1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

حبیب جالب ہم نے سیکھا ہی نہیں پیارے بااجازت لکھنا

نور وجدان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 11, 2015

  1. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,081
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    اور سب بھول گئے حرف صداقت لکھنا
    رہ گیا کام ہمارا ہی بغاوت لکھنا

    لاکھ کہتے رہیں ظلمت کو نہ ظلمت لکھنا
    ہم نے سیکھا ہی نہیں پیارے بااجازت لکھنا

    نہ صلہ کی نہ ستائش کی تمنا ہم کو
    حق میں لوگوں کے ہماری تو ہے عادت لکھنا

    ہم نے جو بھول کے بھی شاہ کا قصیدہ نہ لکھا
    شائد آیا اسی خوبی کی بدولت لکھنا

    اُس سے بڑھ کر میری تحسین بھلا کیا ہو گی
    پڑھ کے ناخوش ہیں میرے صاحب ثروت لکھنا

    دھر کے غم سے ہوا ربط تو ہم بھول گئے
    سرو قامت کی جوانی کو قیامت لکھنا

    کچھ بھی کہتے ہیں کہیں شاہ کے مصاحب جالب
    رنگ رکھنا یہی اپنا ، اسی صورت لکھنا​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 2
  2. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    خوبصورت انتخاب
    بہت دعائیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,081
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    بہت شکریہ
     
  4. نظام الدین

    نظام الدین محفلین

    مراسلے:
    1,005
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت خوب ۔۔۔ زبردست۔۔۔ واہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  6. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,081
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep

اس صفحے کی تشہیر