نظیر ہم نے پوچھا آپ کا آنا ہوا یاں کس روش ۔ نظیر اکبر آبادی

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 28, 2012

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,830
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    ہم نے پوچھا آپ کا آنا ہوا یاں کس روش
    ہنس کے فرمایا لے آئی آپ کے دل کی کشش

    دل جونہی تڑپا وہیں دلدار آ پہونچا شتاب
    اپنے دل کی اس قدر تاثیر رکھتی ہے طپش

    سیر کو آیا تھا جس گلشن میں کل وہ نازنیں
    تھی عجب نازاں بخود اس باٹ* کی اِک اِک روش

    ڈالتی ہے زلفِ پیچاں گردنِ دل میں کمند
    اور رگِ جاں سے کرے ہے نشترِ مژگاں خلش

    بھول کر اس کی جفا کا شکوہ مت کیجو نظیر
    تو پریشاں گو ہے سخت اور یار ہے نازک منش

    (نظیر اکبر آبادی)

    *باٹ = راستہ
     
    • زبردست زبردست × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. باباجی

    باباجی محفلین

    مراسلے:
    3,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Curmudgeon
    واہ واہ واہ


    ڈالتی ہے زلفِ پیچاں گردنِ دل میں کمند
    اور رگِ جاں سے کرے ہے نشترِ مژگاں خلش
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,830
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    انتخاب کی پذیرائی کے لئے بہت شکریہ باباجی!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. کاشف اختر

    کاشف اختر لائبریرین

    مراسلے:
    717
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Goofy
    زبردست انتخاب واہ واہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر