ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا:تیسرا ٹیسٹ(رانچی)

اسٹیون سُپر اسمتھ نے اچھا ٹاس جیتا ہے۔
پچ کو دیکھ کر لگتا ہے چوتھی اننگ میں تو گیند کھیلنا مشکل کیا ناممکن سی ہو جائے گی۔
اُوپر سے وارنر گردی بھی شروع ہو چُکی ہے۔ کینگروز کافی موڈ میں اُترے ہیں میدان میں۔
 

ابن توقیر

محفلین
سمتھ اور کوہلی کے ٹاکرے نے تو اور زیادہ دلچسپی پیدا کردی ہے اس سیریز میں،پہلے اس طرح کی لڑائیاں اکثر دیکھنے کو ملتی تھیں جس سے "رونقیں شونقیں" ہوتی تھیں۔
 
اسٹمپس ڈے 1
کینگروز 299-4
اسٹیون سُپر اسمتھ کی شاندار سینچری اور گلین میکسویل کے خوبصورت اننگ کی بدولت آسٹریلیا نے پہلے دن کے اختتام پر تھوڑا ایج حاصل کر لیا ہے- لیکن ابھی کافی ٹوئسٹ اینڈ ٹرن باقی ہیں-
 
دونون بلے بازوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ مستھ سے تو خیر امید کی جا سکتی تھی لیکن میکسویل نے جس تحمل سے کھیلا ہے اور سمتھ تو سپورٹ کیا ہے وہ قابلِ تعریف ہے ۔
 

یاز

محفلین
اسمتھ نے پھر سے کمال کر دکھایا ہے۔
یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ جیسے ون ڈے میں کوہلی کو سمتھ، ولیمسن، روٹ وغیرہ پہ واضح سبقت حاصل ہے، ویسے ہی سمتھ نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں دیگر ہم پلہ و ہم عصر کھلاڑیوں سے واضح برتری ثابت کر دکھائی ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
ہندوستان اپنی پہلی اننگز میں 397 رنز بناچکا ہے 6 وکٹوں کے نقصان پر۔اسےمزید 54 رنز کی ضرورت ہے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے مجموعے تک پہنچنے کے لیے۔
 

یاز

محفلین
چتیشوڑ پجارا کی شاندار اننگز کی بدولت بھارتی ٹیم اب تیس رنز سے زائد کی سبقت لے چکی ہے اور ابھی چار وکٹیں باقی ہیں. آسٹریلیا کے لئے خطرے کی گھنٹی بجنا شروع ہے، کیونکہ اب شاید ان کو شکست سے بچنے کے لئے جدوجہد کرنی پڑے گی۔
 
چیتیشور پجارا 202 رنز کی کمال ترین است شد اننگ کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔

انڈیا 532-7
لیڈ 81 رنز

بظاہراً تو میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے۔ لیکن ابھی اس ٹیل میں ٹوئسٹ آتے نظر آ رہے ہیں۔ اتنے بھی سیدھی کہانی نہیں ہو سکتی جی۔۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
انڈیا کی 8 وکٹیں گر چکی ہیں، تاہم آسٹریلیا کے لیے کچھ مشکلات ضرور موجود ہیں. ویسے ٹیکنیکلی چاروں طرح کا نتیجہ ممکن ہے
 

یاز

محفلین
152 رنز کی برتری پہ بھارتی اننگز ڈکلیئر کر دی گئی. آسٹریلیا کے لئے آج کے دن میں 8 اوورز باقی
 
انڈیا نے 152 رنز کی برتری کے ساتھ 603-9 پر اپنی اننگ ڈیکلئیر کر دی ہے۔

اور سیدھا ایشون اور جدیجا کیساتھ کینگروز پر حملہ بول دیا ہے۔
اگر آسٹریلیا یہ میچ بچا لیتی ہے تو یقیناً شاندار کامیابی ہوگی۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
آج کے دن کا اختتام۔ آسٹریلیا ہنوز 129 رنز کے خسارے سے دوچار ہے، جبکہ وارنر اور لیون کی شکل میں دو وکٹیں گنوا چکی ہے
 
پانچویں دن کا کھیل شروع ہوا ہی چاہتا ہے۔
کینگروز دوسری اننگ میں 129 پیچھے ہیں۔
اُمید ہے ایک شاندار اور خوبصورت دن ہوگا کرکٹ کے لئے۔
عُمدہ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
اس وقت لنچ تک 6 اوور کا کھیل ہو چکا ہے اور آسٹریلیا نے چار وکٹ پر 83 رن بنائے ہیں۔ جڈیجا نے دو وکٹ لیے ہیں۔
 
آسٹریلیا کا اصل امتحان شروع ہے ۔ دیکھیے کب گُھٹنے ٹیکتے ہیں ۔
لگ تو یہی رہا ہے کہ انڈیا با آسانی یہ میچ اپنے نام کر لے گا کیونکہ ابھی 60 اوور ہیں باقی ۔
 
Top