ہند و پاک میں موبائل فونس

الف عین

لائبریرین
آپ کا موبائل فون کس نوعیت کیا ہے (سی ڈی ایم اے یا جی ایس ایم۔ جی ایس ایم ہپے تو اس میں جی پی آر ایس ہے یا نہیں۔
ذیلی سوالات
آپ کی سروس کون سی ہے؟
اس کے ٹیرف اور پلان کیا ہیں؟
میرا جواب ہوگا ہندوستان کے بارے میں تفصیل:
ملک کو کئی ٹیلی کام سرکلس میں بانٹا گیا ہے، جو ایک سے زائد چھوٹٰی اسٹیٹس یا ایک بڑی ریاست پر مشتمل ہیں، جیسے مہاراشٹر اور گوآ ایک ہی سرکل ہے اور آندھراپردیش دوسرا۔ ایک ہی سرکل کو پوری طرح لوکل مانا جاتا ہے۔ یعنی ناگپور سے میں مبین صاحب کو ۵۰۰ سے زائد کلو میٹر دور بھیونڈی کال کروں تو لوکل ہے لیکن ۱۰۰ کلو میٹر دور چھتیس گڑھ میں یا مدھیہ پردیش میں کال کروں تو یہ ایس ٹی ڈی ہے کہ مدھیہ پردیش چھتیس گڑھ دوسرا سرکل ہے۔
یہاں دونوں قسم کے موبائلس ہیں، سی ڈٰی ایم اے سروس ٹاٹا انڈی کام اور ریلاسئنس فراہم کرتی ہیں۔ ان دونوں کے کئی ٹیرف اور پلان ہیں۔ دونوں پری پیڈ بھی ہیں اور پ[وسٹ پیڈ بھی۔ میری بنیادی سروس ریلائنس کی پوسٹ پیڈ تھی (جسے اب میں بوجوہ پری پیڈ میں تبدیل کر رہا ہوں۔ میرے اس پلان میں ۴۰۰ روپئے ماہانہ کرائے میں ۴۰ منٹ ۴۰ پیسے فی منٹ کے حساب سے ڈسکاؤنٹ کے تھے۔ کال ریٹ تھے پہلے ہندوستان میں کسی بھی سی ڈی ایم اے میں ۴۰ پیسے فی منٹ، جو پہلے چار سو منٹوں میں مفت ہو جاتا تھا (اور میں ناگپور سے حیدرآباد اہلیہ سے مفت میں گفتگو کر سکتا تھا۔ ) دوسرے لوکل موبائل کے لئے ا۔۲۰ فی منٹ (پہلے چار سو منٹ میں ۸۰ پیسے( اور گراؤنڈ لائن کوکل کے لئے ایک روپیہ (یا ۶۰ پیسے)۔ یہ تو غالباً علم ہو گا ہی کہ سی ڈی ایم اے کے لئے آپ کو فون بھی کمپنی سے ہی لینا ہوگا۔
جی ایس ایم میں سروس پرووائڈر ہیں ایر ٹیل، ہچ، آئیڈیا اور نیم سرکاری بی ایس این ایل۔(ؓبھارت سنچار نگم لمٹیڈ) ان سب کی طرح طرح کی اسکیم ہیں۔ میں نے حال ہی میں ائیر ٹیل کا ایک کنکشن لیا ہے، یہ بھی پوسٹ پیڈ ہے جس کا ماہانہ کرایہ سوا سو روپیہ ہو گا، اور ہر کال، لوکل ہو یا ایس ٹی ڈی، سوا روپیہ فی منٹ۔ اس اٰئر ٹیل میں یہ خاص ہے کہ ان کی موبائل آفس اسکیم کا ماہانہ کرایہ ۱۵۰ روپیہ ہے جس میں آپ لا محدود انٹر نیٹ کر سکتے ہیں، فون میں ویپ براؤزر ہو تب بھی اور کمپیوٹر سے جوڑ کر نارمل طریقے سے بھی۔ مگر فون جی پی آر ایس قسم کا ہونا چاہئے اور کمپیوٹر سے جوڑنا چاہیں تو اس میں موڈم بھی ہونا چاہئے۔ اس کی اسپیڈ عموماً زیادہ سے زیادہ۲۰أ۳۰ کلو با؍ئٹ فی سیکنڈ ہوتی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
بھئی میرے پاس تو سارے حروف اور اعداد اوپیرا میں بھی اور فائر فاکس میں بھی برابر نظر آتے ہیں۔
 
Top