ہندی لکھنا اور پڑھنا

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم

دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ کیوں نہ ہندی لکھنا اور پڑھنا سکیھی جائے۔
کیونکہ ہندی اور اردو بولنے میں تقریبآ ایک جیسی زبانیں ہیں تو میرا خیال ہے کہ کوئی بھی اردو جاننے والا اسے آسانی سے لکھنا اور پڑھنا سیکھ سکتا ہے۔

اگر کوئی میری اس خواہش کی تکمیل میں مدد کرسکے تو
عنایت:)
 

زھرا علوی

محفلین
اوہ میرا بھی جی چاہتا ہے بہت یہ زبان سیکھنے پہ آپ کا پیغام دیکھا تو فورا دیکھنے چلی آئی میں تو سمجھی آپ سیکھانے جا رہے ہیں۔۔۔۔:)
 

امر شہزاد

محفلین
میں اس سلسلے میں آپ کے جو کام آ سکا ، انشا ءاللہ آوءں گا۔

میرے پاس میرے اپنے بنائے ہوئے کچھ نوٹس ہیں، جو میں انشاءاللہ پیر کو آپ لوگوں کی خدمت میں پیش کر دوں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
فرصت تو میرے پاس بھی نہیں، لیکن یہاں ہی اس سلسلے میں کافی گفتگو ہو چکی ہے۔ کچھ یں نے بھی آن لائن لنکس دئے تھے، جو اب پھر سے ڈھونڈنے ہوں گے۔ ذرا محفل میں ہی تلاش کر لیا جائے۔ امر بھی اپنے نوٹس لا رہے ہیں۔ ہاں میں آپ سب کے تعاون کے لئے تیار ہوں، شکوک وغیرہ کے ازالے کے لئے، اور سعود بھی یہ کام تو کر ہی سکیں گے۔
 

فہیم

لائبریرین
میرے خیال میں پہلے ایک طریقہ کار بنالیا جائے کہ ورنہ اسطرح تو آپ لوگ بتاتے رہیں گے لیکن ترتیب نہیں بن پائے گی۔
میرے خیال میں پہلے ایک ترتیب بن جائے کہ پہلے کیا کرنا ہے پھر کیا کرنا ہے تو آسانی رہے گی۔
میرے خیال میں تو سب سے پہلا کام یہ ہونا چاہیے کہ ہندی کے تمام الفاظ ترتیب سے یہاں دیے جائیں اور ساتھ میں ان کو ادا کرنے کا طریقہ
اگر یہ ہوجائے تو آدھی ہندی تو ویسے ہی آجائے گی:)
 

فرخ منظور

لائبریرین
کچھ دن پہلے محفل پر کسی نے دیوناگری رسم الخط سکھانے والی ویب سائٹ کے لنک دئیے تھے - میرا خیال ہے وہ کافی مفید ہیں - بنیادی طور پر تو ہندی اور اردو ایک ہی ہیں صرف رسم الخط کا فرق ہے اس لیے اس ویب سائٹ سے تھوڑی سی محنت سے یہ رسم الخط سیکھا جا سکتا ہے -
 

امر شہزاد

محفلین
میں تو آج اپنے ہتھیاروں سمیت آیا تھا لیکن یہاں دیکھا کہ اچھے خاصے کام کے لنکس دیئے ہوئے ہیں۔
امید ہے کہ اس سے کافی آسانی ہو جائے گی۔ پھر بھی اگر ضرورت ہو تو میں حاضر ہوں۔
 

فہیم

لائبریرین
میں تو آج اپنے ہتھیاروں سمیت آیا تھا لیکن یہاں دیکھا کہ اچھے خاصے کام کے لنکس دیئے ہوئے ہیں۔
امید ہے کہ اس سے کافی آسانی ہو جائے گی۔ پھر بھی اگر ضرورت ہو تو میں حاضر ہوں۔

اگر لنکس ہیں بھی
تب بھی آپ کو اپنے ہتھیار نمائش میں ضرور سجانا چاہیے:)
 

الف عین

لائبریرین
واقعی لگتا ہے کہ امر شہزاد بھی ہندی کے ماہر ہیں۔ کہاں سیکھی ہندی امر؟ انٹر نیٹ پر محض شوق کی وجہ سے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے امر شہزاد کے پیغامات اس تھریڈ‌ میں علیحدہ کر دیے ہیں۔ امرشہزاد کے ہندی کے اسباق پر تبصروں کے لیے اسی تھریڈ‌ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
Top