یارب تیری مرضی تو جو بھی امتحان لے لے ۔۔۔

یارب تیری مرضی
تو جو بھی امتحان لےلے

مجھے جس حال میں رکھے
فقط اتنی گزارش ہے
تو جو بھی امتحان لینا
مجھے بس سرخرو رکھنا

نہیں ہم جانتے جن کو
انہی کا ہمسفر کردے
جو اس جیون سے پیارے ہوں
انہیں ہم سے جُدا کردے

یارب تیری مرضی
تو جو بھی امتحان لے لے

تو چاہے آگ پانی ہو
تو چاہے برف جلتی ہو
تو چاہے پھول چبھتے ہوں
تو چاہے خار خوشبو دیں

یارب تیری مرضی
تو جو بھی امتحان لے لے

جسے چاہے بتا دے تو
محبت کس کو کہتے ہیں
جسے چاہے سکھا دے تو
عبادت کس کو کہتے ہیں
جسے چاہے ملاد ے تو
جسے چاہے جدا کردے
وہ جس نے غم نہ دیکھو ہوں
اُسے غم سے آشنا کردے

یارب تیری مرضی
تو جو بھی امتحان لے لے

تیری مرضی تو بن مانگے
سبھی کچھ عطا کردے
تیری مرضی تو چاہے
سب فنا کردے

یارب تیری مرضی
تو جو بھی امتحان لےلے

مجھے جس حال میں رکھے
فقط اتنی گزارش ہے
تو جو بھی امتحان لینا
مجھے بس سرخرو رکھنا

آمین


 
Top