فرخ منظور

لائبریرین
یاد

رات اوڑھے ہوئے آئی ہے فقیروں کا لباس
چاند کشکولِ گدائی کی طرح نادم ہے

دل میں دہکے ہوئے ناسور لئے بیٹھا ہوں
یہی معصوم تصور جو ترا مجرم ہے

کون یہ وقت کے گھونگٹ سے بلاتا ہے مجھے
کس کے مخمور اشارے ہیں گھٹاؤں کے قریب

کون آیا ہے چڑھانے کو تمنّاؤں کے پھول
ان سلگتے ہوئے لمحوں کی چتاؤں کے قریب

وہ تو طوفان تھی، سیلاب نے پالا تھا اسے
اس کی مدہوش امنگوں کا فسوں کیا کہیے

تھرتھراتے ہوئے سیماب کی تفسیر بھی کیا
رقص کرتے ہوئے شعلے کا جنوں کیا کہیے

رقص اب ختم ہوا موت کی وادی میں مگر
کسی پائل کی صدا روح میں پایندہ ہے

چھپ گیا اپنے نہاں خانے میں سورج لیکن
دل میں سورج کی اک آوارہ کرن زندہ ہے

کون جانے کہ یہ آوارہ کرن بھی چھپ جائے
کون جانے کہ اِدھر دھند کا بادل نہ چھٹے

کس کو معلوم کہ پائل کی صدا بھی کھو جائے
کس کو معلوم کہ یہ رات بھی کاٹے نہ کٹے

زندگی نیند میں ڈوبے ہوئے مندر کی طرح
عہدِ رفتہ کے ہر اک بت کو لئے سوتی ہے

گھنٹیاں اب بھی مگر بجتی ہیں سینے کے قریب
اب بھی پچھلے کو، کئی بار سحر ہوتی ہے

(مصطفیٰ زیدی)
 

محمد وارث

لائبریرین
نوازش آپ کی قبلہ لیکن کہاں ہم اور کہاں سخن شناسی یہ سب تو بس 'سخنوروں' کی جوتیوں کے طفیل ہے!
 

مرک

محفلین
اتنی تعریفیں آف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin::grin::grin:
بہت شکریہ قبلہ;)
بہت سی یادیں تازہ ہوگئی یہ غزل پڑھ کر۔۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اتنی تعریفیں آف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin::grin::grin:
بہت شکریہ قبلہ;)
بہت سی یادیں تازہ ہوگئی یہ غزل پڑھ کر۔۔۔۔

مراسلے سے میں یہ تو نہیں جان سکا کہ آپ کا روئے سخن اسی روسیاہ کی طرف ہے لیکن شاید آپ نے میرے اور فرخ صاحب کے درمیان کوئی مکالمہ لکھنے کی کوشش کی ہے :)

اور جہاں تک یادوں کا تعلق ہے تو فرخ صاحب کا تو علم نہیں لیکن میری یادیں ہر دو منٹ کے بعد پڑنے والی آوازوں سے تازہ ہوتی ہی رہتی ہیں :)

اور یہ کہ یہ 'غزل' نہیں 'نظم' ہے!

والسلام
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت خوب، کمال غزل ہے یہ مصطفی زیدی کی

بہت شکریہ امید اور محبت


بہت شکریہ ملائکہ آپ کا -

اتنی تعریفیں آف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin::grin::grin:
بہت شکریہ قبلہ;)
بہت سی یادیں تازہ ہوگئی یہ غزل پڑھ کر۔۔۔۔

بہت شکریہ مرک -

زبردست غزل ہے ۔۔:clapp: بہت شکریہ سخنور ۔۔۔:cat:
جی واقعی نظم بہت اچھی ہے - بہت شکریہ سارہ خان!

بہت عمدہ کلام اور انتخاب !

بہت شکریہ سیدہ! اور یقین مانیے بہت خوشی ہوئی کہ آپ بھی پسندیدہ کلام میں تشریف لائیں اور ہماری ہمت بندھائی ورنہ آپ تو اس سیکشن کو گھاس بھی نہیں ڈالتیں :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
قص کرتے ہوئے شعلے کا جنوں کیا کہیے

زبردست :) بہت شکریہ سخنور!

مصطفیٰ زیدی کی ایک نظم 'فرزند' کے عنوان سے ہے شاید۔ اگر آپ کے پاس ہو تو؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
قص کرتے ہوئے شعلے کا جنوں کیا کہیے

زبردست :) بہت شکریہ سخنور!

مصطفیٰ زیدی کی ایک نظم 'فرزند' کے عنوان سے ہے شاید۔ اگر آپ کے پاس ہو تو؟

بہت شکریہ فرحت لیکن افسوس کہ مصطفیٰ زیدی کی ساری کتابیں گم ہو چکی ہیں - پرانی کتابیں کھنگال رہا تھا جس میں‌ سے صرف ایک ہی کتاب نکلی "روشنی" اس میں یہ نظم موجود نہیں -
 

زونی

محفلین
زندگی نیند میں ڈوبے ہوئے مندر کی طرح
عہدِ رفتہ کے ہر اک بت کو لئے سوتی ہے

گھنٹیاں اب بھی مگر بجتی ہیں سینے کے قریب
اب بھی پچھلے کو، کئی بار سحر ہوتی ہے




بہت خوب کمال ھے فرخ بھائی ، بہت شکریہ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
زندگی نیند میں ڈوبے ہوئے مندر کی طرح
عہدِ رفتہ کے ہر اک بت کو لئے سوتی ہے

گھنٹیاں اب بھی مگر بجتی ہیں سینے کے قریب
اب بھی پچھلے کو، کئی بار سحر ہوتی ہے




بہت خوب کمال ھے فرخ بھائی ، بہت شکریہ۔

بہت شکریہ زونی!
 
Top