ہمارے تمغہ جات

لو جی، کل رات کو مجھے کمپوٹر فارمیٹ کرنا پڑا تو اردو فانٹ کی حاجت محسوس ہوئی، پھر اردو محفل کی طرف نکلا اور ادھر کا ہوکر ہی رہ گیا، کوئی گھنٹہ بھر بعد از نصف شب سعود کے ساتھ گفت و شنید ہوئی، کچھ ورق گردانی ہوئی، پھر شب بخیر کہہ کر ہم نکل لئے،
آج دیکھا تو کوئی بیس کے قریب ایوارڈ یافتہ ہوچکے تھے ، واہ واہ، لگا کہ ہم چھاہی گئے ہیں، کہ جی آپ بہت مشہور ہوگئے ہیں وغیرہ، مگر پھر لگا کہ زمانے بعد ادھر آنے والا بندہ مشہور کیسے ہوگیا ہے، ضرور کوئی پروگرامنگ کی غلطی ہوگی، ہیں جی، اس بارے کوئی ٹارچ سے روشنی ڈالے تو اچھی بات ہے،
 

محمداحمد

لائبریرین
جی جب محفل اپڈیٹ ہوئی تھی تو ہمیں بھی ڈھیروں نمبرز ملے تھے۔ غور کیا تو پتہ چلا کہ:

جو ہمارا حال ہے دوستوں، وہی سارے شہر کا حال ہے۔ :D
 
Top