ہمیں رونا بھی آتا ہے دکھ دھونا بھی آتا ہے

ہمیں رونا بھی آتا ہے
دکھ دھونا بھی آتا ہے
اگر رونے پہ ہم آئیں
تو دریا ہی بہادیں ہم
بنیادیں زمانے بھر کی
اک پل میں گرادیں ہم
تیری فرعونیت کو بھی
قدموں میں جھکادیں ہم
اپنے ایک آنسو سے
تیری دنیا بہادیں ہم
ہمیں رونا بھی آتا ہے
دکھ دھونا بھی آتا ہے
میں رونے سے ڈرتا ہوں
کہ میرے ایک آنسو سے
تیری بستی نہ جل جائے
تیری ہستی نہ جل جائے
تو خود کو بھول نہ جائے
میرے رونے تیرے رونے
میں اتنا فرق ہے جاناں
میرے اشکوں کی تاثیر
دلوں پہ ضرب کاری ہے
کہ میرا ایک پل رونا
تیرے عمر بھر رونے پہ بھاری ہے
تخلیق
محمد اطہر طاہر ہارون آباد
 
فاتح

لائبریرین
اسے آپ نے "نثری شاعری، بحور سے آزاد" کے زمرے میں ارسال تو کر دیا لیکن یہ نہ تو مکمل طور پر نثری ہے نہ مکمل طور پر بحور سے آزاد۔ یہ وہ چیز ہے جسے آپ نے بحر میں لکھنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ :)
 
نثری شاعری میں بحر نہیں ہوتی۔ اس میں کچھ مصرعے بحر میں ہیں کچھ واقعی نثری ہیں۔
تیسری بات، نثری نظم میں جملے کی ترتیب نثر سے قریب ہوتی ہے، شعر سے دور، مگر شعریت کے پاس۔۔
چوتھی بات،
الله نے آپ کو صلاحیت دی ہے جو آپ کی باقی شاعری کی طرح یہاں بھی نظر آتی ہے۔ اپکا لہجہ اچھا یے ماشاءالله ۔ کچھ چیزوں کا خیال رکھیں گے تو آپ کے قاری آپ کے تازہ خیالات سے زیادہ لطف اندوز ہوسکیں گے۔
 
بہت شکریہ محترم ادب دوست: اسی طرح اگر ہمیں آپ جیسے مہربان دوستوں کے قیمتی مشورے ملتے رہے تو انشاءاللہ بہت جلد ہماری غلطیاں سدھر جائیں گی۔۔ آپ کی نصیحت اور مشورہ پڑھ کی دلی خوشی ہوئی،،، آپ نے ہمیں اس قابل سمجھا اور قیمتی الفاظ سے نوازا۔۔۔
 
اسے آپ نے "نثری شاعری، بحور سے آزاد" کے زمرے میں ارسال تو کر دیا لیکن یہ نہ تو مکمل طور پر نثری ہے نہ مکمل طور پر بحور سے آزاد۔ یہ وہ چیز ہے جسے آپ نے بحر میں لکھنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ :)
جی کوئی شک نہیں: لیکن اگر آپ ہمیں صرف نقطہ چینی کے بجائے کوئی قیمتی مشورہ بھی دے دیتے تو دل کو سکون بھی ملتا ، اور سیکھنے کو بھی کچھ میسرآتا۔ لیکن آپ کے الفاظ پڑھ کے خود کو کوسنے سوا کچھ نہیں ملا ہمیں۔۔ محترم ہم پیدائشی شاعر نہیں ہیں، شائد کوئی بھی نہیں ہوتا، ہم ناکام کوششیں کرتے ہیں، اور تب تک کرتے رہیں گے جب تک کامیاب نہیں ہوجاتے۔۔۔
 
ارے بھائی، دیا تو تھا :)
یہاں بھی وہی گذشتہ چیز والا مسئلہ ہے کہ نہ تو یہ مکمل طور پر بحر میں ہے اور نہ مکمل طور پر بحر سے آزاد۔
آپ کو ایک مخلصانہ مشورہ دوں گا کہ آپ لکھ سکتے ہیں اور بہتر لکھ سکتے ہیں لیکن کسی سے اصلاح لے لیں۔
نکتہ چیں ہے ، غمِ دل اُس کو سُنائے نہ بنے
کیا بنے بات ، جہاں بات بنائے نہ بنے
 
آخری تدوین:
بہت شکریہ محترم۔۔ آپ ہمیں اپنے قیمتی مشورے سے نواز دیجیے مہربانی ہوگی۔۔
محترم بس ایک احساس سا گزرا کہ یہاں اپنے غم کے اظہار میں دوسرے کو بالکل ہی بے وقعت کر گئے ہیں۔
کہ میرا ایک پل رونا
تیرے عمر بھر رونے پہ بھاری ہے

اور یہ خالصتاً میری رائے ہے، کہ جس سے متفق ہونا کسی کے لیے لازم نہیں۔ ہر ایک کی سوچ کا اپنا زاویہ ہوتا ہے۔ :)
 
Top