ہندسوں کے بارے میں بنیادی علم کی ایک بات جو شاید بہت سوں کے لئے نئی ہو

عربی ہندسے یا ہندی عربی دس ہندسے ہیں . 0، 1 ، 2، 3 ، 4، 5 ، 6، 7 ، 8، 9 جو آج دنیا بھر میں سب سے زیادہ گنتی کی علامت کے طور پر مستعمل ہیں ۔پہلی دفعہ دوسری صدی قبل مسیح میں بابل میں بحیثیت عددی نظام تیار کیا گیا۔. صفر کا عدد ہندوستان کے قدیم ریاضی دانوں نے دہائی سیکڑہ اور ہزار وغیرہ کے لئے استعمال کیا۔ عربی ہندسے یا ہندی عربی دس ہندسے جوریاضی کے نظام کی نمائندگی کے لئے استعمال کیےجاتے ہیں، یہ نظام برصغیر ہند میں میں اہل فارس اور عرب ریاضی دانوں کی کاوشوں سے مستعمل ہوا اور اس کے بعد عرب اور مغرب میں استعمال ہونا شروع ہوا۔
ہندسوں کی منطق کے بارے میں تصاویر
10015643_850109448349332_7087880790514641149_n.jpg

logic_behind_numbers.gif
 
arifkarim

معطل
ان ہندی - فارسی - عربی ہندسوں کے استعمال سے قبل اہل یورپ رومن ہندسوں سے کام چلاتے تھے۔ اگر یہ علوم حساب مشرق سے مغرب منتقل نہ ہوتا تو یا وہ لوگ اسکو تعصب سمجھ کر نہ اپناتے تو آ ج وہیں بیٹھے ہوتے جہاں ہم بیٹھے ہیں:
0f00f07d6caad25dc333f3546d4b2706.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
یہ بھی خوب بنایا ہے کسی نے۔ 6 کو سیدھا رکھ 6 زاویے بنا دیئے جبکہ 9 کو توڑ موڑ کر 9 پورے کر دیئے۔ اسی طرح 7 کو اوپر نیچے ڈنڈے لگا کر 7 پورے کر دیے اور پھر 1 سے 9 تک کونے بنا دیئے تو صفر کو گول کیوں کر دیا؟
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ گنتی پوری کرنے کے زاویئے ہیں۔ صفر تو ہے ہی مسلسل زاویہ جات کا مجموعہ۔ نو کے ٹوٹے ٹوٹے کئے گئے ہیں :)
 
arifkarim

معطل
یہ بھی خوب بنایا ہے کسی نے۔ 6 کو سیدھا رکھ 6 زاویے بنا دیئے جبکہ 9 کو توڑ موڑ کر 9 پورے کر دیئے۔ اسی طرح 7 کو اوپر نیچے ڈنڈے لگا کر 7 پورے کر دیے اور پھر 1 سے 9 تک کونے بنا دیئے تو صفر کو گول کیوں کر دیا؟

اصل چیز عدد صفر اور معید اعشاریہ یعنی Decimal کی ایجاد ہے جسکا سہرا قدیم ہندو ماہر حساب اور فلکیات کو جاتا ہے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Indian_mathematics

میں نے اوپر ہندو اسلئے لکھا ہے تاکہ وہاں کوئی اسلام یا مسلم نہ گھسیڑ دے۔

عدد صفر کی شکل کوئی بھی ہو سکتی ہے۔اصل ہندو اعداد کی شکل یہ تھی جسکو بعد میں عربی اور لاطینی انداز میں تبدیل کیا گیا :
Bakhshali_numerals_2.jpg

Arabic_numerals-en.svg

اعداد کی اشکال کاارتقائی عمل تاریخ کے آئینے میں:
Apices_du_moyen-%C3%A2ge.PNG
 
آصف اثر

معطل
اصل چیز عدد صفر اور معید اعشاریہ یعنی Decimal کی ایجاد ہے جسکا سہرا قدیم ہندو ماہر حساب اور فلکیات کو جاتا ہے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Indian_mathematics

میں نے اوپر ہندو اسلئے لکھا ہے تاکہ وہاں کوئی اسلام یا مسلم نہ گھسیڑ دے۔
کوئی اور مسلم یا اسلام "گھسیڑ" دیتا۔۔۔۔ اور آپ اسلام اور مسلم کے علاوہ دوسری قومیں گھسیڑ دیتے ہو۔ فرق صرف اتنا ہے۔
 
arifkarim

معطل
کوئی اور مسلم یا اسلام "گھسیڑ" دیتا۔۔۔ ۔ اور آپ اسلام اور مسلم کے علاوہ دوسری قومیں گھسیڑ دیتے ہو۔ فرق صرف اتنا ہے۔

جسکی ایجاد ہو اسی کو اسکا سہرا بھی ملنا چاہئے۔ ہر جگہ مسلمانوں کو آگے آگے کر دینے سے تاریخ کو مسخ نہیں کیا جا سکتا۔
 
آصف اثر

معطل
جسکی ایجاد ہو اسی کو اسکا سہرا بھی ملنا چاہئے۔ ہر جگہ مسلمانوں کو آگے آگے کر دینے سے تاریخ کو مسخ نہیں کیا جا سکتا۔
اور مسلمانوں کے نام بگاڑ بگاڑ کر اور ان کے ایجادات پر دوسروں کے ٹھپے لگا کر بھی تاریخ مسخ نہیں کرنا چاہیے۔
دوسری بات یہ کہ جس طرح صفر اور اعشاریہ کو کلی طور پر مسلمانوں کی ایجاد قرار نہیں دیا جاسکتا عین اسی طرح اسے ہندوؤں کا کارنامہ بھی قراردلوانا ممکن نہیں۔
 
درست، لیکن تاریخی اعتبار سے اگر دیکھا جائے تو صفر اور اعشاریہ کی ایجاد بھارت میں طلوع اسلام سے کوئی سو سال قبل بھارتی ہندو ماہر حساب اور فلکیات نے کی تھی:
http://en.wikipedia.org/wiki/Brahmagupta#Zero
 
Top