بہادر شاہ ظفر یارِ دیرینہ ہے پر روز ہے وہ یار نیا ۔ بہادر شاہ ظفر

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 28, 2015

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,853
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    یارِ دیرینہ ہے پر روز ہے وہ یار نیا
    ہر ستم اس کا نیا اس کا ہے ہر پیار نیا

    نئی انداز کا ہے دامِ بلا طرۂ یار
    روز ہے ایک نہ اک اس میں گرفتار نیا

    تیری ہاں میں ہے نہیں اور نہیں میں ہے ہاں
    تیرا اقرار نیا ہے ترا انکار نیا

    کیسے بیدرد دلِ آزار کو دل ہم نے دیا
    روز ہے درد نیا، روز اک آزار نیا

    کیا قیامت ہے ستمگار تری طرزِ خرام
    فتنہ ہر گام پہ اٹھا دمِ رفتار نیا

    کریں وہ کس کی دوا دیکھتے ہیں رو ز طبیب
    تیرے اس نرگسِ بیمار کا بیمار نیا

    پھیر لے اس سے ظفر دل کا جو سودا پھر جائے
    ایک موجود ہے اور اس کا خریدار نیا

    (بہادر شاہ ظفر)
     

اس صفحے کی تشہیر