ابن انشا ہم رات بہت روئے، بہت آہ و فغاں کی ۔ ابنِ انشا

فاتح نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 1, 2010

  1. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    ابنِ انشاؔ کی ایک لا جواب غزل آپ احباب کی بصارتوں کی نذر
    ہم رات بہت روئے، بہت آہ و فغاں کی
    دل درد سے بوجھل ہو تو پھر نیند کہاں کی

    سر زانو پہ رکھے ہوئے کیا سوچ رہی ہو؟
    کچھ بات سمجھتی ہو محبت زدگاں کی؟

    تم میری طرف دیکھ کے چپ ہو سی گئی تھیں
    وہ ساعتِ خوش وقت نشاطِ گزراں کی

    اک دن یہ سمجھتے تھے کہ پایانِ تمنا
    اک رات ہے مہتاب کے ایامِ جواں کی

    اب اور ہی اوقات ہے اے جانِ تمنا!
    ہم نالہ کناں، بے گنَہاں، غم زدگاں کی

    اس گھر کی کھلی چھت پہ چمکتے ہوئے تارو!
    کہتے ہو کبھی جا کے وہاں بات یہاں کی ؟

    برگشتہ ہوا ہم سے، یہ مہتاب تو پیارو!
    بس بات سنی، راہ چلا، کاہکشاں کی

    اللہ کرے میرؔ کا جنت میں مکاں ہو
    مرحوم نے ہر بات ہماری ہی بیاں کی

    ہوتا ہے یہی عشق میں انجام سبھی کا
    باتیں یہی دیکھی ہیں محبت زدگاں کی

    پڑھتے ہیں شب و روز اسی شخص کی غزلیں
    غزلیں یہ حکایات ہیں ہم دل زدگاں کی

    تم چرخِ چہارم کے ستارے ہوئے لوگو!
    تاراج کرو زندگیاں اہلِ جہاں کی

    اچھا ہمیں بنتے ہوئے، مٹتے ہوئے دیکھو
    ہم موجِ گریزاں ہی سہی، آبِ رواں کی

    انشاؔ سے ملو، اس سے نہ روکیں گے وہ، لیکن
    اُس سے یہ ملاقات نکالی ہے کہاں کی

    مشہور ہے ہر بزم میں اس شخص کا سودا
    باتیں ہیں بہت شہر میں بدنام، میاں کی

    اے دوستو! اے دوستو! اے درد نصیبو!
    گلیوں میں، چلو سیر کریں، شہرِ بتاں کی

    ہم جائیں کسی سَمت، کسی چوک میں ٹھہریں
    کہیو نہ کوئی بات کسی سود و زیاں کی

    انشاؔ کی غزل سن لو، پہ رنجور نہ ہونا
    دیوانا ہے، دیوانے نے اک بات بیاں کی
    (ابنِ انشا)

    محمد علی شہکی کی آواز میں یہ غزل:


    ایک نوجوان گلوکار عمار علی خان (جسے پہلے پہل تو ہم اپنے عمار ابنِ ضیا سمجھ کر خوش ہو رہے تھے:) لیکن بعد ازاں یو ٹیوب پر اس نوجوان کے مزید بے شمار گانے دیکھ کر معلوم ہوا کہ وہ ہماری خام خیالی تھی:)) کی آواز میں یہ غزل
     
    • زبردست زبردست × 9
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
  2. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    مز ا آگیا جناب فاتح صاحب۔۔۔ بہت بہت شکریہ شریک محفل کرنے کے لیے۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    کاشفی صاحب! پذیرائی کے لیے آپ کا بھی شکریہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,857
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    واہ واہ! ابنِ انشا کی کیا خوبصورت غزل انتخاب کی ہے۔ بہت شکریہ فاتح صاحب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    قبلہ! محبتیں ہیں آپ کی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,564
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ابنِ انشاء کی خوبصورت ترین غزلوں میں سے ہے۔

    بہت شکریہ فاتح صاحب شیئر کرنے کیلیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    از محمد علی شہکی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    از عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  9. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    شکریہ جناب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,409
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت ہی خوب انتخاب ہے بھائی ۔

    خوش رہیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. برگ حنا

    برگ حنا محفلین

    مراسلے:
    387
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    ہم رات بہت روئے، بہت آہ و فغاں کی
    دل درد سے بوجھل ہو تو پھر نیند کہاں کی

    بہت ہی خوب واہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  13. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    شکریہ برگ حنا صاحبہ
     
  14. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    اچھا ہمیں بنتے ہوئے، مٹتے ہوئے دیکھو
    ہم موجِ گریزاں ہی سہی، آبِ رواں کی

    جتنی پیاری غزل ہے۔۔ شہکی نے اتنے ہی دلکش انداز سے گا کر اس کا حق ادا کر دیا۔
    فاتح بھائی بےحد شکریہ اس خوبصورت شیئرنگ کے لیے۔۔۔
    دل درد سے بوجھل ہو تو پھر نیند کہاں کی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  15. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    واہ
    ابنِ انشا کی کیا بات ہے!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,409
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    (y)(y)(y)

    دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر اس عمدہ غزل کی مکرر تعریف کر رہے ہیں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    انتخاب سراہنے کا شکریہ اور شہکی کے متعلق آ کے بیان سے سو فیصد اتفاق کا اعلان :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    شکریہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  19. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    اور ہماری جانب سے مکرر شکریہ (y)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  20. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    تم چرخِ چہارم کے ستارے ہوئے لوگو!
    تاراج کرو زندگیاں اہلِ جہاں کی

    واہ فاتح بھائی۔۔۔ زبردست اور لاجواب انتخاب۔۔۔۔ لطف آگیا۔۔۔۔
     
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر