نظیر ہم اشکِ غم ہیں، اگر تھم رہے رہے نہ رہے ۔ نظیر اکبر آبادی

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 26, 2012

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    ہم اشکِ غم ہیں، اگر تھم رہے رہے نہ رہے
    مژہ پہ آن کے ٹک جم رہے رہے نہ رہے

    رہیں وہ شخص جو بزمِ جہاں کی رونق ہیں
    ہماری کیا ہے اگر ہم رہے رہے نہ رہے

    مجھے ہے نزع، وہ آتا ہے دیکھنے اب آہ
    کہ اس کے آنے تلک دم رہے رہے نہ رہے

    بقا ہماری جو پوچھو تو جوں چراغِ مزار
    ہوا کے بیچ کوئی دم رہے رہے نہ رہے

    چلو جو ہم سے تومل لو کہ ہم بہ نوکِ گیاہ
    مثالِ قطرۂ شبنم رہے رہے نہ رہے

    یہی ہے عزم کہ دل بھر کے آج رو لیجے
    کہ کل یہ دیدۂ پُرنم رہے رہے نہ رہے

    یہی سمجھ لو ہمیں تم کہ اِک مسافر ہیں
    جو چلتے چلتے کہیں تھم رہے رہے نہ رہے

    نظیر آج ہی چل کر بتوں سے مل لیجے
    پھر اشتیاق کا عالم رہے رہے نہ رہے

    (نظیر اکبر آبادی)
     
    • زبردست زبردست × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    واہ بہت ّعمدہ انتخاب جناب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ جناب!
     
  4. ناعمہ عزیز

    ناعمہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    23,230
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    بہت خوب :thumbsup2:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    تمام کا تمام کلام لاجواب۔ :)
    بہت شکریہ سخنور! :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,859
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    رہیں وہ شخص جو بزمِ جہاں کی رونق ہیں
    ہماری کیا ہے اگر ہم رہے رہے نہ رہے
    سبحان اللہ ۔ خوبصورت غزل ہے۔​
    خوش رہیے۔​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ ناعمہ عزیز!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ فرحت کیانی!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ محمد احمد صاحب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    بہت ہی عمدہ جناب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ کاشفی صاحب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,332
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت ہی زبردست انتخاب :)
    شاد و آباد رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    رہیں وہ شخص جو بزمِ جہاں کی رونق ہیں​
    ہماری کیا ہے اگر ہم رہے رہے نہ رہے​

    بہت عمدہ ، میری نظر سے تو یہ آج ہی گزرا ہے شہزاد بھائی اسے اوپر لے آئے
    برادران فرخ منظور و سید شہزاد ناصر کا شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,332
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اللہ اللہ میرے نام کی ٹانگ تو نہ توڑیں
    شیزاد نہیں شہزاد :mad3:
     
  15. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    معذرت ، ٹائپو ہوگیا تھا
    درست کردیا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ جناب!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت عنایت مہ جبین بہن!
     
  18. Tahir Shahzad

    Tahir Shahzad محفلین

    مراسلے:
    36
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    رہیں وہ شخص جو بزمِ جہاں کی رونق ہیں
    ہماری کیا ہے اگر ہم رہے رہے نہ رہے

    اس شعر میں رہنمائی درکار ہے جیسا کہ شخص ایک واحد ہے جبکہ رہیں کا لفظ جمع کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. محمد عظیم الدین

    محمد عظیم الدین محفلین

    مراسلے:
    853
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    محمد ریحان قریشی
    الف عین
    راحیل فاروق
     

اس صفحے کی تشہیر