ہیلو، مبارک ہو، تم متعصب ہو

السلام علیکم،

چلیں جی آخر کار اب ہم پاکستانیوں کے نام بھی اچھی فہرستوں میں آنا شروع ہوئے گئے۔
واشنگٹن پوسٹ کے زیرِ اہتمام 80 سے زیادہ ممالک میں سروے کیا گیا جس میں دیکھا گیا کہ دنیا کے ان ممالک میں قومیت کے حوالے سے تعصب ،برداشت اور عدم برداشت کے کیا اعدادوشمار ہیں۔ مقصد یہ دیکھنا تھا کہ کس ملک میں دوسرے ممالک کے لوگوں کے لیے گنجائش یا برداشت کس حد تک موجود ہے، اس میں پوچھا گیا کہ آپ کیسا ہمسایہ / پڑوسی قطعی نہیں قبول کریں گے وغیرہ وغیرہ۔
اس سلسلے میں سب سے زیادہ عدم برداشت یا متعصب ممالک میں بھارت، ہانگ کانگ اور بنگلادیش رہے جہاں 70 فیصد سے زیادہ کی رائے میں وہ کسی دوسری قوم کو اپنے پڑوسی کے طور پہ قبول نہیں کریں گے۔ اردن 51،4 فیصد جبکہ بھارت 43،5 فیصد، فرانس 22،7 فیصد لوگوں نے قومیتی تعصب پر مبنی جواب دیے، خلیجی ممالک میں بھی برداشت کا فقدان ہے اور تعصب کافی پایا گیا لیکن پاکستان کے رزلٹس کچھ غیر متوقع اور حیران کن تھے جنہوں نے پاکستان کو امریکہ اور برطانیہ جیسے کم متعصب ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا کہ صرف 6،5 فیصد لوگوں نے غیر قومیت کی وجہ سے ہمسائے کو قبول کرنے سے انکار کیا۔
سب سے کم تعصب پسند ممالک میں اینگلو اور لاطینی ممالک سرِفہرست رہے۔

بھارت نے سرخ رنگ کیوں اوڑھ لیا؟؟؟
تعصب کے حوالے سے رنگوں کا چارٹ، نیلے (کم تعصب پسند)سے گہرے سرخ (زیادہ متعصب)کی جانب سفر،
racism-map3.jpg

روابط: ممبئی مرر، ٹریبیون، دی نیوز، ڈیفنس پی کے پہ ایک مباحثہ، فرسٹ پوسٹ۔
 

ساجد

محفلین
حیران کُن۔ اس لحاظ سے بھی کہ آسٹریلیا کو سب سے زیادہ روادار ممالک کی صف میں دکھایا گیا ہے۔
 
سب سے کم تعصب نیوزی لینڈ کے لوگوں میں پایا جاتا ہے۔ بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
پاکستان کا یہ ہے کہ ہم آپس میں تو تعصب برتتے ہیں مگر کسی دوسرے کے ہوتے ایک قوم بن جاتے ہیں۔
مثال کے طور پر پاک انڈیا کا سیمی فائنل تھا اور پوری قوم ایک تھی۔
 
سب سے کم تعصب نیوزی لینڈ کے لوگوں میں پایا جاتا ہے۔ بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
پاکستان کا یہ ہے کہ ہم آپس میں تو تعصب برتتے ہیں مگر کسی دوسرے کے ہوتے ایک قوم بن جاتے ہیں۔
مثال کے طور پر پاک انڈیا کا سیمی فائنل تھا اور پوری قوم ایک تھی۔
شکر ہے میرے پیارے بھائی آپ کے کی بورڈ سے ہم سب کے لیے لفظ ہم اور قوم نکلا۔خوشی ہوئی دل سے۔
 
انڈیا ،ہانگ کانگ اور اس جیسے دوسرے ممالک میں واقعی مختلف اقوام بستی ہیں۔ لہذا ان کا جواب مختلف ہے پاکستان سے جس کے افرادایک مذہب اور ایک کلچر کے حامل ہیں۔ اس طرح کے نتائج نکالنا صرف غلط فہمی ہے
ہمارے پڑوس میں ایک طرف چائنیز اور دوسری طرف انڈینز رہتے تھے۔ دونوں نے ہماری جان ایک مصیبت بنارکھی تھی۔ چائنز اپنے تہوار پر ایک طوفان بدتمیزی کرتے تھے اور انڈینز الگ۔ یہ ملائشیا کی بات ہے
 
حیران کُن۔ اس لحاظ سے بھی کہ آسٹریلیا کو سب سے زیادہ روادار ممالک کی صف میں دکھایا گیا ہے۔

سب جھوٹ پر مبنی سروے ہے۔ ائے دن انڈینز قتل ہوتے رہتے ہیں۔ چائینز اور انڈونیشینز کو لوگ تیسرے درجے کا انسان بھی نہیں سمجھتے ۔ یہ خاک روادار ہونگے۔ ائے دن خبریں لگتی ہیں کہ کسی کی انگلیاں کاٹ دیں۔ کسی کو گلاس کھینچ مارڈالا۔
 

سید ذیشان

محفلین
یپییی- یعنی ہم ڈنمارک اور جرمنی سے زیادہ روادار ہیں۔ (y)

لگتا ہے نوازشریف کو بھی اسی رواداری میں وزیراعظم بنا ڈالا۔ :p
 
ہمیں بھی خوشی ہوئی کہ آپ نے لفظ "ہم" پر غور کیا۔
اجی کاشفی بھائی ہمارے تو کان ترستے ہیں اپنے تمام بھائیوں کی زباں سے محبت کے لفظ سننے کے ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ کچھ کہیں اور ہم کان نہ دھریں۔
آج مزید خوشی ملنے کی توقع ہے الطاف بھائی کے خطاب سے۔ کہیں سے آواز آ رہی تھی کہ انشاءاللہ امن کی بات کریں گے اور نون لیگ کی حمایت کے ساتھ کراچی میں امن قائم کرنے کا اعادہ کریں گے۔
اللہ کرے ایسا ہی ہو۔
 

طالوت

محفلین
اس سروے کوپچھلے دنوں مجھے بھی بی بی سی پر دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے ، پر ٹھیک ٹھیک سمجھ نہیں لگی ۔میرے خیال میں شاید یہاں دیگر اقوام کی پاکستانیوں کے بارے میں رائے جان جان کر اور خصوصا ہمارے معاشرے میں جاری تشدد کے حوالے سے ذہن اسے قبول نہیں کر پا رہا۔
 

حسان خان

لائبریرین
سروے میں اصل لفظ race ہے جس کا قوم یا قومیت ترجمہ کرنا درست نہیں ہے۔ خیر، یہ بات حقیقت ہے کہ نسلی یا رنگی بنیادوں پر یہاں بہت کم تعصب ہے۔ چاہے بندہ سفید ہو، سیاہ ہو، بھورا ہو، سرخ ہو یا پیلا ہو، یہاں کسی کو اُس کا اپنا ہمسایہ ہونا ناگوار نہیں گزرتا۔
 

طالوت

محفلین
سروے میں اصل لفظ race ہے جس کا قوم یا قومیت ترجمہ کرنا درست نہیں ہے۔ خیر، یہ بات حقیقت ہے کہ نسلی یا رنگی بنیادوں پر یہاں بہت کم تعصب ہے۔ چاہے بندہ سفید ہو، سیاہ ہو، بھورا ہو، سرخ ہو یا پیلا ہو، یہاں کسی کو اُس کا اپنا ہمسایہ ہونا ناگوار نہیں گزرتا۔
اس رُو سے تو میرا خیال ہے پاکستان کے بارے میں یہ (سروے ) رائے درست ہے۔
 
Top