یاہواورمائیکروسافٹ معاہدے کے قریب

محمدصابر

محفلین
bing072809.jpg

ایک خبر کے مطابق یاہو اور مائیکروسافٹ کے درمیان "تلاش" کے کاروبار پر معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس کا اعلان کسی وقت بھی متوقع ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں یاہو تلاش کے لئے bing کا استعمال کرے گا جس کی وجہ سے انٹرنیٹ پر تلاش میں مائیکروسافٹ کا حصہ 30فیصد ہو جائے گا۔ جب کہ گوگل کا حصہ 65فیصد ہے۔

تفصیل
 
اس معاہدے کا تو اعلان بھی ہو چکا ہے، ملاحظہ ہو بی بی سی اردو کی خبر

یاہو اور مائکروسافٹ نے اپنی حریف گوگل کمپنی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک انٹرنیٹ سرچ کے معاہدے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سرچ انجن کے لیے طویل عرصے سے افواہیں سنی جا رہی تھیں۔

اس معاہدے کے تحت مائکروسافٹ کا بنگ سرچ انجن یاہو کی ویب سائٹ کو اپنی سہولیات فراہم کرے گا جبکہ اس کے بدلے میں یاہو مائکرو سائٹ کی آن لائن سروسز کے لیے اشتہارات اور سیلز ٹیم کے طور پر کام کرے گا۔

حالیہ برسوں میں یاہو منافع کمانے کی جدوجہد ميں لگی ہوا ہے لیکن گذشتہ برس مائکرو سافٹ کی جانب سے کی گئی ٹیک اوور کی پیش کش کو یاہو نے اکیلے چلنے کی خواہش کے سبب ٹھکرا دیا تھا ۔

مائکروسافٹ کے مالک اسٹیو بالمر کا کہنا ہے کہ دس برس کا یہ معاہدہ مائکروسافٹ کے بنگ سرچ انجن کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا’'اس معاہدے سے ہم سرچ کرنے کے لیے نئے نئے طریقے نکالیں گے، ایڈورٹائزر کے لیے نيے مواقع کھليں گے اور فی الوقت بازار میں جو ایک کمپنی راج کر رہی ہے اس کے مقابلے میں صارفین کو نیا متبادل فراہم کیا جائے گا۔

معاہدے کے تحت پہلے پانچ برس میں یاہو اپنی ویب سائٹ کے سرچ اور اڈورٹائزنگ کی سیل کا 88 فیصد منافع اپنے پاس رکھے گا اور اسے مائکروسافٹ کی سائٹ کو کچھ اشتہارات فروخت کرنے کا بھی اختیار حاصل ہوگا۔

یاہو کے چیف ایکزیکیوٹو کیرل برٹز نے بی بی سی کو بتایا کہ ہيں یاہو کی سرچ ٹیم میں آئندہ دو برس ميں ملازمت کم کی جائيں گی۔ ان میں بعض ملازمین کو مائکروسافٹ ميں ٹرانسفر کیا جائے گا جبکہ کئی ملازمین یاہو کے ساتھ رہ سکتے ہيں لیکن ان کی نوکری کی کوئی ضمانت نہيں ہو گی۔

مزید یہاں پر نئے انٹرنیٹ سرچ انجن کا معاہدہ
 

علی ذاکر

محفلین
میں کل مائیکرو سافٹ کی سائٹ پر گیا تھا لیکن وہاں‌تو لکھا ہوا تھا کہ معاہدہ ہو چکا ہے !

مع السلام
 
Top