ہندی کے اسباق

امر شہزاد

محفلین
بسم اللہ

ہندی رسم الخط کو ناگری اور دیو ناگری بھی کہتے ہیں۔

دیو ناگری میں کل 48 حروف ہیں ۔ جن میں حروف صحیح 36 اور حروف علت 12 ہیں۔ اسے انگریزی کی طرح بائیں سے دائیں کی طرف لکھا جاتا ہے۔

حروف صحیح کو ہندی میں "وینجن" اور حروف علت کو "سور" کہا جاتا ہے۔
حرف کو "اکشر" یا "ورن" کہتے ہیں۔
 

امر شہزاد

محفلین
अ ا
ब ب
प پ
त ت
ट ٹ
स़ ث
ज ج
च چ
ह ح
ख़ خ
द د
ज़ ذ
ड ڈ
र ر
ज़ ز
ड़ ڑ
स س
श ष ش
स़ ص
ज़ ض
त़ ط
ज़ ظ
अ ع، شروع میں
ग़ غ
फ़ ف
क ک
क़ ق
ग گ
ल ل
म م
न ن
व و
ह ھ،ہ
य ے

 

امر شہزاد

محفلین
میں اردو کی ترتیب میں لکھ رہا ہوں تاکہ ہم اردو پڑھنے والوں کو آسانی رہے۔ اور میں اسی پوسٹ میں مزید حروف لکھتا رہوں گا۔ آج وقت کی کمی کی وجہ سے اتنا ہی باقی میں بعد میں لکھ دیتا ہوں۔
 

امر شہزاد

محفلین
شکریہ عندلیب!

اصل میں میرے پاس کوئی اچھا کی بورڈ نہیں‌ہے، میں‌ایم ایس ورڈ میں‌ہندی لکھ رہا تھا تو مجھے بندی کی نہیں مل سکی۔ اور ٹھ میری ٹائپنگ کی غلطی ہے۔
 

سعود الحسن

محفلین
شہزاد دیوناگری طرز تحریر کے اسباق شروع کرنے کا شکریہ، یہ یقیناً ایک مفید سلسلہ ہے ، میں خود بہت عرصے سے یہ رسم الخط سیکھنا چاہتا تھا، امید ہے اب سیکھ سکوں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
اوہو۔۔ ایک اور سعود کی آمد ہے یہاں۔ خوش آمدید سعود ثانی۔
امر ص، ث کی آواز کے لئے ہم لوگ بھلے ہی ’سا‘ کے نیچے نقطہ لگا دیں، ویسے ایسا کوئی حرف ہندی میں ہوتا نہیں ہے۔ ہاں، ز، ق، خ والے بندی وعالے حروف کو یونی کوڈ نے بھی قبولیت دے رکھی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری گزارش ہے کہ اپنے تبصروں کے لیے دوسرے تھریڈ کا استعمال کریں تاکہ یہاں اسباق کا تسلسل خراب نہ ہو۔
 

ابو کاشان

محفلین
یہ باقی اسباق کہاں ہیں؟

کیا کوئی لغت ایسی ہے جس میں ہندی سے اردو الفاظ کے معانی ہوں۔ میرا مطلب ہے کہ اس میں ہندی الفاظ بھی اردو میں ہی لکھے ہوں۔
جیسے
اکشر = حرف
 

الف عین

لائبریرین
نہیں عمران، میری نظر سے تو ایسی کوئی سائٹ نہیں گزری۔ لیکن خیال اچھا ہے، ایسی سائٹ کی ضرورت ہے۔
 
Top