یاہو پر محفل کی ای میل ناقابل ِ مطالعہ

فرخ منظور

لائبریرین
مجھے اردو محفل کی طرف سے سبسکرائب کیے گئے دھاگوں کی جو ای میل موصول ہوتی ہیں ان میں‌ عجیب و غریب کریکٹر ہوتے ہیں اور کوئی بھی ای میل کا میں مطالعہ نہیں کر سکتا - براہ مہربانی کوئی اس مسئلے کا حل بتائے - انتہائی ممنون ہوں گا -
 
فہیم

لائبریرین
اس کا ایک کام چلانے والا حل یہ ہے کہ آپ تمام ٹیکسٹ کو کاپی کرکے نوٹ پیڈ میں پیسٹ کرلیں
اس طرح آپ کم از کم اس کر پڑھ تو سکتے ہیں
 
مجھے اردو محفل کی طرف سے سبسکرائب کیے گئے دھاگوں کی جو ای میل موصول ہوتی ہیں ان میں‌ عجیب و غریب کریکٹر ہوتے ہیں اور کوئی بھی ای میل کا میں مطالعہ نہیں کر سکتا - براہ مہربانی کوئی اس مسئلے کا حل بتائے - انتہائی ممنون ہوں گا -
اس کا حل آسان ہے وہ کہ انکوڈنگ UTF کردیں
 
الف عین

لائبریرین
یاہو میں نہیں۔ اپنے براؤزر میں۔
View
Encoding
Unicode-UTF-8
اور پھر دیکھیں۔ بہتر ہو کہ آپشن میں جا کر ڈیفالٹ ہی یو ٹی ایف 8 کر دیں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
اعجاز صاحب ! بہت شکریہ لیکن براوزر میں یہی ڈیفالٹ ہے - اور دوسرا یہ کہ مجھے دوسرے فورم کی ای میلز وصول ہوتی ہیں ان میں اردو ٹھیک پڑھی جاتی ہے - میرا خیال ہے کہ یہ محفل کا مسئلہ ہے-
 
MyOwn

محفلین
ہم جو ای میل اپنے فورمز سے بھیجتے ہیں اس میں بھی یہی مسلہ اتا ہے۔ کچھ سروسز خود بخود utf-8 کو سپورٹ نہیں کر رہی ہیں۔ لیکن انکے لیے اپ بروزر میں utf----8 کا اپشن استعمال کیا جا سکتا ہے۔

والسلام
 
Top