1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

ہماری بجلی کاٹی تو پنجاب کی سپلائی بند کردینگے، وزیراطلاعات خیبرپختونخوا

لئیق احمد نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 9, 2014

  1. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    پشاور(نمائندہ جنگ) وزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزراء بجلی چوروں کو تحفظ دے رہے ہیں گزشتہ 6ماہ میں پیسکوکو 13ارب روپے کا نقصان ہوا ۔ صوبائی وزیراطلاعات شاہ فرمان اور ایم پی اے فضل الٰہی بجلی چوروں کے سرغنہ ہیں۔ پشاور میں پیسکو اہلکاروں پر اٹھنے والے ہاتھ کاٹ دینگے۔بجلی چوری میں ملوث لوگوں کو 2لاکھ جرمانہ اور25سال قید ہوگی۔ عمران خان دھرنوں کی بجائے خیبرپختونخوا میں بجلی چوری رکوائیں اورریکوری میں مدد دیں، جہاں لائن لاسز ہوں گے وہاں 20گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی ۔بدھ کو واپڈاہائوس پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عابدشیرعلی نے کہا کہ 90فیصد لائن لاسز صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کے علاقے میں ہورہے ہیں، ان کے علاقے میں پیسکوکے 1.3ارب روپے کے بقایاجات ہیں،خیبرپختونخوا میں لائن لاسز90فیصد تک پہنچ چکے ہیں،انہوں نے پیسکوچیف کو ہدایت کی کہ وہ بجلی چوروں کو آخری وارننگ دیں،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو مفت بجلی فراہم نہیں کرسکتے ،دھرنے دینا آسان ہے مگر کارکردگی دکھانامشکل ہے۔وفاقی حکومت جلد 15سو سے2ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں لے آئے گی۔
    [​IMG]

    ٭.........پشاور(نمائندہ جنگ،ایجنسیاں) خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں بدھ کی شام وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کی پشاور میں منعقدہ پریس کانفرنس پر صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کے ردعمل کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا،اس دوران ایوان مچھلی بازاربن گیا، صوبائی وزیر اطلاعات نے وفاق کی جانب سے بنوں کی بجلی بند کرنے کی دھمکی کے جواب میں پنجاب کو بجلی کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا۔ قبل ازیں ڈپٹی اسپیکر امتیاز شاہد قریشی کی صدار ت میں اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو شاہ فرمان نے کہا کہ آج وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے پھر کہا ہے کہ یہاں بجلی چوری ہورہی ہے،صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی پر پیسکوکے معاملات میں مداخلت کے الزامات غلط ہیں ، بجلی چوری روکنا اوربلوں کی وصولی کرنا وفاق اور پیسکو کا کام ہے، انہوں نے کہاکہ پنجاب اور سندھ میں بجلی چوری اورلائن لاسزسب سے زیادہ ہیں، خیبرپختونخوا کے وہاں سے کم ہیں ،ہر جگہ الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے چیف تبدیل کئے گئے مگر صوبائی حکومت کے مطالبے کے باوجود پیسکو چیف کو تبدیل نہیں کیا گیا ،وفاق صوبے کو بجلی کی رائلٹی کے بقایا جات نہیں دے رہا اور ایک ایسے ادارے میں ہونے والی بے قاعدگی کا الزام صوبے پر لگا رہے ہیں جس کا اختیار صوبے کے پاس نہیں ہے ۔وفاق صوبے میں موجود ہائیڈل پاور کے منصوبوں میں فنڈنگ بھی نہیں کررہا ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بنوں کی بجلی کاٹی گئی تو ہم پنجاب کی بجلی کاٹ دیں گے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 3
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  2. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ایک قومی جماعت تحریک انصاف کے وزیر سے ایسی صوبائی تعصب والی بات کی توقع ہر گز نہیں تھی۔
     
    • متفق متفق × 2
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  3. عظیم اللہ قریشی

    عظیم اللہ قریشی محفلین

    مراسلے:
    2,578
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Tolerant
    جناب شیروں سے اتنی دوستی اچھی نہیں ہوتی ہے جانور پھر جانور ہوتا ہے بعض اوقات چومتے چومتے ۔۔۔۔پیار کرتے کرتے گردن بھی چپادیتا ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • زبردست زبردست × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  4. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,087
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    انا للہ و انا الیہ راجعون۔
    آپس میں لڑا کر مزے کوئی اور کر رہے ہیں۔
     
    • متفق متفق × 2
  5. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ہماری شیروں سے نہیں پاکستان سے دوستی ہے۔ :)
     
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  6. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    آپ کی باتیں روحانیت سے بھرپور ہوتی ہیں۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  7. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اگر ان شیروں نے بیہودگی کی انشآاللہ اصلی شیر (عوام) اگلے الیکشن میں انکوں کان سے پکڑ کر باہر کردینگے۔
     
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  8. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    خیبرپختونخوا کی حکومت غداروں کی حکومت ہے۔۔
     
    • غیر متفق غیر متفق × 6
  9. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    غدار تو آجکل یا ہسپتالوں میں چھپتے پھرتے ہیں یا لندن میں عوام کے چندوں پر پل رہے ہیں۔
     
    • متفق متفق × 3
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  10. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    خیبرپختونخواہ میں جن کی حکومت ہے انکو عوام نے حکومت کا حق دیا ہے۔
     
    • متفق متفق × 2
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  11. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    ہمیں غدار کہہ لو کوئی پرابلم نہیں۔۔۔کاش ہم غدار بن کر دکھائیں۔۔
    لیکن جن کو تم غدار کہتے ہو۔۔اس طرح کی باتیں دوسرے کرتے ہیں تو ان کو بھی غدار کہو۔۔منافقت نہ دکھاؤ اور نہ تعصب۔۔۔
    جو ہسپتال پہنچا ہے ۔۔اللہ اس کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے۔۔آمین
    اور جو لندن میں ہیں انہیں صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے۔۔آمین
     
    • غیر متفق غیر متفق × 4
  12. خالد محمود چوہدری

    خالد محمود چوہدری محفلین

    مراسلے:
    11,609
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    لڑائی لڑائی معاف کرو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,087
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ملک توڑنے والے غدار ہوتے ہیں۔
     
    • متفق متفق × 2
  14. ساجد

    ساجد محفلین

    مراسلے:
    7,113
    موڈ:
    Question
    ہر خبر پر ٹسل :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  15. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,357
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    ایک اور پڑھی لکھی جماعت قوم کو مبارک ، اخلاقیات کو پس پشت ڈال کر جیو !
     
  16. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    [​IMG]
    عابد شیرعلی بک بک بند کریں وہ خود بجلی چور ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
    ہم نے بجلی کی چوری روکنے کےلئے پیسکو کو 3 تھانے دے رکھے ہیں، پرویزخٹک فوٹو: فائل

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے وزرا پر بجلی چوری کے الزام کے دفاع میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی پر ایسے برسے کہ اخلاق کا دامن ہی ہاتھ سے چھوڑ بیٹھے اور کہا کہ عابد شیر علی بک بک بند کریں وہ خود بجلی چور ہیں۔

    پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاق بجلی چوری کے معاملے پر سینہ زوری کررہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ وفاقی حکومت کا بجلی چوری کا مسئلہ حل کرنے کا کوئی ارادہ ہی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عابد شیر علی یہاں آکر بک بک کرتے ہیں حالانکہ وہ خود بجلی چور ہیں، ہم نے بجلی کی چوری روکنے کےلئے پیسکو کو 3 تھانے دے رکھے ہیں۔

    اس موقع پر وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ یہاں بجلی چوری ضرور ہورہی ہے لیکن اس چوری میں پیسکو کے اہلکار خود ملوث ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ایسے کیسز پکڑے ہیں جس میں ملازمین کمرشل یونٹس کو کیش پر بجلی فروخت کرتے ہیں اور یہ پیسہ اپنی جیب میں ڈالتے ہیں جب کہ اس مد میں ضائع ہونے والے یونٹس لائن لاسز یا غریبوں کے خاطے میں ڈال دیئے جاتےہیں جسے یہ چوری کہتے ہیں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  17. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,087
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    کیا بات ہے۔ ہمارے منتخب شدہ اراکین اسمبلی کیا کیا گوہر افشانیاں فرما رہے ہیں۔
    ان سے اچھے تو پھر گلی محلوں کے ماجھے ساجھے ہی اچھے ہیں۔
     
    • متفق متفق × 1
  18. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    جب ایسے لوگ اسمبلیوں میں جاکر ایسی باتیں کرتے ہیں تو جمہوری اداروں پر عوام کا اعتماد نہیں رہتا۔ عوام یہ بات بھول جاتے ہیں کہ انکو عوام نے ہی ووٹ دے کر وہاں بھیجا ہے۔
    اسمبلیوں میں جانے والے اگر چاہتے ہیں کہ ان کا اقتدار اور احترام قائم رہے تو قابل احترام طریقہ اختیار کریں تاکہ انکے نکالے جانے پر لوگ افسوس کریں ناکہ خوشیاں منائیں نا کہ مٹھائیاں بانٹیں۔
     
    • متفق متفق × 1
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  19. محمود احمد غزنوی

    محمود احمد غزنوی محفلین

    مراسلے:
    6,435
    موڈ:
    Torn
    اینٹوں کے بھٹے سے ایک زیرِ تعمیر مکان کی جانب اینٹیں دھو کر جاتے ہوئے اصلی شیروں (عوام) میں سے ایک اصلی شیر نے دوسرے اصلی شیر سے پوچھا:
    "یار اس مرتبہ الیکشن میں کس پارٹی کو ووٹ دے رہے ہو، کس کو جتوانے کا ارادہ ہے؟"
    دوسرے اصلی شیر نے اطمینان سے بڑے دھیمے سپروں میں رینکتے ہوئے کہا؛
    "تُو اتنی فکر نہ کر۔۔۔کیا فرق پڑتا ہے۔۔۔پارٹی کوئی بھی اجائے، تُو نے تو اسی طرح اینٹیں پیٹھ پر لاد کر چلنا ہے جس طرح آج لدے پھندے چل رہے ہو "
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. x boy

    x boy محفلین

    مراسلے:
    6,208
    جھنڈا:
    UnitedArabEmirates
    موڈ:
    Breezy
    اور بھگوڑے ہوتے ہیں مداری ہوتے ہیں چورن بیچتے ہیں ، پردہ ہے پردہ گانا سناتے ہیں اور اجتماع مداری سے داد حاصل کرتے ہیں
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • غیر متفق غیر متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر