ہے جرمِ ضعیفی کی سزا (ظریفانہ) از محمد احمد

نیرنگ خیال

لائبریرین
وہ ڈاکٹر کے پاس گیا سن کے کرامات
اور گنجا سر دکھا کے شروع کرنے لگا بات

پر ڈاکٹر نے بات سنی ان سنی کر دی
پھر گویا ہوا کہنے لگا اپنے خیالات

اب ٹانٹ پہ تری نہ کبھی بال اگیں گے
ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مسامات

محمداحمد
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اب ٹانٹ پہ تری نہ کبھی بال اگیں گے
ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مسامات

واہ
احمد بھائی
کیا خوب استعمال کیا ہے حضرت اقبالؒ کے مصرع کو۔
صرف ایک لفظ بدلا ہتے اور شعر خوب مزہ دے رہا ہے۔
لاجواب
 
محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد بھائی
آپ کو مزاحیہ شاعری میں بھی کمال کرتے ہیں۔
آل راؤنڈر شاعر ہیں آپ۔

بہت محبت ہے بلال آپ کی۔ کل ذوالقرنین بھائی سے بات ہو رہی تھی تو یہ تفریحی کارستانیاں جناب کے حضور پیش کی تھیں ہم نے۔ :)

نیرنگ خیال بھائی کی محبت دیکھیے کہ یہ تفریحی کلام بھی اُنہوں نے محفل میں شامل کردیا۔

ایک پوسٹ یہ بھی دیکھیے گا اسی قبیلے کی ہے۔ ;)
 
ہم نے کہا اس قدر اعلی تفریحی کارستانی سے اہل محفل کیوں نہ محظوظ ہوں۔۔۔۔ :p
 
الشفاء

لائبریرین
وہ ڈاکٹر کے پاس گیا سن کے کرامات
اور گنجا سر دکھا کے شروع کرنے لگا بات

پر ڈاکٹر نے بات سنی ان سنی کر دی
پھر گویا ہوا کہنے لگا اپنے خیالات

اب ٹانٹ پہ تری نہ کبھی بال اگیں گے
ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مسامات

محمداحمد
مرگ مسامات۔۔۔:laughing3:
واہ۔واہ۔۔۔ کیا بات ہے ۔۔۔
زبردست ہے جی۔۔۔
 
سید زبیر

محفلین
اب ٹانٹ پہ تری نہ کبھی بال اگیں گے
ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مسامات
:cautious::noxxx::cry2:

میں نے مجنوں پہ لڑکپن میں اسد
سنگ اٹھایا تھا کہ سر یاد آیا
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یعنی ہم نے کہا اس کارستانی سے اہل محفل کیوں محفوظ رہیں ۔۔۔ ۔ :D:p
ایک ہی بات ہے۔۔۔ گر ہم دونوں ہارون الرشید صاحب کے دور میں ہوتے تو آپ کے انداز بیاں پر آپ کو دُرّوں کی سزا ملنی تھی اور مجھے شاید کوئی فاخرہ یا خلعت فاخرہ دے کر ٹرخا دیا جاتا۔۔۔ ;)
 
محمداحمد

لائبریرین
ایک ہی بات ہے۔۔۔ گر ہم دونوں ہارون الرشید صاحب کے دور میں ہوتے تو آپ کے انداز بیاں پر آپ کو دُرّوں کی سزا ملنی تھی اور مجھے شاید کوئی فاخرہ یا خلعت فاخرہ دے کر ٹرخا دیا جاتا۔۔۔ ;)

یقیناً آپ "خلعت بمعہ فاخرہ" لینے پر اصرار کرتے۔ :D:p
 
Top