یوبنٹو میں اردو کیسے لکھی جائے؟

آپ System میں جائیں وہاں سے Preferences میں پھر Keyboard کو منتخب کریں نئے ڈائلاگ باکس میں Layout منتخب کریں پلس کی نشانی کو دبائیں Country میں Pakistan کو منتخب کریں اس کے بعد Add کو پریس کریں آخر میں Close کردیں
اب دوسرا مرحلہ
نیچے بار میں ماؤس کا رائٹ بٹں پریس کریں اور Add to Panel کو کلک کریں نئے ڈائلاگ باکس میں Keyboard Indicator کو منتخب کریں لوجی اردو کی سپورٹ آگئی۔ نیچے بار میں آپ کو USA اور Pak نظر آئے، Pak سے اردو لکھی جائے گی۔
اگر پھر بھی افاقہ نہ تو مجھے پی ایم کردیں۔
 

شکیل احمد

محفلین
بہت شکریہ، اردو چل گئی ہے، میں‌تین دن سے گوگل کر رہا ہوں‌لیکن کوئی حل نہیں‌مل رہا تھا۔ ایک بار پھر بہت شکریہ
 

شکیل احمد

محفلین
کچھ مزید سوالات:
اوبنتو میں‌موجود اردو کی بورڈ سے "ئ"‌یعنی ء‌اور ی ملا کر نہیں‌لکھا جا رہا، اس کا حل؟‌
انگریزی سے اردو کی بورڈ لے آؤٹ منتخب کرنے کے لیے کی بورڈ‌شارٹ‌کٹ ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
شکیل، یونی کوڈ میں ہمزہ کا استعمال عجیب ہے۔ ہمزہ ی یعنی ئ کی ایک کنجی ہے۔ جو زیادہ تر صوتی کلیدی تختوں میں یو کنجی پر دی گئی ہے۔ لینکس میں اوبنٹو می‌ں کون سا کی بورڈ آپ استعمال کر رہے ہیں، وہ معلوم نہیں، ہر کی بورڈ میں الگ الگ کنجیوں پر ئ ملتی ہے۔
 
Top