سلیم کوثر ہم دل میں تری چاہ زیادہ نہیں رکھتے۔ سلیم کوثر

شیزان

لائبریرین
ہم دل میں تری چاہ زیادہ نہیں رکھتے
لیکن تجھے کھونے کا اِرادہ نہیں رکھتے
کچھ ایسے سُبک سر ہوئے ہم اہلِ مُسافت
منزل کے لئے خواہشِ جادہ نہیں رکھتے
وہ تنگئ خلوت ہوئی اب تیرے لئے بھی
دل رکھتے ہوئے سینہ کُشادہ نہیں رکھتے
کِس قافلۂ چشم سے بچھڑے ہیں کہ اب تک
جُز دَربدری کوئی لبادہ نہیں رکھتے
کچھ لغزشیں قدموں سے نکلتی نہیں ورنہ
بےوجہ طرف دارئ بادہ نہیں رکھتے
ہم لوگ سلیم اتنے خسارے میں رہے ہیں
اب پیشِ نظر کوئی افادہ نہیں رکھتے
سلیم کوثر
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہم دل میں تری چاہ زیادہ نہیں رکھتے​
لیکن تجھے کھونے کا اِرادہ نہیں رکھتے​
کچھ ایسے سُبک سر ہوئے ہم اہلِ مُسافت​
منزل کے لئے خواہشِ جادہ نہیں رکھتے​
وہ تنگئ خلوت ہوئی اب تیرے لئے بھی​
دل رکھتے ہوئے سینہ کُشادہ نہیں رکھتے​
کِس قافلۂ چشم سے بچھڑے ہیں کہ اب تک​
جُز دَربدری کوئی لبادہ نہیں رکھتے​
واہ
حسین انتخاب
 

شیزان

لائبریرین
ہم دل میں تری چاہ زیادہ نہیں رکھتے​
لیکن تجھے کھونے کا اِرادہ نہیں رکھتے​
کچھ ایسے سُبک سر ہوئے ہم اہلِ مُسافت​
منزل کے لئے خواہشِ جادہ نہیں رکھتے​
وہ تنگئ خلوت ہوئی اب تیرے لئے بھی​
دل رکھتے ہوئے سینہ کُشادہ نہیں رکھتے​
کِس قافلۂ چشم سے بچھڑے ہیں کہ اب تک​
جُز دَربدری کوئی لبادہ نہیں رکھتے​
واہ
حسین انتخاب
بہت شکریہ بلال صاحب
 

فرخ منظور

لائبریرین
کچھ ایسے سُبک سر ہوئے ہم اہلِ مُسافت
منزل کے لئے خواہشِ جادہ نہیں رکھتے


کچھ لغزشیں قدموں سے نکلتی نہیں ورنہ
بےوجہ طرف دارئ بادہ نہیں رکھتے
واہ! کیا خوبصورت غزل ہے۔ تمام اشعار ہی لاجواب ہیں۔ مگر یہ دو اشعار تو لاجواب ہیں۔ شکریہ شیزان صاحب!
 

شیزان

لائبریرین
کچھ ایسے سُبک سر ہوئے ہم اہلِ مُسافت
منزل کے لئے خواہشِ جادہ نہیں رکھتے


کچھ لغزشیں قدموں سے نکلتی نہیں ورنہ
بےوجہ طرف دارئ بادہ نہیں رکھتے
واہ! کیا خوبصورت غزل ہے۔ تمام اشعار ہی لاجواب ہیں۔ مگر یہ دو اشعار تو لاجواب ہیں۔ شکریہ شیزان صاحب!

دلی شکریہ جناب۔۔
آپ کو پسند آیا انتخاب۔۔ میرے لیے باعثِ مسرت ہے
 
Top