ہوواوے میٹ 8

arifkarim

معطل
ہوواوے میٹ 8
دو دن بیٹری ٹائمنگ کے ساتھ ایک زبردست فون
pic_1452891223.jpg._3


ہوواوے نے ہوواوے میٹ 8 کو چین میں نومبر اور امریکا میں سی ای ایس 2016 میں متعارف کرایا ہے۔
6انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے کی حامل اس ڈوئل سم ڈیوائس کے فرنٹ کا 83 فیصد حصہ صرف ڈسپلے پر مشتمل ہے۔یہ ہوواوے کی پہلی ڈیوائس ہے جس میں کمپنی نے کرین 950(Kirin 950) چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے، جس میں اوکٹا کور پراسیسر(4 x A72 2.3 اور4 x A53 1.8G) استعمال کیا گیا ہے۔ اس ڈیوائس میں 3 جی بی کی ریم ہے۔
ڈیوائس کا مین کیمرہ سونی سنسر 16 میگا پکسل، f/2.0اپرچر اور 3ایکسسز او آئی ایس ، اور فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔ رئیر کیمرے سے بالکل نیچے فنگر پرنٹ سکینر ہے جبکہ سپیکر ڈسپلے کے نیچے ہیں۔ ڈیوائس کی انٹرنل سٹوریج 32 اور 64جی بی ہے، جو ہائی اینڈ ڈیوئسز کے لیے سٹینڈرڈ سٹوریج ہے۔ ڈیوائس میں اینڈروئیڈ 6.0 انسٹا ل ہےجس کے ساتھ ہوواوے کی اپنی سکن بھی کام کرتی ہے۔
آئی فون رکھنے والوں کی سب سے بڑی مشکل اس کی بیٹری ٹائمنگ ہے۔ بیٹری ٹائمنگ سے پریشان صارفین کے لیے یہ بہترین سمارٹ فون ہے۔4000 ایم اے ایچ بیٹری کے اس فون کو دو دن تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور جب چارجنگ کی ضرورت ہوگی تو ایک دن کی چارجنگ 30 منٹ کی کی جا سکے گی۔ ہوواوے کا دعویٰ ہے کہ فون کو مکمل چارج کرنے کےبعد اس پر 17 گھنٹے تک ایچ ڈی ویڈیو دیکھی جا سکتی ہے یا 20 گھنٹے تک نیٹ براؤزنگ کی جا سکتی ہے۔
حوالہ
 
Top