ہپناٹزم

فہیم

لائبریرین
ہپناٹزم کا استعمال نفسیاتی مسائل میں عام ہے
اس کے علاوہ بھی اسے کافی کام کیے جاتے ہیں
یقینا اس کو سیکھنے کا شوق کافی لوگوں کو ہوگا
اگر کوئی اس ہپناٹزم کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو وہ ضرور اپنی معلومات اور تجربے کو اور لوگوں کے ساتھ share کرے
 
شاکرالقادری

لائبریرین
جی میں ہپناٹزم کے بارے میں نظری اور عملی دونوں طرح کی معلومات رکھتا ہوں، ایک اچھا ہپناٹسٹ ہوں، کئی معاملات میں 80 کے قریب نفسیاتی طور پر بیمار لوگوں کا کامیاب علاج کر چکا ہوں
اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ
جادوئی نتائج کا حامل ہے اور انسان ورطہ حیرت میں ڈوب جاتا ہے
لیکن یہاں اس کو شیر نہیں کیا جا سکتا کیونکہ
اس کا تعلق زیادہ تر عملی مشقوں اور درست سمت میں راہنمائی سے ہے ورنہ جس طرح یہ نفسیاتی معاملات کی درستگی میں حیرت انگیز مدد دیتا ہے اسی طرح اس میں غلط رہنمائی سے نفسیاتی عارضے لاحق ہونے کے بھی اتنے ہی امکانات ہے
 
فہیم

لائبریرین
بہت شکریہ شاکر صاحب میں نے دراصل یہ معلوم کرنا ہے کے ہپناٹزم کو سیکھنے کے لیے کس قسم کی مشقیں کرنی پڑتی ہیں اور اس میں کس قسم کے نقصانات کا اندیشہ ہوتا ہے
 
دوست

محفلین
ہپناٹزم پر مکتبہ نفسیات کی ایک دو کتابیں کافی اچھی لکھی ہوئی ہیں۔ پہلی مشق تو خیر وہی نکتے والی ہوتی ہے۔ بڑے سے چارٹ پر ایک نکتہ لگا لیں اور اسے روز دیکھا کریں۔ لیکن ایسے کاموں کے لیے استاد لازمًا ہونا چاہیے۔
 
پاکستانی

محفلین
دوست نے کہا:

موم بتی کی لو والی مشق بھی تو ہے میرے خیال میں۔
اور شاید بہت سوں کی بینائی بھی جاتی رہی اس مشق کے دروان۔
 
راجہ صاحب

محفلین
پاکستانی نے کہا:
موم بتی کی لو والی مشق بھی تو ہے میرے خیال میں۔
اور شاید بہت سوں کی بینائی بھی جاتی رہی اس مشق کے دروان۔
مشقیں تو اور بھی بہت ہیں مگر ان کو کرنے سے پہلے کوئی استاد ضرور ہونا چاہیے ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے
اور ہاں کراچی میں کوئی ادارہ ہے جو بذریعہ خط و کتابت یہ علوم ( ٹیلی پیتھی اور ہپناٹزم ) سکھاتا ہے اور وہ بھی بالکل فری میں بس آپ نے ایک فارم پر کر کے بھیجنا ہے اور پھر وہ آپ کی مکمل رہنمائی کریں گے
 
شاکرالقادری

لائبریرین
تل کے پیچھے پہاڑ ہوتا ہے بغیر مشورہ کے کسی قسم کی کوئی مشق نہ کیجیئے گا بات صرف توجہ کے ارتکاز کی ہے بہت سے لوگ ہپناٹزم، مسمریزم اور ٹیلی پیتھی کو گڈ مڈ کر دیتے ہیں در اصل یہ علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں
ہپناٹزم میں ۔۔۔۔ اپنے آپ کو یاکسی دوسرے شخص کو معمول بنا کر ہدایاات دی جاتی ہیں اور اگر خدا نخواستہ غلط ہادیات دے دی جائیں تو نتائج بہت برے ہو سکتے ہیں مثلا ایک عورت کو سڑک کراس کرتے ہوئے نفسیاتی خوف لاحق رہتا کہ وہ سڑک کراس کرے گی تو اس کا ایکسیڈنٹ ہو جائے گا۔ اور وہ سڑک پر انتہائی کم ٹریفک کے باوجود گھنٹوں سڑک کراس نہ کر سکتی
وہ نفسیاتیعلاج کی غرض سے ہپناٹسٹ کے پاس گئی اور ہپناٹسٹ نے اسے معمول بنا کر یہ ہادیات جاری کردیں کہ اب تمہیں سڑک کراس کرتے ہوئے کوئی ڈر نہیں ہوگا اور تم بے خوف و خطر سڑک کراس کر لوگی چنانچہ وہ خاتون ہدایات کے زیر اثر بے دھڑک سڑک کراس کرنے لگ گئی حتی کہ اسے تیز ٹریفک کا خیال بھی نہ رہتا آخر ایک رو ز اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھی
اگر عامل اسے ہدایات دیتے ہوئے اتنا اضافہ کر دیتا کہ سڑک کراس کرنے سے پہلے تم دونوں جانب دیکھوگی اور ٹریفک کا اطمینان کر لینے کے بعد سڑک کراس کرو گی اور تمہیں کوئی ڈر نہیں لگے گا تو یہ حادثہ ننہ ہوتا
ٹیلی پیتھی۔۔۔۔ے ۔۔۔ اس میں خیالات کا تبادلہ ہوتا ہے اور اس کے لیے تجویز کی جانے والی مشقیں انتہائی نقصان دہ بھی ہو سکتی ہیں
لہذا میرا مشورہ ہے کہ آپ ٹیلی پیتھی کا خیال ذہن سے نکال دیں اور صرف ہپناٹرم یعنی عمل تنویم کی طرف توجہ دیں اور اس میں بھی پہلے آپ سیلف ہپناٹزم یعنی خود تنویمی پر کام شروع کریں لیکن بغیر استاد کے نہیں
یاد رکھیئے کہ اس فن یا علم کو سیکھنے کی ایک فطری استعداد ہوتی ہے جو کسی شخص میں زیادہ اور کسی میں کم اور کسی میں بالکل نہیں ہوتی اس استعداد کو جانچنے کے لیے کچھ ٹیسٹ ہوتے ہیں اس کے بعد ہی فیصلہ کیا جا سکتا :
اور یہ بھی یاد رہے کہ کتابوں کی مدد سے یہ فن حاصل نہیں ہوتا جب تک استاد کی نگرانی میں کام شروع نہ کیا جائئے
 
قیصرانی

لائبریرین
شاکرالقادری نے کہا:
ٹیلی پیتھی۔۔۔۔ے ۔۔۔ اس میں خیالات کا تبادلہ ہوتا ہے اور اس کے لیے تجویز کی جانے والی مشقیں انتہائی نقصان دہ بھی ہو سکتی ہیں
پر میں‌نے جتنا عرصہ بھی ٹیلی پیتھی کی، بغیر کسی کے بتائے خود بخود شروع کردی تھی، یعنی خیالات کا تبادلہ، بغیر کسی مشق کے۔ کیا مجھے بھی کوئی خطرہ ہوگا؟ :roll:
 
شاکرالقادری

لائبریرین
واہ ۔۔۔۔ قیصرانی بھائی!
بغیر کسی مشق کے تبادلہ خیالات ۔۔۔۔
اردو محفل پر ۔۔۔۔۔۔ آپ نے تبادلہ خیالات کا ریکارڈ قائم کیا ہوا ہے
اس سے یقیناً آپ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا بلکہ فائدہ ہی فائدہ دس بیس ہزار پیغامات کی صورت میں مبارکباد وں کے ڈھیر آپ وصول کر چکے ہیں اور کیا فائدہ ہو :lol:
خیالات کے تبادلہ سے میری مراد ٹیلی پیتھی کی اصطلاح "انتقال افکار" سے تھی ۔ اور یہ کام ریاضت کے بغیر نہیں ہوتا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
دیکھئے میری مراد یہ ہے کہ آپ بغیر کسی واسطے یا وسیلے کے یہاں بیٹھے اور مصر یا پاکستان یا کسی دوسرے ملک میں موجود بندے کے خیالات سے آگاہی لے سکتے ہیں یا اپنے خیالات ان تک پہنچا سکتے ہیں۔ اگر یہ ٹیلی پیتھی ہے تو میں‌نے یہ بغیر مشقوں کے کی تھی۔ اگر یہ کچھ اور ہے تو دوسری بات ہے :D
 
شاکرالقادری

لائبریرین
واہ ۔۔۔۔۔
میں نے اپنی سابقہ پوسٹ میں لکھا تھا:
"یاد رکھیئے کہ اس فن یا علم کو سیکھنے کی ایک فطری استعداد ہوتی ہے جو کسی شخص میں زیادہ اور کسی میں کم اور کسی میں بالکل نہیں ہوتی اس استعداد کو جانچنے کے لیے کچھ ٹیسٹ ہوتے ہیں اس کے بعد ہی فیصلہ کیا جا سکتا "
تو پھر یقیناً آپ ان لوگوں میں سے ہیں جن میں یہ صلاحیت فطری طور پر بدرجہ اتم موجود ہوتی ہے
اور
ایں سعادت بزور بازو نیست
 
زیک

مسافر
قیصرانی نے کہا:
دیکھئے میری مراد یہ ہے کہ آپ بغیر کسی واسطے یا وسیلے کے یہاں بیٹھے اور مصر یا پاکستان یا کسی دوسرے ملک میں موجود بندے کے خیالات سے آگاہی لے سکتے ہیں یا اپنے خیالات ان تک پہنچا سکتے ہیں۔ اگر یہ ٹیلی پیتھی ہے تو میں‌نے یہ بغیر مشقوں کے کی تھی۔ اگر یہ کچھ اور ہے تو دوسری بات ہے :D

ایس‌ایم‌ایس؟
 
نایاب

لائبریرین
ہپناٹزم کا استعمال نفسیاتی مسائل میں عام ہے
اس کے علاوہ بھی اسے کافی کام کیے جاتے ہیں
یقینا اس کو سیکھنے کا شوق کافی لوگوں کو ہوگا
اگر کوئی اس ہپناٹزم کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو وہ ضرور اپنی معلومات اور تجربے کو اور لوگوں کے ساتھ share کرے

السلام علیکم
محترم فہیم بھائی
آپ کس نظریہ سے یہ معلومات جاننا چاہتے ہیں ۔
کیا اس کو سیکھنا چاہتے ہیں ۔
اگر ہاں میں جواب ہے تو
کس خیال و سوچ نے آپ کو اس جانب متوجہ کیا ۔
یا آپ صرف اس علم کے بارے معلومات چاہتے ہیں ۔

وعلیکم السلام۔

نایاب بھائی یہ کہاں سے کھود لائے آپ:)
یہ تو کافی پرانی بات ہے۔
کسی زمانے میں مجھے شوق تھا ہپناٹزم کا۔
اب تو میں بھول بھال بھی گیا تھا۔
ابھی ایسا ہے کہ خود اگر ذہنی یکسوئی کی کوشش کروں۔
تو کافی حد تک کرلیتا ہوں۔

کسی دوسرے پر کبھی تجربہ نہیں کیا۔
 
arifkarim

معطل
اچھا، اب پتا چلا کہ مجھے شاکرالقادری صاحب کی آنکھیں"باقیوں" سے منفرد کیوں لگی تھیں| ! :)
 
Top