ہم نام کیوں بگاڑتے ہیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ابھی ہم کھانا کھا رہے تھے اسی دوران باتوں کا سلسلہ بھی جاری تھا کہ اچانک ایک ایسے موضوع کی طرف بات چلی گی جس پر میں نے پہلے اپنی طرف دیکھا تو ہم بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو نام بگاڑتے ہیں اب جیسے میرے دوستوں کے نام کچھ اس طرح ہیں اسد ، نوید ، تنویر ، شعیب ، عرفان ، ناصر ، وقاص وغیرہ وغیرہ لیکن ہم سب ایک دوسرے کو یوں مخاطب کرتے ہیں خرمے ، اسدے ، نویدے ، تنویرے ، شعیبے، عرفانے ، ناصرے ، وقاصے وغیرہ وغیرہ کیا وجہ ہے ہم ایسا کیوں کرتے ہیں میں نے تو ارادہ کیا ہے اب کبھی بھی اپنے دوستوں کے نام نہیں‌بگاڑوں گا
 
دوست

محفلین
ایسا "تہذیب یافتہ"‌ مغربی ممالک میں‌ بھی ہوتا ہے۔ بچے کا اصل نام کچھ اور ہوتا ہے لیکن اس کی عرفیت سنی ڈال دی جاتی ہے۔ یہ ہم تک ہی محدود نہیں۔ ہاں عرفیت کبھی منفی خصوصیات کی وجہ سے ہوتی ہے کبھی مثبت خصوصیات کی وجہ سے۔ اور کبھی یہ دونوں وجہیں نہیں‌ ہوتیں‌ بس لوگوں کے منہ ایک نام چڑھ جاتا ہے۔ میرے ماموں گھر میں‌ سارے باؤ کہتے ہیں لیکن پورا گاؤں انھیں محمد کہتا ہے مخصوص پنجابی انداز میں ح کو اکثر حذف کرجاتے ہیں جبکہ ان کا نام شکیل احمد ہے۔ مجھے نہیں‌ یاد پڑتا میں نے کبھی اس کی وجہ سنی ہوکسی سے بس جب سے ہوش سنبھالا ہے یہی سنتا آیا ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
خرم۔۔ اس طرح نام بگاڑنے کی ات میرے لئے نئی ہے۔ یعنی نام میں ’ے‘ کا اضافے کے ساتھ۔ یہاں نام بگاڑے ۔۔۔ بلکہ عرفیت بنائی جاتی ہے تو لڑکوں کے ناموں کو اکثر واؤ مع الٹا پیش، اور لڑکیوں کو واؤ پر سادہ پیش لگا کر نایا جاتا ہے۔ مجھے بچپن میں کچھ لوگ اجٓوٗ کہتے تھے ۔ میری ایک خال زبیدہ سے بگڑ کر جُبّو بی کہی جاتی تھیں۔
یہ تو عرفیت کی بات ہے، لیکن انتر نیٹ ر لوگ خود اپنے نام بگاڑ لیتے ہیں۔ نہ جانے ایسی کیا چھپانے کی بات ہوتی ہے، فورم پر سب کچھ ظاہر کر دیتے ہیں لیکن عرفیت عجیب سی رکھتے ہیں۔ اب اپنے خرم شہزاد خرم ہی ابھی صبح تک فوٹو تیک 81 تھے!! اس کو کہا کہا جائے؟؟
 
سر میں نے تو اپنا نیٹ کا نام ختم کر کے حقیقت کا نام رکھ لیا ہے اس کی دو وجہ ہیں ایک تو میرے پیارے دوست ساگر بھائی نے بار بار کہاں کے اپنا اصلی نام رکھو یہاں پر تو ان کے کہنے پر اور دوسری وجہ آپ ہیں یاد ہے آپ کو میرے ایک غزل پر اصلاح کرتے کرتے آپ میری جگہ فرح صاحب کا نام لے گے تھے اور آپ نے کہا تھا پتہ ہی نہیں‌چلتا کون کیا ہے اور کس کا کیا نام ہے تو پھر میں نے سوچا ساگر بھائی کی بات کو مان لوں اور اپنا اصلی نام ہی رکھ لوں یہاں پر شکریہ
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ نام مشکل ہو تو اسے آسان بنا لیا جائے، جیسے اقبال سے بالو

ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اچھے نام کو بگڑنے سے بچانے کے لئے اس کو دوسرا رنگ دے دیا جائے، جیسے محمد کی بجائے عموماً ترکی میں محمت نام رکھتے ہیں

ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ نام کی تحقیر کی جائے
 
مغزل

محفلین
میرے خیال میں منھ کا ذائقہ بدلنے کیلئے لوگ ایک دوسرے کا نام اس طرح لیتے ہیں۔
ایک وجہ یہ بھی ہے کہ لوگ اپنے خلوص اور چاہت کی چاشنی کو بڑھاکر سامنے والے تک پنہچانا چاہتے ہیں۔
داخلی کیفیات کو بھی اس ذریعہ اظہار کیا جاتا ہے۔۔ (میں کبھی طفلکِ نادان تھا )
 
پپو

محفلین
یہ سب باتیں اپنی جگہ مگر قرآن میں اللہ کا حکم ہے کسی کو برے ناموں سے نا پکارو نام بگاڑنا بری بات ہے نک نیم رکھنا وہ بھی کوئی با معنی سا اور بات ہے لہذا نام کو بگاڑنا نہیں‌چاہیے
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہ سب باتیں اپنی جگہ مگر قرآن میں اللہ کا حکم ہے کسی کو برے ناموں سے نا پکارو نام بگاڑنا بری بات ہے نک نیم رکھنا وہ بھی کوئی با معنی سا اور بات ہے لہذا نام کو بگاڑنا نہیں‌چاہیے

بہت شکریہ لیکن ہم لوگ اس پر عمل نہیں‌کرتے
 
مغزل

محفلین
یہ سب باتیں اپنی جگہ مگر قرآن میں اللہ کا حکم ہے کسی کو برے ناموں سے نا پکارو نام بگاڑنا بری بات ہے نک نیم رکھنا وہ بھی کوئی با معنی سا اور بات ہے لہذا نام کو بگاڑنا نہیں‌چاہیے

پپو صاحب۔۔
آداب

کسی کو برے ناموں سے پکارنا اور بات ہے اور نام بگاڑنا اور بات۔
جہاں تک بات نک نیم کی ہے تو جناب عرض ہے کہ کنیّت کو نک کہا جاتا ہے
اور کنّیت کوئی عیب نہیں ہے ۔۔۔ آج کے دور میں کنیت کو بڑے باعیب انداز میں
استعمال کیا جاتا ہے ۔۔۔ اگر معنوی اعتبار سے غلط ہے تو غلط ہے ۔۔ وگرنہ صحیح۔۔
ایک بات اور کہ ناموں کا مخفّف بھی استعمال ہوتا ہے وہ بھی اسی اعتبار سے صحیح اور
غلط ہوسکتا ہے۔۔۔

نیاز مند
م۔م۔مغل
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
سر نیک کو کنیت کیسے کہتے ہے اس کی تفصیل بتا سکتے ہیں میرے مطابق تو کنیت انسان خد رکھتا ہے اور نیک دوسروں کی وجہ سے پڑ جاتا ہے نیک کو عرف کہہ سکتے ہیں کنیت نہیں میرے خیال میں
 
عام طور پر خاندان میں جو نِک نیم دیا جاتا ہے، یا جسے آپ نام بگاڑنا بھی کہہ لیں، وہ درحقیقت اپنے لاڈ اور پیار کا اظہار ہوتا ہے۔۔۔ اپنائیت کا انداز۔۔۔ ہمارے ہاں کوئی نیا نام نہیں دیا جاتا بلکہ اصل نام کو ہی تبدیل کرکے مختصر سا رکھ دیا جاتا ہے جیسے مجھے عمار کے بجائے بچپن میں ammu کہا جاتا رہا۔۔۔ اسی طرح کزنز میں جن کے ساتھ زیادہ بے تکلفی ہے، ان کے ناموں سے ہی مختصر نام نکال لیے ہیں اور ان کا مقصد تحقیر یا نام بگاڑنا نہیں بلکہ یہ صرف لاڈ پیار کا انداز ہے۔
 
Top