ہے کربل ہی میرے خیالوں کا مرکز

ایم اے راجا

محفلین
اکیلا مسافر، جلالوں کا مرکز
جری اور بہادر حوالوں کا مرکز

وہ اکبروہ اصغر،وہ زینب اکیلی
سراسر ہے کربل مثالوں کا مرکز

وہ ظلمِ یزیدی وہ صبرِ حسینی
ہوا سرخ میداں قتالوں کا مرکز

اجالوں میں بدلا شبِ تیرگی کو
ہے خونِ حسینی اجالوں کا مرکز

فرشتے بھی روتے ہیں لوگو یہانپر
ہے کربل محمد کے لالوں کا مرکز

نہ بارش ہی برسی نہ دریا ہی دوڑا
بنا ذہن میرا سوالوں کا مرکز

نگاہیں اٹھاؤں نگاہیں جھکاؤں
ہے کربل ہی میرے خیالوں کا مرکز

ہوا ہے مہینہ محرم کا راجا
قیامت تلک سارے سالوں کا مرکز
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم ایم اے راجا جی
ماشااللہ
بہت خوب
،،،،،،،
نہ بارش ہی برسی نہ دریا ہی دوڑا
بنا ذہن میرا سوالوں کا مرکز
،،،،،،،،،،
سدا خوش و آباد رہیں آپ آمین
اللہ کرے زور علم و عمل اور زیادہ آمین
نایاب
 

ایم اے راجا

محفلین
السلام علیکم
محترم ایم اے راجا جی
ماشااللہ
بہت خوب
،،،،،،،
نہ بارش ہی برسی نہ دریا ہی دوڑا
بنا ذہن میرا سوالوں کا مرکز
،،،،،،،،،،
سدا خوش و آباد رہیں آپ آمین
اللہ کرے زور علم و عمل اور زیادہ آمین
نایاب
شکریہ نایاب، صاحبہ / صاحب
 

محمد وارث

لائبریرین
راجا صاحب بہت اچھا سلام ہے سبحان اللہ، سلام غزل، نظم، رباعی، قطعہ کسی بھی ہیت میں ہو سکتا ہے اور آپ کا غزل کی ہییت میں یہ سلام بہت اچھی اور خوب کاوش ہے!

جزاک اللہ خیر۔
 

ایم اے راجا

محفلین
سیدہ صاحبہ، سولنگی صاحب بہت شکریہ، وارث بھائی بہت شکریہ، اصل میں، میں تیکنیکی اعتبار سے اصلاح چاہا رہا تھا، استادِ محترم کا اور نوید صادق صاحب، مغل صاحب کا بھی انتظار ہے، کیونکہ یہ میری پہلی کوشش ہے اللہ اسے قبول فرمائے۔ آمین۔
 

فاتح

لائبریرین
ماشاء اللہ! خوبصورت کلام ہے۔
مطلع میں " جَرِی" کو "جَرِّی" یعنی فعلن کے وزن پر باندھا ہے جو غلط ہے۔
نیز دوسرے شعر میں "اکبرواصغر"کے درمیان واؤ عطف ہے جس کا تلفظ فارسی اور اردو میں "او" ہوا کرتا ہے جب کہ آپ نے اسے عربی انشا کے مطابق "وَ (واؤ مفتوح)" باندھا ہے جو اردو اور فارسی میں مستعمل نہیں ہے۔ اگر اسے بھی "وہ" کر دیا جائے تو وزن درست ہو جائے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
وزن کے اعتبار سے تو زیادہ تر درست ہیں سوائے ان مصرعوں کے جن کی طرف فاتح نے اشارہ کیا ہے۔
لیکن مجھے قافیے کے استعمال پر بھی شک ہے۔ اکثر جگہ "مرکز" صؤحیح استعمال نہیں ہوا۔ راجا ذرا پھر دیکھو۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
راجا بھائی میں آج ہی آیا ہوں بہت خوب کیا بات ہے بہت اچھا سلام پیش کیا ہے آپ نے آپ کی پہلی کوشش ہی کامیاب ہوئی مبارک قبول کریں اور کوشش کرتے رہے

اب تو راجا بھائی 15 دم کے بعد ہی آئے گے استادِ محترم سے درخواست ہے اگر وہ خود ہی غلطیوں کو درست فرما دیں تو مہر بانی ہو گی
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ماشاء اللہ! خوبصورت کلام ہے۔
مطلع میں " جَرِی" کو "جَرِّی" یعنی فعلن کے وزن پر باندھا ہے جو غلط ہے۔
نیز دوسرے شعر میں "اکبرواصغر"کے درمیان واؤ عطف ہے جس کا تلفظ فارسی اور اردو میں "او" ہوا کرتا ہے جب کہ آپ نے اسے عربی انشا کے مطابق "وَ (واؤ مفتوح)" باندھا ہے جو اردو اور فارسی میں مستعمل نہیں ہے۔ اگر اسے بھی "وہ" کر دیا جائے تو وزن درست ہو جائے گا۔

فاتح صاحب میری راجا بھائی سے بات ہوئی تھی تو میں نے ان کو آپ کی رائے کے بارے میں بتا دیا تھا تو انھوں نے کہا لکھنے میں غلطی ہو گی ہو گی

وہ اکبر وہ اصغر،وہ زینب اکیلی
سراسر ہے کربل مثالوں کا مرکز

یہ شعر اسی طرح ہے
 

مغزل

محفلین
اکیلا مسافر، جلالوں کا مرکز
بہادر و جری حوالوں کا مرکز

وہ اکبرواصغر،وہ زینب اکیلی
سراسر ہے کربل مثالوں کا مرکز

وہ ظلمِ یزیدی وہ صبرِ حسینی
ہوا سرخ میداں قتالوں کا مرکز

اجالوں میں بدلا شبِ تیرگی کو
ہے خونِ حسینی اجالوں کا مرکز

فرشتے بھی روتے ہیں لوگو یہانپر
ہے کربل محمد کے لالوں کا مرکز

نہ بارش ہی برسی نہ دریا ہی دوڑا
بنا ذہن میرا سوالوں کا مرکز

نگاہیں اٹھاؤں نگاہیں جھکاؤں
ہے کربل ہی میرے خیالوں کا مرکز

ہوا ہے مہینہ محرم کا راجا
قیامت تلک سارے سالوں کا مرکز

سیدہ صاحبہ، سولنگی صاحب بہت شکریہ، وارث بھائی بہت شکریہ، اصل میں، میں تیکنیکی اعتبار سے اصلاح چاہا رہا تھا، استادِ محترم کا اور نوید صادق صاحب، مغل صاحب کا بھی انتظار ہے، کیونکہ یہ میری پہلی کوشش ہے اللہ اسے قبول فرمائے۔ آمین۔


راجہ بھیا ۔ آپ سے تعلق ایک فون کال سے شروع ہوا تھا جب میں آپ کو نہ تو بحیثیت شاعر جانتا تھا اور نہ ہی کوئی کلام مجھے پڑھنا نصیب ہوا تھا ۔ یہ خرم ہی تھا جو میری سائٹ ’’ سخن دوستاں ‘‘ تک آیا تھا او ر مجھے آپ کی علالت کی خبر ملی تھی۔ بہر کیف پھر یہاں ملاقات ہوئی تو مجھے معلوم ہو ا کہ آپ بھی میری ہی طرح اس راہ کے مسافر ہیں ۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ دوستوں کی ہمرہی میں میرا سفر خاصا خوشگوار ہے۔ آپ کا سلام پڑھ کر ایمان تازہ ہوگیا ۔ اللہ کرے مشقِ سخن زورِ قلم تیز۔ باقی باتیں تو ہو ہی چکی ہیں ۔ سدا سلامت ہیں۔
والسلام
 

ایم اے راجا

محفلین
مغل صاحب بہت بہت شکریہ امید ہیکہ یہ ساتھ بہت دیر تک تازہ دم اور پائیدار رہے گا۔ شکریہ۔

استادِ محترم السلام علیکم۔ امید ہیکہ بفضلِ الٰہی بخیریت ہونگے۔ حضور میں نے بہت غور وخوض کیا لیکن میرے ناقص ذہن نے ردیف کو درست پایا اگر نشاندہی ہو جائے تو معاملہ سہل ہو جائے۔ شکریہ۔

فاتح صاحب بہت بہت شکریہ میں نے جری کے استعمال واقعی غلطی کی تھی جو کہ درست کر دی ہے، آپکی توجہ کا بے حد ممنون ہوں اور آئندہ اس بھی زیادہ کی امید رکھتا ہوں۔ شکریہ۔

باقی احباب کا بھی فردن فردن شکریہ ادا کرتے ہوں کہ انھوں نے میری حوصلہ افزائی فرمائی اور آئندہ کے لیئے بھی امیدِ واثق رکھتا ہوں۔ شکریہ۔
 

الف عین

لائبریرین
اکیلا مسافر، جلالوں کا مرکز
بہادر و جری حوالوں کا مرکز
انسان کیسے حوالوں وغیرہ کا مرکز ہو سکتا ہے۔
اسی طرح مثالوں، قتالوں، اور سالوں کے قافیے بھی سمجھ میں نہیں آ رہے۔
 
Top