یاد آیا ترا ہیمانِ وفا عید کے دن

پاکستانی

محفلین
عید کے حوالے سے شعر شئیر کریں۔


اور بڑھ جاتی ہے بھولی ہوئی یادوں کی کسک
عید کا دن تو فقط زخم ہرے کرتا ہے​
 

عیشل

محفلین
یہ سال تیرے واسطے خوشیوں کا نگر ہو
کیا خوب ہو،ہر روز تیری عید اگر ہو
ہر رات مسرّت کے نئے گیت سنائے
لمحات کے پیڑوں پہ بھی شبنم کا ثمر ہو
 

نوید ملک

محفلین
اے ستارہِ شبِ زندگی
وہی شام ، کُہر سی شام پھر
ترے نام ہو تو غزل کہیں
وہی شام جسکی رگوں میں تھے
تری خواب آنکھوں کے رتجگے
وہی صبح دھوپ کی لاڈلی
ترے عارضوں پہ کھلے تو پھر
رگِ جاں سے نظم کشید ہو
وہی ساعتوں کا جلوس ہو
وہی رنگ ہو وہی روشنی
وہی خوشبوؤں کا ہجوم ہو
وہی ایک پل تری دید کا
جو ملے تو اشک دمک اٹھیں
جو بجھے ہیں داغ چمک اٹھیں
وہی ایک پل تری دید کا
جو ملے تو درد کی اوٹ میں
سبھی قہقہے سے چھلک پڑیں
‌سرِ لوحِ شامِ فراق پھر
غمِ عشق موجِ نوید ہو
اے ستارہِ شبِ زندگی
ادھر آ کہ جشن ہو معتبر
نظر آ کہ دھنک سے عید ہو
 

عیشل

محفلین
خوشبو بادل پھول یہ کلیاں شبنم تیرے نام
دوست عید کی خوشیاں سب ہیں تیرے نام
جھلمل کرتا نیلا پانی،جگمگ کرتے چاند اور تارے
رات کی رانی،تارے کرنیں چندا پونم تیرے نام
 

عیشل

محفلین
عید کے دن بھی قدم گھر سے باہر نہ نکلے
جشن ِ غربت جو مناتے تو مناتے کیسے
آندھی ایسی تھی کہ پیڑوں نے پناہیں مانگیں
ہم پرندوں کو بچاتے تو بچاتے کیسے
 

عمر سیف

محفلین
عیدکی ہربہار دیکھو تم
عیش لیل و نہار دیکھو تم
ایک اس عید پر ہے کیا موقوف؟
ایسی عیدیں ہزار دیکھو تم
 

شمشاد

لائبریرین
اسد یہ فرطِ غم نے کی تلف کیفیتِ شادی
کہ صبحِ عید مجھ کو بدتر از چاکِ گریباں ہے
 

F@rzana

محفلین
ہائیں :shock:

آج بیس مئی کو عید ہے؟
کون سی والی؟
مجھے تو خبر ہی نہیں :shock: :roll: :roll:

شمشاد بھائی عید مبارک :lol:
 

مومن فرحین

لائبریرین
آنکھ تم کو ہی جب نہ پائے گی
عید کیسے منائی جائے گی
چاند کافی نہیں ہے میرے لیے
تیرے آنے پہ عید آئے گی
 
Top