فیض ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد
پھر بنیں گے آشنا کتنی ملاقاتوں کے بعد

کب نظر میں آئے گی بے داغ سبزے کی بہار
خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد

تھے بہت بے درد لمحے ختمِ درد عشق کے
تھیں بہت بے مہر صبحیں مہرباں راتوں کے بعد

دل تو چاہا پر شکستِ دل نے مہلت ہی نہ دی
کچھ گلے شکوے بھی کر لیتے مناجاتوں کے بعد

ان سے جو کہنے گئے تھے فیض جاں صدقہ کیئے
ان کہی ہی رہ گئی وہ بات سب باتوں کے بعد
 
پپو

محفلین
کب نظر میں آئے گی بے داغ سبزے کی بہار​
خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد​
 
ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد​
پھر بنیں گے آشنا کتنی ملاقاتوں کے بعد

تھے بہت بے درد لمحے ختمِ درد عشق کے​
تھیں بہت بے مہر صبحیں مہرباں راتوں کے بعد

پسندیدہ !!:zabardast1:
 
طارق شاہ

محفلین
ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد
پھر بنیں گے آشنا کتنی ملاقاتوں کے بعد

کب نظر میں آئے گی بے داغ سبزے کی بہار
خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد

تھے بہت بے درد لمحے ختمِ درد عشق کے
تھیں بہت بے مہر صبحیں مہرباں راتوں کے بعد

دل تو چاہا پر شکستِ دل نے مہلت ہی نہ دی
کچھ گلے شکوے بھی کر لیتے مناجاتوں کے بعد

ان سے جو کہنے گئے تھے فیض جاں صدقہ کیئے
ان کہی ہی رہ گئی وہ بات سب باتوں کے بعد
قرۃالعین اعوان صاحبہ!
سقوط ڈھاکہ
جناب فیض صاحب کی اِس پُر اثْر نظم کو پیش کرنے کا شکریہ
اب بھی یہ نظم دل کو اتنی ہی مغموم کرتی ہے جتنی 1971 میں
تشکّر
بہت خوش رہیں
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
قرۃالعین اعوان صاحبہ!
سقوط ڈھاکہ
جناب فیض صاحب کی اِس پُر اثْر نظم کو پیش کرنے کا شکریہ
اب بھی یہ نظم دل کو اتنی ہی مغموم کرتی ہے جتنی 1971 میں
تشکّر
بہت خوش رہیں
شکریہ
بلکہ بھیا آپ کا خصوصی طور پر شکریہ کہ آپ اصلاح کرتے ہیں اور بہت سی غلطیوں کی نشاندہی ہو جاتی ہے
ویب سائٹس میں اکثر مواد اغلاط سے پرہوتا ہے اس لیئے غلطی کا احتمال بہت رہتا ہے ۔
 
طارق شاہ

محفلین
شکریہ
بلکہ بھیا آپ کا خصوصی طور پر شکریہ کہ آپ اصلاح کرتے ہیں اور بہت سی غلطیوں کی نشاندہی ہو جاتی ہے
ویب سائٹس میں اکثر مواد اغلاط سے پرہوتا ہے اس لیئے غلطی کا احتمال بہت رہتا ہے ۔
بہن میری شکریہ آپ کا
کہ اتنی اچھی اچھی تخلیقات ہم سے شیئر کرتی ہیں، رہی غلطی کی بات، تو وہ تو کبھی کبھی خود اپنی بات لکھنے میں بھی ہو جاتی ہے
اگر ہم محض اس ڈر سے کچھ چسپاں نہ کریں کہ غلط نہ ہو تو کچھ بھی نہ ہو پڑھنے کو
غزل کے اشعار یا کسی ایک شعر میں لکھے کی غلطی سےبھی عموماَ مفہوم یکسر بدل نہیں جاتا ۔ یعنی بیان کا لطف تو محسوس کیا جاسکتا ہے
اور اگر ایک آدھ جگہ کوئی ٹائپو ہم سے یا کسی اور سے ہوئی، کوہمارے یہاں پیش کرنے پر، جسے بھی پتہ چلتا ہے وہ بتا دیتا ہے یا وارث صاحب
ازخود بھی بدل دیتے ہیں، جس سے ہم سب کے علم میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ غلطی یہاں آکر درست ہوئی کا خیال ہی تقویت بخش ہے
اور بعد میں کبھی بھی پڑھنے والے یا کاپی کرنے والے کے لئے صحیح غزل یا نظم بھی فراہم ہو جاتی ہے
بہت شکریہ آپ کا اور ان سب احباب کا جو اپنی پسند ایک دوسرے سے شیئر کرتے ہیں
بہت خوش رہیں
 
ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد
پھر بنیں گے آشنا کتنی ملاقاتوں کے بعد

کب نظر میں آئے گی بے داغ سبزے کی بہار
خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد

:zabardast1:
 
Top