمدید-
آج مورخہ 10 جون سے فرانس میں یورو کپ کاآغاز ہو رہا۔
یورو کپ میں پہلی مرتبہ 24 ٹیمز حصہ لے رہی ہیں۔
آج افتتاحی میچ میں میزبان ملک فرانس کا مقابلہ رومانیہ سے ہوگا۔
اس یورو کپ میں ٹیمز کی تعداد بڑھانے کے باوجود 2010 ورلڈ کپ کی رنر اپ اور 2104 ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کی حامل "نیدرلینڈ" کوالیفائی کرنے سے قاصر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ڈچ فینز اس دفعہ کے فارمیٹ سے نالاں نظر آتے ہیں۔
بہرکیف یہ سب تو چلتا ہی رہتا ہے۔لہذا کوپا امریکہ کے بعد اب یورو کپ کے ذریعے خوبصورت فٹبال سے محظوظ ہوں۔
 
افتتاحی میچ جاری۔
فرانس اور رومانیہ دونوں جانب سے تابڑ توڑ حملے۔ کافی دلچسپ اور ہائی انرجی میچ ہونے کی امید۔
 
اس میچ میں دو بھائی بھی مدِ مقابل تھے
جی جی گرینٹ او ر ٹو لینٹ ژاکا
گرینٹ سوئٹزرلینڈ کی طرف سے کھیلتا ہے جبکہ ٹولینٹ نے آبائی وطن البانیہ کی طرف سے کھیلنے کو ترجیح دی ہے۔
جرمنی!! جرمنی کی ٹیم باقی تمام ٹیموں سے کافی بہتر ہے. ورلڈ کپ کی طرح یہ ٹورنامنٹ بهی انهیں بآسانی جیت جانا چاہیے.
بلکل جرمنی اس وقت بہت ہی مضبوط ٹیم ہے لیکن بقول شخصے "جرمنز فٹبال کے جنوبی افریقنز ہیں"۔ ویسے بھی یہ یورو کپ 2012 کا سیمی فائنل اور ماریو بالو تو یاد ہی ہوگا۔
 
جی جی گرینٹ او ر ٹو لینٹ ژاکا
گرینٹ سوئٹزرلینڈ کی طرف سے کھیلتا ہے جبکہ ٹولینٹ نے آبائی وطن البانیہ کی طرف سے کھیلنے کو ترجیح دی ہے۔

بلکل جرمنی اس وقت بہت ہی مضبوط ٹیم ہے لیکن بقول شخصے "جرمنز فٹبال کے جنوبی افریقنز ہیں"۔ ویسے بھی یہ یورو کپ 2012 کا سیمی فائنل اور ماریو بالو تو یاد ہی ہوگا۔
اٹلی کے خلاف گڑبڑ ہوتی ہے ہمیشہ مگر پهر بهی جنوبی افریقا والی تشبیہ کوئی مزیدار نہیں لگی اس لیے کہ جرمنی 4 ورلڈ کپس جیت چکی ہے اور سب سے زیادہ یوروپین چمپین شپس بهی جرمنی کے نام ہیں.
 
اٹلی کے خلاف گڑبڑ ہوتی ہے ہمیشہ مگر پهر بهی جنوبی افریقا والی تشبیہ کوئی مزیدار نہیں لگی اس لیے کہ جرمنی 4 ورلڈ کپس جیت چکی ہے اور سب سے زیادہ یوروپین چمپین شپس بهی جرمنی کے نام ہیں.
چلیں سری لنکا کہہ لیتے ہیں۔
اکیسویں صدی میں 2002 ورلڈ کپ فائنل،2006 ورلڈ کپ تھرڈ پوزیشن،2010 ورلڈ کپ تھرڈ پوزیشن۔
2004 یورو میں کوالیفائی نہ کر سکے فائنل فور میں،2008 رنز اپ ،2012 تھرڈ پوزیشن۔
آخر 2014 ورلڈ کپ میں آ کر کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے۔
وہ بھی فلپ لاہم نے میونخ ائیر پورٹ پر کہا تھا" میں تیسری پوزیشن سے تنگ آ چکا،اب کی بار جیتنے جا رہا۔"
 
پولینڈ نے ناردرن آئرلینڈ کو 1-0 سے شکست دے دی۔
اور اب 12بجے جرمنی کا مقابلہ ہوگا یوکرین سے۔
امید ہے کہ جرمنی میچ باآسانی جیت جائے گا لیکن جرمن ٹیم کا کھیل دیکھنے کا بھی اپنا ہی لطف ہے۔
 
کل جرمنی نے یوکرین کو 2-0
جبکہ آج اسپین نے چیک ریپبلک کو 1-0 سے شکست دی-
دوسرا میچ سوئیڈن اور آئرلینڈ کے درمیان 1-1 گول سے برابر رہا-
جبکہ تیسرے میچ میں اٹلی بیلجئیم کے مدمقابل ہوگی-
 
بیلجئیم بمقابلہ اٹلی کا شاندار میچ اپنے اختتام کو پہنچا- اٹلی نے میچ 2-0 سے جیت لیا-
بہت ہی شاندار میچ تھا یہ تو-
 
افطاری سے قبل کی ڈوز کے لئے اٹلی اور سوئیڈن میدان میں اتر چکے-
دوسرے میچ میں کروشیا کا مقابلہ چیک ریپبلک جبکہ آجکے تیسرے میچ میں اسپین اور ترک کھلاڑی نبرد آزما ہونگے-
 
Top