ولی دکنی یاد کرنا ہر گھڑی اس یار کا۔۔

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
یاد کرنا ہر گھڑی اس یار کا
ہے وظیفہ مجھ دلِ بیمار کا

آرزوئے چشمئہ کوثر نہیں
تشنہ لب ہوں شربتِ دیدار کا

عاقبت کیا ہووئے گا؟ معلوم نئیں
دل ہوا ہے مبتلا دلدار کا

کیا کہے تعریف دل سے بے نظیر
حرف حرف اس مخزنِ اسرار کا

اے ولی ہونا سری جن پر نثار
مدعا ہے چشمِ گوہر بار کا
 

عاطف بٹ

محفلین
یاد کرنا ہر گھڑی اس یار کا
ہے وظیفہ مجھ دلِ بیمار کا

واہ، بہت خوبصورت انتخاب ہے۔
شئیر کرنے کے لئے شکریہ عینی!
 
Top