ہم نے دیکھا ایک روبوٹ

فرحت کیانی

لائبریرین
ہم نے دیکھا ایک روبوٹ​

امجد اسلام امجد


ہم نے دیکھا ایک روبوٹ
پہنے تھا وہ اوور کوٹ
دھیرے دھیرے چلتا تھا وہ
ٹم ٹم، ٹم ٹم جلتا تھا وہ
ناک تھی اس کی آلو جیسی
آنکھیں تھیں جیسے اخروٹ
ہم نے دیکھا ایک روبوٹ

اچھا سا اک نام تھا اُ س کا
چلتے رہنا کام تھا اُس کا۔
فوراّ واپس مڑ جاتا تھا
کہتے تھے جب اس کو "لوٹ"۔
ہم نے دیکھا ایک روبوٹ
پہنے تھا وہ اوور کوٹ​
۔۔۔۔۔۔۔۔​
 
Top