ہوم الون (Home Alone)

نبیل

تکنیکی معاون

ابھی میرے گھر میں ٹی وی پر فلم ہوم الون کا پہلا حصہ چل رہا ہے۔ ٹی وی والے ہرسال کرسمس کے موقعہ پر یہ فلم دکھاتے ہیں اور ہر مرتبہ دیکھ کر لطف آتا ہے۔ میرا فیورٹ سین وہ ہے جس میں فلم کے کردار آٹھ سال کے لڑکے کیون (جان میکالے) کے گھر پیزا ڈلیوری بوائے پیزا لے کرجاتا ہے۔ کیون خود سے پیزا ڈلیور کرنے والے سے بات کرنے کی بجائے اپنے ٹی وی پر ایک فلم کا سین چلا دیتا ہے جس میں ایک بوڑھا نہایت تلخی سے اس کی آمد کا مقصد پوچھتا ہے۔ اسی طرح کیون ریموٹ کنٹرول کے ذریعے فلم کے سین کو آگے پیچھے کر کے اس گفتگو کو آگے بڑھاتا رہتا ہے۔ آخر میں فلم والا بوڑھا اپنی بندوق اٹھا کر اپنے مد مقابل کو بھاگ جانے کا حکم دیتا ہے اور فائرنگ شروع کر دیتا ہے۔ اس پر کیون ٹی وی کا والیوم اتنا اونچا کر دیتا ہے کہ اس پر واقعی اصلی فائرنگ کا گمان ہوتا ہے۔ بیچارہ پیزا ڈلیوری بوائے بدحواس ہو کر بھاگتا ہے اور گرتا پڑتا اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو جاتا ہے۔

فلم کا سب سے مزیدار حصہ وہ ہے جس میں کیون اپنے گھر میں گھس آنے والے چوروں کو طرح طرح سے زچ کرتا ہے۔
 

تیشہ

محفلین
ھاں ہوم الون کے چاروں پارٹ بہت مزے کے ہیں ، مٹیلڈا ‘ بھی بہت اچھی موؤئ ھے بچوں کو پسند آئے گی ،
 
Top